
مقدس نام والی انگوٹھی پہن کر بیت الخلاء جانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ انگوٹھی پراللہ عزوجل کامبارک نام لکھوانا کیسا ہے؟ اوراگرکسی نے لکھوالیاہو،توکیاایسی انگوٹھی پہن کربیت الخلاء جاسکتے ہیں ؟
ہونٹوں سے اترنے والی پپڑی پانی میں گر جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہارِشریعت میں ہے :’’آدمی کی کھال اگرچہ ناخن برابر تھوڑے پانی میں پڑ جائے، وہ پانی ناپاک ہوگیا۔‘‘سوال یہ ہے کہ سردی میں ہونٹوں پر خشک کھال اور چہرے پر سے باریک باریک اجزا نکلتے ہیں، یہ اگر پانی میں گر جائیں ، تو بھی پانی ناپاک ہوجائے گا ؟
انگوٹھی پر تعویذ ، نادِ علی یا دیگر متبرک کلمات لکھواکر پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ انگوٹھی پر تعویذ ، نادِ علی یا دیگر متبرک کلمات لکھوا کر اسے پہنتے ہیں تاکہ بیماری وغیرہ سے حفاظت رہے ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس طرح کی انگوٹھی پہننا جائز ہےیا نہیں؟سائل : محمد عدنان(کراچی)
مسافر اعادے میں چار رکعت پڑھے گا یا دو رکعت؟
سوال: قصر نہ کرنے کی بنا پر اگر مسافر کی نماز واجب الاعادہ ہوجائے، تو اب وہ اعادے میں چار رکعات پڑھے یا دو رکعات؟
سوال: ہم جو صلاۃ و سلام وغیرہ پڑھتے ہیں ، تو اس میں لفظ یا ، کا استعمال کرتے ہیں ، تو مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ( یا )کے ذریعے پکارنا ، اس پر کیا کوئی دلیل ہے ، ایک دوست مجھ سے دلیل مانگ رہا ہے ۔
شوہر کی اجازت کے بغیر مہر میں اضافہ کر دیا تو کیا وہ دینا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے نکاح میں باہم رضا مندی سے5ہزار حق مہر طے ہوا تھا اور اسی مہر پر ایجاب و قبول ہوا ، پھر بعد میں زید کی اجازت کے بغیر بلکہ اس کے علم میں لائے بغیر ہی لڑکی والوں نے مولوی صاحب سے فارم میں حق مہر 150000 لکھوا لیا ، زید کو بعد میں جب علم ہوا، تو اس نے یہ اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ نکاح کے بعد حق مہر میں جو اضافہ کیا گیا ہے ، کیا یہ بھی زید پر دینا لازم ہوگا جبکہ وہ اس پرراضی نہیں اور علم ہونے پر اس نے دینے سے انکار بھی کر دیا تھا ؟ نوٹ:لڑکی والے اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وقت عقد مہر میں5000ہی تھا ،زید کی مرضی و اجازت کے بغیر یہ بعد میں ہم نے اضافہ کروایا تھا۔
قرض کا مطالبہ ذمہ لینے والے سے ہوگا یا مقروض سے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید پر میرا 15لاکھ کا قرض ہے ، زید نے بکر سے میری بات کروا دی کہ مجھے قرض کی رقم بکر ادا کرے گا اور بکر نے اسے قبول کر لیا ، بکر اب تک قرض کی آدھی رقم مجھے دے چکا ہے اور بقیہ کے متعلق کہتا ہے کہ میرے پاس فی الحال رقم کی گنجائش نہیں ہے ، جب ہو گی تب ادا کروں گا ۔ یہ معاہدہ کیے ہوئے تقریبا پانچ سال ہو چکے ہیں ، تو کیا میں اپنی بقیہ رقم کا مطالبہ زید سے کر سکتا ہوں ؟
کیا بیعت کرنا ضروری ہے؟ بیعت کی شرعی حیثیت
سوال: میں ایک صحیح العقیدہ سنی اسلامی بھائی ہوں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ کرام اور اہلِ بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کو ماننے والا ہوں،کیااس کے باوجودمجھ پر کسی پیر صاحب کی بیعت کرنا فرض ہے؟
اگرمالدار شخص 12 ذوالحجہ کو سفر پر ہو تو قربانی کا حکم
سوال: ایک مالدار مقیم پر قربانی واجب تھی پھر بارہ ذوالحجہ کی صبح بانوے کلو میٹر سے زائد سفر شرعی پر نکل گیا ، کیا اب اس پر قربانی واجب رہی یا نہیں؟نیز اگر اس نے قربانی کی نیت سے بکرا خرید لیا تھا ، تو اب مسافر ہونے پر اسے فروخت کرسکتا ہے یا نہیں؟ سائل : محمدحامد سلطانی(فیصل آباد)
جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی، اس نے کفر کیا۔حدیث پاک کی وضاحت
جواب: پر کفر کا خوف ہے۔ (8) کفر سے کافر ہونے والا معنیٰ مراد نہیں ،بلکہ کفران ِنعمت اور ناشکری ہے۔ مجمع الزوائد میں ہے :”عن أنس بن مالك قال: قا...