
جھوٹا سرٹیفکیٹ بنواکر نوکری حاصل کرنا کیسا؟
سوال: میں نویں جماعت تک پڑھا ہوا ہوں، مجھے کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ ریلوے میں نوکری نکلی ہے جس میں میٹرک کا سرٹیفکیٹ بنوا کر نوکری حاصل کی جاسکتی ہے تو کیا میں میٹرک کے جھوٹے کاغذات بنوا کر وہ نوکری حاصل کرسکتا ہوں؟نیز اگر کسی نے ایسا کر لیا تو مسلم یا غیر مسلم کمپنی میں اس طرح نوکری حاصل کرکے جو تنخواہ ملے گی وہ حلال ہوگی یا نہیں؟
شوہر نہ طلاق دے ، نہ ساتھ رکھے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص اپنی بیوی کو ساتھ رکھنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے اور اسے طلاق بھی نہیں دے رہا ،بس یونہی لٹکا کر رکھا ہوا ہے اور بیوی تقریبا دو سال سے اپنی والدہ کے گھر ہے،تو ایسے شخص کے بارے میں حکم شریعت کیا ہے ؟
پولٹری فارم پر زکوٰۃ کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ (1)بعض لوگ اس نیت سے مرغیاں خریدتے ہیں کہ ان کو پال کر بڑا کرکے بیچ دیں گے ۔ (2)بعض لوگ اس نیت سے مرغیاں خریدتے ہیں کہ ان کی پرورش کرکے ان سے انڈے حاصل کریں گے اوران کے انڈے بیچیں گے، مرغیاں بیچنا مقصود نہیں ہوتا۔ ان دونوں صورتوں میں مرغیاں خریدنے والے شخص کےلیے زکوٰۃ کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
بیٹی کو وراثت سے حصہ نہ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس نےورثاء میں تین بیٹے اوردوبیٹیاں چھوڑیں ،جبکہ اس کے والدین ،زوجہ ،دادا،دادی اورنانی اس کی حیات میں ہی انتقال کرگئے تھے،اس کے بعد اس کے بیٹوں میں سے دو کاانتقال ہوا،جائیداد اب بیٹوں کی اولاد کے پاس ہے ،اب تک سب لوگ ان سے حصہ لے چکےہیں ،صرف زیدکی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی ہندہ کاحصہ اس کے بھتیجوں کے قبضہ میں ہے،جوخاندانی دشمنی کے باعث اسے نہیں دے رہے۔ہندہ کے حصے میں کئی ایکڑزمین آتی ہے،لیکن جن رشتہ داروں کے پاس ہے، وہ باربارمطالبے کے باوجودبھی حصہ نہیں دے رہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس طرح کرناکیساہے؟
پانی استعمال کرنے سے دورہ پڑے تو تیمم کا حکم
سوال: ایک شخص کو پانی کو چھونے کی وجہ سے مرگی کا دورہ پڑتا ہے اور بالخصوص فجر کی سردیوں میں تو بہت زیادہ ہوتی ہے اور اگر فوری دوا نہ لے تو بہت سخت دورہ پڑتا ہے، تو اس صورت میں کیا وہ شخص تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے؟
کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو کیا نماز ہو جائے گی ؟
سوال: اگر کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو نماز ہو جائے گی ؟
حج یا عمرہ کرنے والے کا اپنا حلق خود کرنا – شرعی رہنمائی
سوال: کیا حج یا عمرہ کرنے والا خوداپنا حلق کرسکتا ہے؟
مسجد کو راستہ بنانے کی وضاحت اور حکم
سوال: ایسی مساجد جن میں عینِ مسجد کے دائیں بائیں دونوں طرف فنائے مسجد کی جگہ ہوتی ہے اور ایک طرف وضو خانہ وغیرہ ہوتا ہے ، تو کیا نمازی کا ایک طرف سے فنائے مسجد میں داخل ہو کر عین مسجد سے گزرتے ہوئے دوسری طرف فنائے مسجد میں وضو کی غر ض سے جانا ، مسجد کو راستہ بنانے ( جو شرعاً ممنوع ہے )کے زمرے میں آئے گا یا نہیں ؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
صرف سترِعورت چھپا کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ستر عورت یعنی مرد کا ناف سے لے کر گھٹنے تک (اس میں گھٹنا بھی شامل ہے) جسم کا حصہ چھپانا فرض ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر گھر میں صرف اتنا حصہ ہی چھپا کر نماز پڑھی،بقیہ ساراجسم ننگاتھا تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
غسل کرتے ہوئے کان اور ناف کے اندر پانی ڈال کر دھونا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرض غسل میں کانوں کے اندر پانی ڈال کر انگلی سے دھونا اور ناف کے اندر پانی ڈالنا انگلی سے دھونا ضروری ہے؟ نہ کرے تو غسل ادا ہوگا یا نہیں؟