logo logo
AI Search
تازہ ترین 06-08-2026

عید میلاد النبی کا استقبال کیجئے

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پر نور دن آنے والا ہے اس کی مہکتی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے آرہے ہیں گھروں اور گلیوں میں سجاوٹ اور چراغاں شروع ہو چکا ہے عشاقان رسول کے دلوں سے صدائیں اٹھ رہی ہیں۔

لب پر نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
میرے نبی سے میرا رشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے

یہ غلامی رسول کا رشتہ ہے اللہ تعالی ہمارا ایمان سلامت رکھے ایمان کی جان رحمت عالمیان صلی اللہ علیہ وسلم اور ان سے نسبت رکھنے والی ہر شے سے ہماری محبت میں مزید اضافہ فرمائے ایسا اضافہ کہ ایمان کی مٹھاس نصیب ہو رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی تعظیم و محبت کے آثار ہمارے اعمال سے ایسے ظاہر ہوں کہ دل جگمگا اٹھے چہرے پر نور ہوں عبادت پر استقامت اور تقوی کی دولت میسر آئے واللہ العظیم بارہویں کے چاند میرے آقا و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کے چمکتے چہرہ کی مبارک کرنوں میں سے اک کرن ظاہر و باطن پر پڑ جائے تو بیڑا پار ہے ، ان کی محبت کا ایک آنسو چھلک جائے تو مغفرت کی امید اور قوی قوی قوی ہو جائے دل میں سچی محبت سچی تعظیم پر استقامت مل جائے بارہ ربیع الاول شریف کی بارش نور میں ایسا غسل ہو کہ سب گناه ظلمتیں کدورتیں دل کی قساوتیں دھل جائیں تیاری کیجئے روز کچھ نہ کچھ نعت خوانی کیجئے نعتوں کے ہو سکے تو اشعار ضرور یاد کیجئے صبح و شام ان کی تکرار کیجئے اپنے بچوں کو چند نعتیں یاد کرائیں اور ان سے سنیں گھروں میں نعتوں کی آواز کیا گونجے گی دل میں عشق رسول کے چراغ روشن ہونگے اندھیری قبر کی روشنی کا خوب اہتمام ہو گا۔

متعلقہ مضامین

تازہ ترین

شرم و حیا کا پیکر بننے کا طریقہ

مسلمان مَردوں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے، بیش...

تازہ ترین

!!!پہلے قومیت بعد میں اسلام

علم وہ روشنی ہے جو شب ظلمات میں روشن چراغ کا کام کرتی ہے اور صحیح سمت کی جانب رہنمائی کر کے دینی و دنیاوی فوائد سے ہمکنا...

تازہ ترین

100 شہیدوں کا ثواب

حضرت سیّدنا ابوہُریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ مقبول، بی بی آمنہ کے گلشن کے مہکتے پھول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ و...