
عورت کا مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا رہائش گاہ میں؟
سوال: خواتين حج و عمره کے لیے جاتی ہیں،تو خواتین کا مکہ میں مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا ہوٹل میں بہتر ہے؟نیز مسجد حرام کے قریب ہوٹل میں نماز پڑھنے سے ایک نیکی کا ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ثواب ملے گا یا نہیں؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں موبائل ریپئرنگ کا کام کرتا ہوں ،جس میں ہاتھ کے ناخن سے بہت زیادہ کام لینا پڑتا ہے،کیا اس وجہ سے ناخن بڑھانے کی اجازت ہے جبکہ اسکی صفائی کا خیال بھی رکھا جائے؟ سائل:ملک ساحل (کمرشل مارکیٹ،راولپنڈی)
دو الگ ملکوں میں رہنے والوں کا نکاح پڑھانے کا طریقہ
سوال: دو الگ ملکوں میں رہنے والے اگر موبائل پر نکاح کرنا چاہیں تو کیا یہ درست ہے؟
پب جی (Pub'g) نامی ویڈیو گیم کھیلنا
جواب: موبائل یا کمپیوٹر پر ہو یا اس کےعلاوہ، بہرحال ممنوع ہے کہ اسلام لہو و لعب میں مشغول ہو کر وقت برباد کرنے کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔ نیز موبائل وغیرہ پر ...
قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم
سوال: گزشتہ رات امام صاحب نے نمازِ مغرب پڑھاتے ہوئے قراءت میں غلطی کی ۔انہوں نے آیاتِ مبارکہ﴿وَ اِلَی الْجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتْ وَ اِلَی الْاَرْضِ کَیۡفَ سُطِحَتْ﴾میں’’ نُصِبَتْ ‘‘ کی جگہ ’’سُطِحَتْ ‘‘اور ’’سُطِحَتْ ‘‘ کی جگہ’’ نُصِبَتْ ‘‘پڑھ دیا ،پھر بعد میں جب ان کو یہ بات بتائی گئی ،تو انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری نماز فاسد ہوگئی ہے،لہٰذا انہوں نے وہ نماز دوبارہ پڑھائی ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی ؟
امام کا نماز کے بعد اجتماعی دعا کروانا کیسا؟
سوال: ہرنمازکے بعدامام صاحب کااجتماعی دعاکروانا کیسا ہے؟بعض لوگ اسے بدعت کہتے ہیں ،قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب عطا فرمائیے ۔
منگیترسے موبائل چیٹنگ کرنا کیسا ؟
سوال: کیا لڑکی منگیتر سے موبائل چیٹنگ کر سکتی ہے؟
شادی وغیرہ کی تصاویر کا البم بنانے کا حکم
سوال: اپنی شادی وغیرہ کی تصاویر کا البم بنانے کی شرعاً اجازت ہے یا نہیں جبکہ مقصود تعظیم نہ ہو بلکہ میموریز محفوظ کرنا مقصد ہواور یو ایس بی، موبائل وغیرہ کبھی فارمیٹ بھی ہوجاتے ہیں اس لئے البم بنانا چاہ رہے ہیں؟
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟
میت کا اپنا مال میت کے ساتھ دفن ہو جائے تو اسے نکالنے کے لئے قبر کھودنا
سوال: اگر میت کا اپنا ہی موبائل کفن میں رہ جائے تو اسے نکالنے کے لیے قبر کھولنے کا کیا حکم ہے ؟مختلف حادثات میں فوج کی طرف سے فوت شدگان کو جو غسل اور کفن دیا جاتا ہے، تو میت کا چھوٹا موٹا سامان جیسے پرس موبائل وغیرہ تابوت میں رکھ دیا جاتا ہے تو بعض اوقات ورثاء کو بتانا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے میت کے ساتھ ہی دفن ہو جاتا ہے اس کو نکالنے کا کیا حکم ہے؟