
فجر کی سنتیں فاسد کردیں تو ان کی قضا فرضوں کے بعد ہوسکتی ہے؟
سوال: زید نے فجر کی سنتوں کی نیت باندھی پھر دورانِ نماز ہی سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہوگیا، اب کیا زید جماعت کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے ان سنتوں کی قضا کرسکتا ہے؟
دورانِ نماز قراءت میں غلطی ہونے پر غیر نمازی کا لقمہ لینا
سوال: ایک اسلامی بہن نے نماز پڑھتے ہوئے قراءت میں کچھ غلطی کی ،دوسری اسلامی بہن جو ساتھ موجود تھی نماز میں نہیں تھی، اس نے اسے درست قراءت بتائی اور اس کے بتانے کے بعد اس اسلامی بہن نے نماز میں قراءت کو درست کر لیا، تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟
وتر کی نماز پڑھتے ہوئے فجر کا وقت شروع ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: نماز وتر پڑھتے ہوئے اگر دورانِ نماز، فجر کا وقت شروع ہوجائے ،تو کیا وتر کی نماز ادا ہوجائے گی،یا وہ قضا کہلائے گی؟
فجر کے فرض کے بعد فجر کی سنتیں نہ پڑھنے کا حدیث سے ثبوت
سوال: کسی نے فجر کی سنتیں ادا کئے بغیر فرض نماز ادا کرلی تو اب فجر کی سنتیں ادا نہیں کر سکتا، بلکہ سورج طلوع ہوجانے کے بیس منٹ بعد ادا کرے گا، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیایہ مسئلہ کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
امام دورانِ قراءت بھولے سے پچھلی آیات پڑھ لے تو نماز ہوجائے گی؟
سوال: امام صاحب نے نمازِ مغرب کی دوسری رکعت میں سورۃ الرحمٰن کی آیت نمبر 62اور 63 "وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ(۶۲)""فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ(۶۳)"پڑھی۔ پھر بھولے سے اس سے پہلی والی دو آیات 60 اور 61 "هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ(۶۰)""فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۶۱)"پڑھ کر بغیر سجدہ سہو کے ہی نماز مکمل کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کیا اس صورت میں نمازِ مغرب درست ادا ہوگئی؟
عورت کا مرد کے برابر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
سوال: اگر مرد نماز پڑھ رہا ہو اور عورت اس کے ساتھ آ کر کھڑی ہو جائے تو اس صورت میں مرد کی نماز ٹوٹ جاتی ہے کیا یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے یا پھر منفرد پڑھنے کی صورت میں بھی جیسے کہ گھر میں اگر شوہر اور بیوی اپنی اپنی نماز پڑھیں لیکن بیوی شوہر کے برابر میں ہو؟
دورانِ نماز بچہ سے گلاس لے کر سائیڈ میں رکھنا
سوال: اگر دوران نماز بچہ کانچ کا گلاس ہاتھ میں لے اور ڈر ہو کہ وہ توڑ دے گا تو کیا اس سے لے کر سائیڈ پر رکھ سکتے ہیں؟ اگرکسی نے ایسا کیا، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے استحاضہ والی عورت کو خون نہ آئے تو ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کو استحاضے کامرض ہے، انہیں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی وجہ سے اور رکوع و سجود میں جھکنے کی وجہ سے خون آتا ہے جبکہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنے کی صورت میں خون نہیں آتا،تواس صورت میں اس اسلامی بہن کے لیے کیا حکمِ شرعی ہے ؟
میت کو چارپائی سے اُتار کر زمین پر رکھ کر جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: بعض جگہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ نمازِ جنازہ سے پہلے میت کو چارپائی سے اتار کر امام کے سامنے زمین پر رکھا جاتا ہے اور اس پر نمازِ جنازہ ادا کی جاتی ہے، کیا اس صورت میں نمازِ جنازہ درست ادا ہوجائے گی؟
فرض نماز تنہا پڑھنےکے بعد جماعت قائم ہونا
سوال: ایک شخص نے جماعت سے پہلے ہی فرض نماز پڑھ لی پھر بعد میں جماعت شروع ہوئی تو اس کے لیے کیا حکم ہے کہ اس کی نماز ہوگئی یا دوبارہ جماعت سے نماز پڑھ سکتا ہے؟