
جانور کا خون جسم پر لگا کر علاج کرنا کیسا؟
سوال: ایک روحانی عامل ہیں وہ اپنے مریضوں کا علاج اس طرح کرتے ہیں کہ جس کا علاج کرناہوتاہے، اس کے گھر جاکر ایک مرغ ذبح کرکے صدقہ کرتے ہیں، اس مرغ کو جب ذبح کیا جاتا ہے، تو ذبح کرنے سے بہنے والے خون میں سے کچھ خون ایک پانی کے ٹب میں ڈال دیاجاتاہے اور سب اہلِ خانہ کو یا سرپرستوں کو یاصرف مریض کو اس خون والے پانی سے نہانے کاکہاجاتاہےاور بعض اوقات جسم کے کسی حصے پر بھی یہ خون لگایا جاتا ہے،ان عامل کے مطابق اس طرح عمل کرنے سے بہت سارے نیگیٹواثرات اس گھر اور اس کے رہنے والوں سے ختم ہوجاتے ہیں۔تو اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طریقے کے مطابق علاج کرواناکیساہے؟
پڑوسی کے گھر کی طرف اپنے مکان کی کھڑکی کھولنے اور اسے اذیت دینے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے مکان سےمتصل زید کا مکان ہے۔ اس نے اپنا دو منزلہ مکان بنایا اور اس مکان کے بالا خانے کی کھڑکی میرے گھر کے صحن کی طرف کھول دی ، حالانکہ وہ کھڑکی گلی کی طرف بھی کھول سکتا تھا۔جس کی وجہ سے میرے گھر کی بے پردگی ہوتی ہے اور گھرکی مستورات صحن میں نہیں آ سکتیں۔ زید کو جب منع کیا گیا تو اس نے کہا کہ میرا گھر ہے ، میں جیسے چاہوں کروں۔ جب اہل محلہ نے اسے منع کیا ، تو کہنے لگا : میں نے ہوا کی کراسنگ کے لیے کھڑکی بنائی ہے۔اسے کہا گیا کہ ہوا کی کراسنگ کے لیے آپ روشن دان بنا لو ۔ اس کے لیے کھڑکی ضروری نہیں۔زید اس پر بھی نہیں مانابلکہ وہ کہتا ہے کہ اپنے مکان کے بالا خانے میں کھڑکی بنانا میرا قانونی اور شرعی حق ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا زید کو شرعاً یہ حق حاصل ہے کہ پڑوسی کے صحن کی طرف کھڑکی بنائے اور پڑوسی کے گھر کی مستورات کی بے پردگی اور اذیت کا سبب بنے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دو شادیاں کی تھیں ، دونوں بیویوں کو اس نے الگ الگ گھرلے کے دیا ہوا تھا ، دونوں بیویاں اپنے بچّوں کے ساتھ اسی الگ الگ گھرمیں ہی رہتی تھیں ، البتہ شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا۔ اب شوہرکا انتقال ہوگیا ہے تو پہلی بیوی چاہتی ہے کہ چونکہ میرا شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا لہٰذا دوسری بیوی کے گھرجاکرعدت گزارے ، کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ دونوں کا گھرزیادہ دور نہیں ہے ، اور کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے ، دوسری بیوی بھی اس بات پر راضی ہے کہ پہلی بیوی اس کے گھرمیں آ کرعدت گزارے۔
عدت کے دوران گھرکے کام کاج کرنا
سوال: کیا بیوہ عورت عدت کے ایام میں اپنے گھر کے کام کاج کرسکتی ہےجبکہ گھر میں کام کرنےکے لیے دیگر عورتیں بھی موجود ہیں ؟
میڈیسن کمپنی میں مارکیٹنگ کی نوکری کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیامیڈیسن بنانے والی کمپنی میں مارکیٹنگ کی نوکری کرناجائزہے ؟ اس نوکری میں بنیادی کام یہی ہوتاہے کہ مختلف ڈاکٹرز سے مل کرڈیل کرناہوتی ہے کہ آپ ہماری میڈیسن سیل کروادیں اوراس کے عوض کمپنی آپ کومختلف قسم کی سہولیات دے گی مثلا ً فریزر،گاڑی ،مختلف تفریحی مقامات کے ٹرپ،گھر،میڈیکل کے آلات وغیرہ۔ سائل:محمدعلی(لاہور)
دِہاڑی پر کام کرنا اور گھنٹے معین نہ کرنا ؟
جواب: گھر میں یا گھر سے باہر لی جانے والی معروف خدمت کی طرف پھیرا جائے گا۔ (محیطِ برھانی،کتاب المکاتب،الفصل الثالث،ج4،ص297،مطبوعہ کوئٹہ) تنویر الابصارمع ...
عورت کا وراثت میں حصہ مرد سے کم کیوں ہے ؟
جواب: گھر سے باہر نکلنااور لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا زیادہ ہوتا ہےلہٰذا اسے ان نیک کاموں میں خرچ کرنے کے مواقع زیادہ ملتے ہیں ، جبکہ عورت کا اکثر وقت گھر میں ...
فرض غسل کئے بغیر کام کاج کرسکتے ہیں یا نہیں؟
سوال: عورت پر غسل فرض ہوجائے اورابھی نما ز کا وقت نہ ہواہوتو کیا وہ غسل کئے بغیر گھر کےکام کاج کرسکتی ہے؟
شوہر کے انتقال کے وقت بیوی رشتہ دار کے گھر ہو تو عدت کہاں گزارے ؟
سوال: جس وقت شوہر کا انتقال ہوا، اس وقت اس کی بیوی اپنے رشتے دار کے گھر میں تھی ، اس صورت میں اس عورت کو اسی جگہ عدت پوری کر کے آنا ہوگا یا اپنے شوہر کے گھر آنا لازم ہوگا؟
کیا مرد حضرات گھروں میں اعتکاف کر سکتے ہیں ؟
سوال: کیا مرد حضرات گھروں میں اعتکاف کر سکتے ہیں ؟