
دو،تین افراد مل کر جانور ذبح کریں،تو تکبیر کا حکم
سوال: بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ چند افراد مِل کر ایک گائے ، بیل وغیرہ بڑے جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ تو جانور ذبح کرنے والا شخص اپنے ساتھ دوسرے افراد کو بھی شامل کر لیتا ہے اور یوں دو تین لوگوں نے مِل کر ایک چھری پکڑی ہوتی ہے اور پھر ذبح کے لیے وہ تمام ہی چھری چلاتے ہیں۔ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا بسم اللہ پڑھنا ان ذبح کرنے والوں میں سے ہر شخص پر لازم ہے یا ان میں سے کوئی ایک بھی پڑھ لے گا ، تو جانور حلال ہوجائے گا ؟
قالین پر بچہ پیشاب کر دے، تو اس کو صاف کر کے اس پر نماز پڑھنا
سوال: گھروں میں جوقالین بچھائے جاتے ہیں بسا اوقات ان پر بچے پیشاب کر دیتے ہیں، تو قالین دھونے کی بجائے اوپر سے صاف کر دئیے جاتے ہیں، کیا ایسے قالین صاف کرنے سے پاک ہو جاتے ہیں اور کیا ان پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
آن لائن آرڈر پر مٹکے اور گملے تیار کر کے بیچنے کا حکم
سوال: اگر کوئی عورت گھر میں گملے اور مٹکوں پر ڈیزائن اور پینٹنگ کرکے online delivery کے ذریعہ بیچے، کبھی کھاد مٹی خرید کر اس میں پھول لگا کر گملے کو بیچے، گملے اور پینٹس اس کے پاس پہلے سے ہوں، لیکن تیار کرنے والی کچھ چیزیں آرڈر لینے کے بعد لینی پڑیں، جب کوئی آرڈر آئے تو قیمت وغیرہ پہلے سے طے کرلی جائے، پھر پروڈکٹ تیار کرکے بیچے، تو اس طرح سے کاروبار کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
اجنبی مرد و عورت کا مصافحہ کرنا کیسا؟
سوال: ہم مسلمان ہیں، مغربی ممالک میں رہتے ہیں،وہاں مختلف اداروں، دفاتر ، تعلیمی اداروں اورانسٹیٹیوٹس وغیرہا میں بسااوقات مسلمان مرد یا عورتوں کو مختلف مواقع پر اجنبی مردوں یا عورتوں سے مصافحہ کرناپڑتاہے،اب اگروہاں مصافحہ کے لیے ہاتھ نہ بڑھایا جائے، تو دوسرے فردکی طرف سے ملازمت وغیرہ کی صورت میں ضرر یا نقصان وغیرہ پہنچنے کااندیشہ رہتاہے۔کیا شرعاً مسلمانوں میں اِس صورت میں مصافحہ کرنے کی اجازت ہو گی یانہیں؟
ماں بچوں پر اپنی ذاتی رقم خرچ کرے، تو واپسی کا مطالبہ کرسکتی ہے؟
سوال: طلاق کے بعد بچی کی پرورش کرتے ہوئے ماں اگر اپنی رضا مندی سے اپنی ذاتی رقم سے بچی پر کچھ اخراجات کرے، تو کیا اُن اخراجات کی رقم بچی کے باپ سے وصول کی جاسکتی ہے؟
ادھار میں آرڈر پر زیور بنانا کیسا ؟
سوال: ہمارے پاس جب گاہک زیور بنوانے کے لیے آتے ہیں، تو وہ کوئی چیز بنوانے کا آرڈر دیتے ہیں ،فلاں ڈیزائن کی فلاں چیز بنا دیں یعنی نمونہ وغیرہ دیکھ کر مکمل طور پر نوع و صفت وغیرہ کا بیان ہو جاتا ہے ۔ کچھ رقم وہ اسی وقت دے جاتے ہیں اور کچھ رقم وہ ادھار کرلیتے ہیں یعنی بعد میں چیزلیتے وقت دینی ہوتی ہے۔ کیا یہ طریقہ کار درست ہے ؟
جاز کیش اکاؤنٹ سے Ready Cash Loan لینا کیسا؟
سوال: جاز سم سے ریڈی کیش لون لینے کا کیا حکم ہے؟ نوٹ:یہ قرض ایڈوانس بیلنس سروس لینے کی طرح نہیں ہے، بلکہ اس قرض کے حصول کے لیےJazz Cash موبائل اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے اور 50 ہزار تک قرض لیا جا سکتا ہےاور قرض منظور ہوتے ہی جتنا آپ نے قرض لیا فوراً اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتا ہے ،قرض لینے والا یہ رقم اپنے اکاؤنٹ سے نکلوا سکتا ہے، البتہ اس قرض میں ہفتہ وار کچھ اضافی چارجز لاگو ہوتے ہیں،جس کی وضاحت کرتے ہوئےجاز کیش کی ویب سائٹ پر لکھا ہے’’صارفین کو ہر ادائیگی کے ساتھ صرف پروسیسنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروسیسنگ فیس میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ہفتہ 1 کے دوران8% سے شروع ہوتا ہے اور آٹھویں ہفتے میں زیادہ سے زیادہ25%تک جاتا ہے۔‘‘ https://www.jazzcash.com.pk/ur/mobile-account/readycash-by-bank-alfalah/
عدتِ وفات کے بعد عورت کا زیور پہننا
جواب: پر سوگ لازم ہے ، نہ وہ نکاح کرسکتی ہے اور نہ ہی ساری زندگی کسی قسم کی زیب و زینت اپنا سکتی ہے۔ اسی طرح کا رواج زمانۂ جاہلیت میں بھی تھا کہ بیوہ ع...
سونے کا زیو ر ادھار بیچنا کیسا؟
جواب: پر لازم ہوتے ہیں، لہٰذا چیز خریدتے وقت اگر کسی نے کہا کہ اس درہم کے بدلے یہ چیز دے دو تو بعد میں خریدار اس درہم کے بدلے دوسرا درہم بھی دے سکتا ہے، کیو...