
امام صاحب نے بھولے سے سورۃ الفلق کی تیسری آیت چھوڑدی، نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورہ الفلق پڑھی۔ ابتدائی دو آیات پڑھنے کے بعد امام صاحب نے تیسری آیت " وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳)" کو بھولے سے چھوڑ دیا پھر اگلی دو آیات "وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴)وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)" پڑھ کر سورت مکمل کی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں نماز ہو گئی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
نماز کی تکبیرات انتقال میں اللهُ أكْبَر کے بجائے اللهُ اکبار کہنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکوئی شخص غلطی سے نماز کی تکبیرات انتقال میں اللہُ اکْبر کی جگہ اللہُ اکْبار کہے تو کیا نماز ہوجائےگی؟
صاحبِ ترتیب کا جمعہ کا وقت نکل رہا ہو تو وہ کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب کا جمعہ جا رہا ہو اور کہیں نہیں ملے گا، یعنی جمعہ کی جماعت جارہی ہو لیکن ظہر کا وقت ابھی باقی ہو، تو کیا پہلے جمعہ پڑھے گا یا قضا نماز؟
سوال: نماز کے فرضوں میں سے ایک فرض قیام کرنا ہے، تو کیا اسی طرح نفل نماز میں بھی قیام کرنا فرض ہے؟
جرابیں پہن کر ٹخنے چھپ جاتے ہیں ،اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: جرابیں پہنی ہوئی ہوں، تو ٹخنے چھپ جاتے ہیں ،کیااس صورت میں جرابیں پہن کر نمازپڑھ سکتے ہیں یا جرابیں اتارکرہی نمازپڑھنی ہوگی تاکہ ٹخنے ظاہرہوجائیں؟
نماز مومن کی معراج ہے، کیا یہ حدیث ہے؟
سوال: نماز مؤمن کی معراج ہے کیا یہ حدیث پاک ہے؟
بیماری کی حالت میں نماز میں دونوں طرف سلام پھیرنے کا حکم
سوال: میری بہن کو فالج ہوگیا ہے ،گردن مکمل طور پہ اکڑ چکی ہے، وہ دائیں بائیں نہیں کرسکتی ،اس صورت میں وہ نماز کا سلام کیسے پھیرے ،اس حوالے سے ہمیں معلومات عطا فرمادیں ۔
مسافر تیسری رکعت میں مقیم امام کی اقتداء کرے تو کتنی رکعات ادا کرے گا؟
سوال: مسافر مقتدی نمازِ عصر کی تیسری رکعت میں مقیم امام کے ساتھ شامل ہوا ہو، تو کیا وہ مقتدی امام کے ساتھ دو رکعت پر ہی سلام پھیردے گا یا پھر چار رکعات پوری ادا کرے گا؟
سوال: سِرّی نماز کی پہلی رکعت کے بعدکسی رکعت کے قیام میں شامل ہونے والا ثنا کب پڑھےگاکیا اسی وقت پڑھ سکتا ہے؟یا بقیہ نماز کی ادائیگی کرتے وقت پڑھے گا، اسی طرح جو شخص جہری نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں جماعت کے ساتھ شامل ہو، اس کے لئے ثنا پڑھنے کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟