
مغرب کی نماز وقت ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ادا کرنا
سوال: دعوت اسلامی کی نماز ٹائم ایپلی کیشن (App Prayer Time) میں نماز مغرب کا وقت ایک گھنٹے سے زائد ہوتا ہے جبکہ ہم نے بڑوں سے سنا ہے کہ مغرب کا وقت بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔کیا ہم ایپ میں دئیے گئے وقت کے اندر (مثلاً: وقت ختم ہونے میں 5 منٹ ہوں تو) نماز پڑھ لیں تو نماز ادا ہو جائے گی؟
فرض نماز کے وقت جنازہ آئے توکب اداکریں ؟
سوال: اگر ظہر کی نماز سے پہلے جنازہ مسجد میں آجائے،تو کیا فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے جنازہ پڑھیں گے یا پھر سنتوں کے بعد ؟ایک جگہ پر دیکھا گیا کہ جماعت کے بعد امام صاحب اعلان کررہےتھے کہ پہلے جنازہ ہوگا اس کے بعد دو رکعت سنتیں پڑھیں گے،اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
جہاز میں سٹاف کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھنے دے تو کیا کریں ؟
سوال: اڑتے جہاز میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم اسٹاف سے نماز پڑھنے کا کہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ بیٹھ کر پڑھ لیں کھڑے نہیں ہو سکتے ،اگر کھڑے ہو کر پڑھنا بھی چاہیں تو وہ روک دیتے ہیں، تو ایسی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟
بیمار پر جمعہ فرض ہے یا نہیں اور وہ گھر پر ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
سوال: کیا بیماری کے سبب جمعہ کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے ؟نیز کیا اگرکوئی بیماری کے سبب مسجد نہ جائے ،تو کیا اس صورت میں چند لوگوں کے ساتھ مل کر نماز جمعہ کو گھر میں قائم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اوراگر جمعہ قائم نہیں کیا جاسکتا تو کیا ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتاہےیا ظہر کی نماز تنہا ادا کرنا ضروری ہوگا؟
تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھانے کا شرعی حکم ؟
سوال: نمازی اگر تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے، تو کیا اس صورت میں وہ نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟ یا پھر سجدہ سہو کرلینے سے بھی نماز درست ادا ہوجائے گی ؟
چھت کے نیچے نمازجنازہ ادا کرنا
سوال: کیا نماز جنازہ چھت کے نیچے ادا کرسکتے ہیں؟ ایک شخص کہتا ہے کہ نماز جنازہ کھلے آسمان کے نیچے ہی ادا کرنا ضروری ہے،چھت کے نیچے ادا نہیں کرسکتے،کیا اس کا یہ کہنا درست ہےیا نہیں؟
نماز میں قراءت کرتے ہوئے آگے پڑھنا بھول جانا اور رکوع میں چلے جانا
سوال: اگر کوئی شخص نماز میں قراءت کرتے ہوئے آگے پڑھنا بھول جائے اور رکوع میں چلا جائے ،تو کیا حکم ہوگا؟
انگلیاں چٹخانے میں عملِ کثیر نہ ہو تو نماز کا حکم
سوال: عورت نے نماز میں انگلیاں ایسے چٹخائی کہ عمل کثیر نہ ہوا تو بھی نماز مکروہ تحریمی ہوگی ؟
دستانے (Gloves) پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: سردی کی وجہ سے دستانے پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو قراءت میں ”ح“ کی بجائے ”ھ“ پڑھتا ہو
سوال: اگر کوئی امام قراءت کرتے ہوئے ”ح“کی بجائے ”ھ“پڑھے جیسےسورۃ الفاتحہ میں ”الحمد“ کے بجائے ”الھمد“ پڑھے، تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟