
مسافر مغرب میں فرض کی کتنی رکعتیں ادا کرے گا ؟
سوال: مسافر مغرب میں کتنی رکعتیں ادا کرے گا؟نیزاگر کوئی شخص نماز کے آخری منٹ میں اس نماز کی ادائیگی کے لیے نیت باندھے اور دورانِ نماز ہی اس نماز کا وقت ختم ہوجائے تو کیا وہ اس نماز کا بعد میں اعادہ کرے گا؟
مسافر اگر بھولے سے چار رکعت کی نیت سے قصر نماز ادا کرے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: مسافر اگر بھولے سے دو کے بجائے چار رکعت عشاء فرض کی نیت کرلے، پھر یاد آنے پر کہ میں تو مسافر ہوں دو رکعت ہی پر سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو کیا اس صورت میں مسافر کی عشاء کی نماز درست ادا ہوجائے گی؟
لاہور سے اٹک جا کر واپس لاہور ایک ہفتے کا قیام ہو، تو نمازوں کا حکم جبکہ دونوں وطنِ اصلی نہیں
سوال: مفتی صاحب میں سٹوڈنٹ ہوں لاہور ہاسٹل میں رہتا ہوں، میرا گھر سرگودھا میں ہے۔میں اگر دو دن کے لئےلاہور سے اٹک جاؤں اور واپس لاہور آنے کے ایک ہفتے بعد مجھے سرگودھا جانا ہے ،تو ایک ہفتہ جو میں لاہور میں گزاروں گا اس دوران مجھے قصر نماز پڑھنی ہوگی یا مکمل ؟اور اٹک میں دو دن ہی رہنا ہے، تو وہاں بھی مسافر رہوں گا یا نہیں؟
مقیم امام کے پیچھے مسافر کتنی رکعتیں پڑھے گا؟
سوال: مسافر اگر مقیم امام کے پیچھے چاررکعتی نمازکی دو رکعتیں پڑھے، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
حالتِ سفر میں قضا ہونے والی نماز کیسے ادا کریں؟
سوال: زید کی کئی نمازیں حالت سفر میں قضا ہو گئی ہیں، اب وہ ان کو ادا کرنا چاہتا ہے، تو کیا دو رکعت ادا کرے گا یا چار رکعت؟
حالت سفر میں قضا نماز کی ادائیگی کا طریقہ
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ شرعی مسافت کی مقدارسفرکرنے والامسافر،اپنی قضا نمازوں کی ادائیگی کس طرح کرے گا ؟
مسافر اگر جمعہ کی نمازادا کرلے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی شخص جمعہ کے دن مسافر ہو اور اس نے جمعہ کے خطبے کے بعد امام کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھ لی ، تو کیا اس کو پھر سے ظہر کی نماز قصر ادا کرنی ہوگی ؟
نماز میں قراءت کرتے ہوئے تشدید چھوڑدینے کا حکم
سوال: نمازی "تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّؕ(۱)" میں " وَّ تَبَّط" کی با کو وقف کی صورت میں بغیر تشدید کے پڑھے تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
مقیم نے عشا کی نماز قصر پڑھی، تراویح و وتر کے بعد مقیم ہونا یاد آیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک شخص جو کہ مسافر تھا اس نے مقیم ہو نے کے بعدغلطی سے عشا کے فرض دو رکعت پڑھ لیے، تراویح اور وتر کی نماز بھی ادا کر لی، رات کو کافی دیر سے یاد آیا کہ میں،تو مقیم ہو چکا ہوں ، اس لیے صرف فرض دوبارہ پڑھ لیے ، اب سوال یہ ہے کہ تراویح اور وتر کا بھی اعادہ کرنا ہو گا یا نہیں ؟
مسافر دوسری یا تیسری رکعت میں مقیم امام سے ملا تو باقی نماز ادا کرنے کا طریقہ
سوال: اگر مسافر مقیم کی اقتداکرے یعنی دوسری یا تیسری رکعت میں مقیم امام سے ملے، تو اس صورت میں اسے مکمل نمازپڑھنی ہوگی یاقصر؟