
عمرہ کے بعد میقات کے اندر رہتے ہوئے حرم سے باہر گئے تو مکہ واپسی پر احرام کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص عمرہ کرنے کے لئے مکہ گیا۔ عمرہ وغیرہ کرنے کے بعد حرم سے باہر کسی کام سے چلا جائے لیکن میقات سے باہر نہ جائے، تو واپس مکہ مکرمہ جانے کے لئے احرام باندھنا لازم ہوگا یا نہیں؟
سوال: چاندی کا نعلین پاک لگانا کیسا ہے؟
بون چائنہ (Bone China) برتن استعمال کرنا کیسا؟
سوال: چینی کے برتنوں میں ایسے برتن بھی آتے ہیں، جنہیں بون چائنہ (Bone China) کہتے ہیں، یہ ہڈیوں کو پیس کر بنائے جاتے ہیں، ہمارے ملک میں ان کا استعمال عام ہے، مہربانی فرما کر بتائیں، كيا ہڈیوں سے بنے برتن استعمال کرنا،جائز ہے یا ناجائز ؟
کیا نبی پاک کو معراج کا دلہا کہنا درست ہے؟
سوال: آج کل کئی علماء دورانِ تقریر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیےیہ الفاظ استعمال کرتے ہیں’’معراج کے دُلہا‘‘تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’معراج کے دُلہا‘‘ کہنا کیسا ہے؟
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟
مزارات اولیاء پر حاضری کا طریقہ و آداب
جواب: نا مستحسن یعنی اچھا عمل ہے ۔ مزار شریف پر حاضری کا طریقہ یہ ہے کہ صاحب ِ مزار کے پائنتی یعنی پاؤں کی جانب سے آئے اور مواجہہ یعنی چہرے کی طرف مزار سے...
اچھی کوالٹی اور کم کوالٹی کا چاول مکس کر کے بیچنے کا حکم
سوال: دو طرح کے چاول ہوں، ایک اچھا چاول ہو اور ایک اس سے کم کوالٹی کا، کیا ان دونوں کو ملا کر بیچا جاسکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کم کوالٹی کا چاول اگر الگ سے پکایا جائے، تو وہ صحیح نہیں بنتا جبکہ اچھے چاول میں ملا کر بنائیں تو وہ صحیح لگتا ہے، اس کا ریٹ اس طرح رکھا جاتا ہے کہ مثلاً:اچھا چاول 200 روپے کلو ہے اور اس سے کم والا 100 روپے کلو ، یوں ملانے کے بعد دو کلو کی رقم ٹوٹل 300 روپے ہوئی ،پھر اس کا ایک کلو کا ریٹ 150 مقرر کر کے بیچا جاتا ہے ۔ کئی جگہوں پر اس طرح چاول کو ملا کر بیچا بھی جاتا ہے ،اس طرح بیچنے کا کیا حکم ہے؟
مزار کے سامنے سجدہ کی ہیئت بنا کر دعا کرنا؟
سوال: بعض لوگ مزار کی جانب رُخ کر کے سجدہ کرتے ہیں، مگر اُن کی ہیئت یہ ہوتی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دعا کی طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں سامنے کر کے اُس پر اپنی پیشانی اور چہرہ رکھتے ہیں، یعنی براہِ راست پیشانی زمین پر نہیں رکھتے، بلکہ زمین اور اپنی پیشانی کے مابین اپنی ہتھیلیاں لے آتے ہیں اور اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اِس حالت میں دیکھنے والا شخص یہی سمجھتا ہے کہ معاذاللہ یوں جھکا ہوا شخص سجدہ کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مزارات کے رُوبرو ایسا انداز اختیار کرنا کیسا ہے؟