
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز اشراق کی فضیلت کیا ہے؟ اور اس کا وقت کون سا ہے؟ سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد اشراق کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل:محمد لطیف(علامہ اقبال کالونی، راولپنڈی کینٹ)
کیا عورتوں کے لیے مہندی لگا نا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورتوں کے لیے مہندی لگانا جائز ہے یا نہیں؟ نیز مہندی لگا کر وضو یا غسل کریں تو ہو جائے گا یا نہیں؟ اور آج کل بازار میں ایسی مہندی بھی ہے جس کا جرم ہاتھ پاؤں پر بن جاتا ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ وضاحت فرما دیں۔ سائل:طیب مدنی(اسلام آباد)
کیا نابینا شخص امامت کرواسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نا بینا شخص کی امامت جائز ہے یا نہیں؟ اس کے پیچھے نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟ سائل: عبید الرحمٰن(اسلام آباد)
کیا عورت شوہرکی اجازت کے بغیر بیعت کرسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بیعت ہونے کے لئے عورت کا شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں؟ سائل:جبران علی عطاری (ڈھوک کالا خان،راولپنڈی)
نماز جنازہ میں کچھ تکبیریں رہ جائیں تو وہ کیسے ادا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز جنازہ میں پہلی تین تکبیریں رہ جائیں، آخری تکبیر میں کوئی آ کر شامل ہو تو اب باقی تکبیریں کس طرح ادا کی جائیں؟ سائل:وسیم احمد(سکھوال، فتح جنگ، اٹک)
کیا سلام پھیرے بغیر سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر سلام پھیرے بغیر سجدہ سہوکرلیا تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟
الٹی شلوار پہن کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر الٹی شلوار پہن کر نماز پڑھ لی تو وہ نمازواجب الاعادہ ہے یا نہیں ؟ سائل:حافظ سعید چشتی(صدر،کراچی)
بے نمازی اور داڑھی منڈے شخص کو پیر بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان کے بعض افراد ایسے شخص سے مرید ہو رہے ہیں جو اپنے آپ کو سید کہلواتا ہے اور نماز قضا کرنا اس کا معمول ہے ، داڑھی بھی منڈاتا ہے ، یہ باتیں تقریبا ہم سب اہل علاقہ کو معلوم ہیں ، ہم سے بھی اس کا مرید ہونے کے لیے کہا گیا ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ ہم اس کے مرید ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور جو مرید ہو چکے ہیں وہ کیا کریں ، اس سے بیعت باقی رکھیں یا توڑ دیں ؟ سائل:محمد ظفر عطاری (کورنگی ، کراچی)
نماز عصر کی ادائیگی کے دوران وقت مغرب شروع ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نمازِ عصر کی ایک رکعت ہی ادا کی تھی کہ مغرب کا وقت شروع ہو گیا ، باقی نماز مغرب کے وقت میں ادا کی تو کیا مذکورہ طریقے پر ادا کی گئی نماز ہو گئی یا نہیں ہوئی؟ سائل:محمد جمیل (کراچی)
نماز فجر کےدوران سورج طلوع ہو جائے توکیا نماز ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے اتنی تاخیر ہوجائے کہ دوسری رکعت میں ہی کھڑے تھے کہ سورج طلوع ہوگیا تو وہ نماز ہوئی یا نہیں ؟ سائل:محمد جمیل (ملیر کراچی)