
بینک کے زکوۃ کاٹنے سے زکوۃ ادا ہوگی یا نہیں؟
سوال: پاکستان میں بینک میں رکھی گئی رقم کی بینک والے جو زکوۃ کاٹتے ہیں، کیا ایسے زکوۃ ادا ہو جاتی ہے؟
خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ زید کے پاس کچھ رقم موجود ہے، جو اس نے گھر کی تعمیرات میں استعمال کرنے کےلیے رکھی ہوئی ہے، لیکن فی الحال تعمیرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تقریباً ایک سال کے بعد تعمیرات شروع کرے گا۔ وہ چاہتا ہے کہ سیمنٹ بیچنے والےشخص سےبیسٹ وےکمپنی کے بلیک سیمنٹ کی موجودہ ریٹ475روپے کے حساب سے پچاس کلووالی130بوریاں 61750روپے کے بدلے خریدلے، لیکن سیمنٹ کی وصولی بیچنے والے کی دکان سے ایک سال بعدچنددنوں کے وقفے سے تھوڑی تھوڑی کرکے اٹھائے، سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبارسے یہ سودا کس طرح درست ہوگا؟
باپ کا لڑکی کے نکاح کے عوض کثیر رقم کا مطالبہ کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض علاقوں میں باپ وغیرہ سرپرست لڑکی کے نکاح کے عوض کثیر رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس رقم کے عوض لڑکی کا نکاح کرتے ہیں۔ یہ رقم مہر و جہیز کے علاوہ ہوتی ہے۔ اور یہ رقم لڑکی کو نہیں دیتے بلکہ رشتہ دینے کے عوض اپنے لیے لیتے ہیں ۔ اس کے متعلق حکم شرعی کیا ہے؟ بیان فرمادیں۔ سائل:ممتاز(تھر پار کر ،سندھ)
میلاد کے موقع پر سجاوٹ کی جگہ غریب کی مدد کرنا کیسا؟
سوال: میلادشریف کے موقع پرجوشریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے سجاوٹ وغیرہ کی جاتی ہے ،بعض لوگ اس پرتنقیدکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس کے بجائے فلاحی کاموں،مثلا:کسی حاجت مندکی حاجت پوری کرنے،کسی غریب کی بیٹی کی شادی کرنے وغیرہ کاموں میں اتنی رقم لگادی جاتی۔حالانکہ ان لوگوں کا اصل مقصودجائزسجاوٹ وغیرہ سے روکناہوتاہے ،فلاحی کاموں میں رقم لگوانامقصودنہیں ہوتا۔اس طرح کرناکیساہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے بینک سے مکان یا فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم ادھار لی ہے اور ہر ماہ ایک مخصوص رقم قرض کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتا ہے ، اب اگر اس شخص کے پاس نصاب یا نصاب سے زیادہ رقم ہے ، لیکن جو قرضہ اس نے لیا ہے، وہ اس نصاب سے کئی گنا زیادہ ہے جو کئی سالوں میں ادا ہوگا ، تو کیا ہر سال اس شخص کے اوپر زکوٰۃ لازم ہوگی ؟
مکان بنانے کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟
سوال: زید کےپاس صرف روپیہ ہے لیکن وہ روپیہ زید مکان بنانے کے لئے جمع کرہا ہے، کیونکہ زید کا اپنا ذاتی مکان نہیں ہے۔ اس صورت میں اس رقم کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: احمد(via،میل)
بھائی کوعلاج کے لئے ایڈوانس میں عشر دینا
سوال: میرے بھائی کو علاج کے لئے رقم درکار تھی، میرا بھائی شرعی فقیر ہے، میں نے اس کو ایڈوانس عشر کی مد میں کچھ رقم دے دی ، جبکہ ابھی فصل تیار نہیں ہوئی ، کیا میں اس طرح عشر کی نیت سے اس کو رقم دے سکتا ہوں ؟ نیز کیا اس کو یہ بتانا ضروری ہوگا کہ یہ عشر کی رقم ہے یا صرف نیت کافی ہوگی؟
امام ، موذن کی تنخواہ مسجد کے چندے سے دینا
جواب: رقم سے خطیب ، امام صاحب اور مؤذن وغیرہ کو وظیفہ (Salary) دیناجائز ہے ، جبکہ تنخواہ اتنی ہو ، جو عام طور پر بنتی ہے ، لیکن اگر متولی نے عُرف سے ہٹ ...
ہینڈ رائٹنگ(Hand writing) والی کمپنی (company) کے ذریعے ارننگ کرنے کا حکم
جواب: رقم دینی پڑتی ہے اور اس رقم کے مقابلے میں قابلِ معاوضہ کوئی چیز بھی نہیں ہوتی،بلکہ دینے والے کا مقصد اپنا کام نکالنا ہوتا ہے،کہ وہ اس کے بدلے میں اپن...