
سیمپل والی ادویات کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: ڈاکٹر کو جو ادویات سیمپل کے طور پر دی جاتی ہیں اگر وہ میڈیکل اسٹور والے کو بیچ دے تو اس میڈیکل اسٹور سے وہ ادویات خریدنا کیسا ہے جبکہ بعض اوقات ان پر Not For Sale بھی لکھا ہوتا ہے؟
خرید و فروخت میں یہ شرط لگانا قسط تین ماہ تک ادا نہ کی تو سودا کینسل ہوجائے گا
سوال: ہم فلیٹس کی بکنگ کرتے اور فلیٹس بنا کر بیچتے ہیں ۔ سودا کرتے وقت ہم گاہک سے یہ طے کرلیتے ہیں کہ اگر قسط تین ماہ تک ادا نہ کی تو یہ سودا کینسِل ہوجائے گا اور جتنی رقم خریدار نے جمع کروائی ہوگی وہ بھی واپس کر دی جائے گی۔ اس صورت کا کیا حکم ہے؟
نقد اور اُدھار کے ریٹ میں فرق رکھنا
جواب: خرید وفروخت میں چند چیزوں کا لحاظ ضروری ہے، پہلی یہ کہ شروع ہی میں طے کر لیا جائے کہ سود ا نقد ہے یا ادھار، دوسری یہ کہ ادھار کی صورت میں ادائیگی کی م...
کاغذ پر لکھا ہوا فارمولابیچنے کا حکم
سوال: میرا ہیئر آئل (Hair Oil) کا کارخانہ ہے ، اگر کوئی شخص مجھ سے ہیئر آئل(Hair Oil) بنانے کا فارمولا(Formula) خریدے تو میرا اسے بیچنا شرعاً کیسا ہے؟ یہ خریداری بذریعہ صفحات ہوگی یعنی ایک پیپر ہوگا جس پر یہ فارمولا لکھا ہوا ہوگا؟
ڈیل ہونے کے بعد خام مال کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کیسا ؟
جواب: خریداراوربیچنے والے میں سے کوئی بھی فریق اپنےمعاہدے سے نہیں پھر سکتا۔ لہٰذا مذکورہ صورت میں جب خرید و فروخت کے وقت ایک قیمت طے کرلی گئی تو اب اسی ط...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم R.O پلانٹ لگانا چاہتے ہیں، اس کا طریقۂ کار یہ ہوگا کہ ہم پانی کے ٹینکر خریدیں گے، پھر پانی کو فلٹر کر کے گیلن اور بوتلوں میں بھر کر بیچیں گے، کیا یہ کام کرنا ہمارے لئے جائز ہے؟
کم کیرٹ کے سونے کو زیادہ کیرٹ والے سونے کے بدلے بیچنا کیسا؟
سوال: بیع صرف میں جب سونے کو سونے کے بدلے بیچا جاتا ہے تو وزن کا برابر ہونا ضروری ہوتا ہے ، سوال یہ ہے کہ میرے پاس ایک دس گرام کی انگوٹھی ہے، جو دس کیرٹ (Karat) کی ہے ، اس کے بدلے میں دوکاندار سے دس گرام کی انگوٹھی لے رہا ہوں ،جو چوبیس کیرٹ (Karat) کی ہے تو یہاں وزن میں تو دونوں برابر ہیں لیکن کوالٹی اور نوعیت میں فرق ہے، تو کیا اس طرح خرید و فروخت کرنا درست ہے ؟
کیا مسجد کی سیڑھی کرائے پر دینا درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیرِمسجد کے وقت مزدوروں والی گھوڑی (سیڑھی)کی مسجد کو ضرورت تھی جس وجہ سے مسجد کے متولی نے چند نمازی افراد کی مشاورت سےمسجد کے عمومی چندے سے سیڑھی خریدی اس نیت سے کہ ابھی مسجد کے کام میں استعمال ہوگی اور کام ختم ہونے کے بعد بوقت ضرورت مسجد کے کام آئے اور اہل محلہ کو کرایہ پر بھی دیا جائے گا اور جوآمدنی ہوگی وہ مسجد پر صرف کی جائیگی لہذا اس صورت میں متولی کا سیڑھی خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟کیا اس سیڑھی کو محلے میں کرائے پردیا جاسکتا ہےجبکہ خریدتے وقت ہی یہ نیت تھی کہ اسے کرایہ پر دیا جائے گا ؟ نیز متولی اب وہ سیڑھی کسی کو بیچ سکتا ہے یا نہیں ؟ مفصلاً ومدللاً بیان فرمائیں ۔ سائل :مجیب الرحمن (بوری خیل ،تحصیل وضلع میانوالی)
اُدھار مال کی خرید و فروخت کرکے قیمت کا ادلا بدلا کرنا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا کپڑے کا ہول سیل کا کاروبار ہے۔ زید نے 50,000 روپے کا کپڑا بکر سے اُدھار خریدا ، اس کے بعد بکر کو بھی زید سے کچھ خریدنے کی ضرورت پیش آئی اور بکر نے 35,000 روپے کا کپڑا زید سے اُدھار خریدا۔ یہ دونوں سودے الگ الگ مال پر ہوئے جب ادائیگی کرنے کا وقت آیا تو زید نے 50,000 روپے میں سے 35,000 روپے منہا کرکے باقی 15,000 روپے بکر کو ادا کردئیے۔ کیا ایسا کرنا ، جائز ہے؟