
گاڑی کرائے پر لی اور خراب ہوگئی ، تو تاوان کون دے؟
سوال: ایک آدمی نے گاڑی کرائے پرلی، توگاڑی لے کر جس مقام پر جانا تھا وہاں آنے جانے کے مختلف راستے ہیں اور گاڑی کے مالک نے یہ معین کر دیا کہ آنے جانے میں فلاں راستے کو استعمال کیا جائے، لیکن کرائے پر لینے والے نے مالک کا بتایا ہو راستہ استعمال کرنے کے بجائے دوسرا راستہ استعمال کیا اور اس راستے پر لے جانے سے مالک نے منع بھی کیا تھا ، اب اس راستے پر جانے کی وجہ سے گاڑی میں نقصان ہوگیا ، تو اس کا تاوان کون ادا کرے گا۔
وقت پر پیمنٹ نہ کرنے پر اضافی رقم لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی دکاندار سے کھاد وغیرہ چھ ماہ کی ادھار پر لیتا ہے مگر چھ ماہ میں نہیں دے پاتا بلکہ سال دو سال گزر جاتے ہیں تو کیا جس وقت وہ پیسے دے گا وہ اتنے ہی دے گا یا زیادہ بھی لےسکتے ہیں؟
ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے گھر بنانے کے لیے سودی قرض لینا کیسا ؟
سوال: ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی جانب سے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے ایک ہاؤسنگ فنانس اسکیم کا آغاز کیا گیا،جس میں مکان،فلیٹ کی تعمیر اور خریداری کے لیے تقریباً پینتالیس لاکھ (4500000)تک کا قرضہ دیا جارہا ہےاور واپسی کی مدت بیس سال تک ہے اور اس قرضہ کا بارہ فیصد ریٹ مقرر کیا گیا ہے جو قرضہ لینے والے کو اضافی ادا کرنا ہوگا۔مثال کے طور پر کسی نے کمپنی سے دس لاکھ روپے لیے ہیں تو اسے ایک لاکھ بیس ہزار(120000)روپے اضافی دینے ہوں گے۔اس اسکیم کے متعلق شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا ہم اس اسکیم کے تحت قرض لے سکتے ہیں یا نہیں ؟
ایک عمرے کا دم ادا نہیں کیا اور دوسرا عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں نے آج سے دو تین سال پہلے عمرہ کیا تھا، جس میں مجھ پر ایک دم لازم ہوا تھا، جو میں نے اب تک ادا نہیں کیا، نیت یہ تھی کہ ادا کردوں گا، لیکن بھول گیا، اب میں کراچی سے عمرہ کے لیے آیا اور عمرہ ادا کرلیا، پوچھنا یہ ہے کہ کیا میرا عمرہ ادا ہوگیا یا اس تاخير كے سبب مجھ پر مزید کوئی دم وغیرہ لازم ہوگیا ہے؟ نوٹ: سائل نے دم کے متعلق پوچھنے پر بتایا ہے کہ پچھلے عمرے میں انہوں نے ایک ہی مجلس میں ایک ساتھ دونوں ہاتھ پاؤں کے ناخن حالت احرام میں کاٹ لیے تھے۔
سلام میں ’’وبرکاتہ‘‘کے بعد’’و مغفرتہ‘‘بھی کہنا چاہیے یا نہیں ؟
جواب: پر حساب لینے والا ہے۔‘‘ (پارہ5، سورۃ النساء،آیت86) اِس کے تحت ابو السعود علامہ محمد بن محمد عَمادی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:951ھ...
حدیثِ بطاقہ میں بیان کی گئی کلمہ کی فضیلت
سوال: کیا درود شریف یا کلمہ طیب یا کلمہ شہادت کسی رجسٹر پر لکھنے کے لیے باوضو ہونا لازمی ہے یا نہیں اور کلمہ شریف لکھنے کی جو فضیلت حدیثِ بطاقہ میں آئی ہے، تو کیا کسی کو قرآن پاک تحفے میں دینے سے یہ فضیلت ملے گا؟
لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے، جس میں صحیح بخاری کے حوالہ سے یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ ’’نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لکڑی کے تراشے ہوئے برتنوں سے منع فرمایا اور فرمایا کہ اسے حفظ کر لو‘‘، تو رہنمائی فرمائیں کہ کیا فی زمانہ لکڑی کا کوئی بھی برتن استعمال نہیں کر سکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں، تو پھر اس حدیث کا کیا جواب ہو گا؟
سوال: کیاتکیے پرمرد و عورت اپنا نام لکھوا سکتے ہیں؟
بینک سے لون دلوانے پر کمیشن لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص بینک اور سود پر قرض لینے والے کے درمیان معاہدہ کرواتا ہے اور اس معاہدے کے جوقانونی تقاضے ہیں ان کو پورا کرواتا ہے ، تو کیا وہ بھی گناہ گار ہو گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علما ئے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آپریشن سے پہلے مریض کو انجیکشن ،دوائی وغیرہ سے بےہوش کیاجاتاہے ،یہ بے ہوشی اگراتنی طویل ہوکہ چھ یااس سے زائدنمازیں قضاہوجائیں، توکیایہ نمازیں معاف ہوں گی یاان کی قضاکرناہوگی؟