
دورانِ نماز کوئی پرندہ بیٹ کردے، تو حکم
سوال: اگر کسی پرندے (جیسے: چڑیا، کبوتر، مرغی) کی بیٹ دورانِ نماز کپڑوں پر لگ جائےتو کیا حکم ہے؟ نماز جاری رہے گی یا ٹوٹ جائے گی؟
نمازمیں سورہ فاتحہ کی کوئی آیت چھوٹ گئی
سوال: کسی نے نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ میں بھول کر "اھدنا الصراط المستقیم"نہیں پڑھا اور نماز کے آخر میں یاد آیا تو کیا حکم ہے؟
عذر کے سبب پاؤں کی انگلیاں زمین پر نہ لگنے والے شخص کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب کی ٹانگ کا آپریشن ہوا ہے ، تکلیف کی وجہ سے سجدے میں ان کے پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پر نہیں لگتا اور تشہد میں بھی سیدھاپاؤں کھڑا نہیں کرتے، کیا اس عذر کی حالت میں ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟
نماز مومن کی معراج ہے، کیا یہ حدیث ہے؟
سوال: نماز مؤمن کی معراج ہے کیا یہ حدیث پاک ہے؟
قعدہ اولی پر بھول کر دونوں طرف سلام پھیر دیا
سوال: قعدہ اولی پر بھول کر دونوں طرف سلام پھیر دیا، پھر یاد آنے پر کھڑے ہو گئے اور بقیہ رکعت مکمل کرنے کے بعد آخر میں سجدہ سھو کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟
قمیص کی آستین میں سوراخ والی لیس لگی ہو تو، نماز کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے پوری نماز پڑھ لی اور بعد میں دیکھا کہ جو قمیص پہن کر اس نے نماز ادا کی، اس کے بازو پر لیس لگی ہوئی ہے، جس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں اور کافی سارے ہیں اگر ان کو ملا کر حساب لگایا جائے، تو چوتھائی کان سے زیادہ بنتے ہیں۔اس صورت میں پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
صلاة التوبہ کون سی نماز ہے اور کیوں پڑھی جاتی ہے ؟
جواب: رکعت نفل نماز پڑھ کر اس کے بعد اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرے، اور اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔حدیث پاک میں اس نماز کی ترغیب دلاتے ہوئے ارشاد فر...
بیٹی کو کس عمر میں نماز، روزہ کا حکم دینا چاہیے؟
سوال: شرعی مسئلہ بیان کیا جاتا ہے کہ بیٹے کو سات سال کی عمر میں نماز،روزے کا حکم دینا چاہیے،تو سوال یہ ہے کہ بیٹی کو بھی سات سال کی عمر میں نماز، روزے کا حکم دینا چاہیے یابیٹی کے لیے شریعت نے کوئی الگ عمر بیان کی ہے؟
عادت کے مطابق تین دن خون آنے کے بعد پھر چھٹے دن دوبارہ آجائے، تو حکم؟
سوال: ایک خاتون کو تین دن تین رات حیض آکر بند ہو جاتا ہے۔ پھر دو دن کوئی رطوبت خارج نہیں ہوتی، چھٹے دن پھر خون آ جاتا ہےاور دو دن مزید رہتا ہے، یہی عادت ہے ہر ماہ۔ اب سوال یہ ہے کہ درمیان میں جو دو دن نہیں خون آرہا ہے نہ کوئی رطوبت ظاہر ہوتی ہے، تو کیا ان دنوں میں نماز ادا کی جائے گی؟
عصر و عشاء کی سنت قبلیہ پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ اگر مسجد میں سنتِ غیرمؤ کدہ جیسے عصر یا عشاء کی قبلیہ چار رکعت سنتیں پڑھ رہے ہوں اور وہاں پر عصر یا عشاء کی جماعت قائم ہوجائے تو یہ سنتیں چار کی بجائے دو پڑھ کر جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں یا نہیں ؟