
جواب: کم و بیش اورمضاربت میں نفع نکالنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ چیز فروخت ہونے کے بعد، پہلے مضاربت سے متعلق ہونے والے ضروری اخراجات ( جیسا کہ یہا ں جانور ل...
پسند نہ آئی تو واپس کردیں گے، اس شرط پر خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جب کوئی چیز خریدتے ہیں تو بسا اوقات چیز پسند نہیں آرہی ہوتی یا خدشہ ہوتا ہے کہ گھر والوں کو پسند آئے گی یا نہیں اس لئے کہہ دیتے ہیں کہ اگر پسند نہیں آئی تو واپس کر دیں گے۔ اس بارے میں کیاحکم ہے ؟
مرد و عورت کے لیے پلاٹینم کی انگوٹھی کا حکم
سوال: (1) پلاٹینم کی انگوٹھی مرد کے لئے پہننا کیسا ہے ؟ (2)یہی انگوٹھی عورت کے لئے پہننے کا کیا حکم ہے؟
ایک ہی چیز مختلف کسٹمرز کو مختلف قیمت پر بیچنا کیسا؟
جواب: کم کروانا ثابت ہے اگر بھاؤکم ہی نہ ہوسکتاتونبیِّ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ثابت کیسےہوتا۔ حدیثِ پاک میں ہے : “ حضرت سوید ابنِ قیس ...
نایاب نام کا مطلب اور نایاب نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: کم میسر آئے،عمدہ ،قابل تعریف وغیرہ " لہذا معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رک...
جس کی ملکیت میں کاشت کی جانے والی زمین ہو ایسے شخص کو زکوۃ دینا کیسا ؟
جواب: کم از کم ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہو تواسے زکوۃ دی جاسکتی ہے جبکہ وہ ہاشمی نہ ہو۔ اس مسئلے کی تفصیل یوں ہے کہ جس شخص کی ملکیت میں...
سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟
پتوجڑی کی خرید و فروخت کا حکم؟
سوال: گائے کے پیٹ میں دو قسم کی اوجھڑی ہوتی ہے۔ ایک بڑی اور ایک اس کے ساتھ بٹوے (پرس) کی شکل میں چھوٹی ہوتی ہے۔ اس میں بھی پیٹ کی طرح گوبر اور غلاظت بھری ہوتی ہے، اس کو پتوجڑی کا نام دیا جاتا ہے۔اس کو اکثر لوگ اب بیچتے ہیں ، جو بیرون ملک ایکسپورٹ ہوتی ہے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان سے کاسمیٹک کا سامان بنتا ہے۔ اللہ بہتر جانے اس کا کیا ہوتا ہے،لیکن آنکھوں دیکھا حال ہے کہ اس کی مالیت کافی ہے،یعنی ایک پتوجڑی کی قیمت فی الوقت 1500روپے تک بھی گئی ہے۔اس پتوجڑی میں بڑے پیٹ کی بنسبت زیادہ نجاست پائی جاتی ہے، اس کا صاف کرنا بھی انتہائی مشکل امر ہے۔عرض یہ ہے کہ ایک مسلمان کے لیے اس کی خرید وفروخت کرناکیسا ہے؟نیز اس کی رقم کسی دینی کا م میں خرچ کرنایا کسی غریب کودے دینا کیساہے؟ یادرہےکہ ہمارے ہاں اکثر لوگ بیرون ممالک ایکسپورٹ کرنے کے لیےخریدتے ہیں،کھانے کےلیے بہت کم لوگ خریدتےہیں۔