سرچ کریں

Displaying 121 to 130 out of 467 results

121

قرض لی گئی رقم کو بغیر شرط کے زیادہ لوٹانا

سوال: اگر کسی نے 20 ہزار روپے کسی جاننے والے سے ادھار لئے جب اس نے واپس کئے تو 21 ہزار دئیے اپنی مرضی اور خوشی سے شکریے کے طور پر ایک ہزار زیادہ دئیے کہ مشکل وقت میں آپ نے ہمیں قرض دیا۔ پہلے سے طے نہ تھا نہ قرض دینے والے کو پتہ تھا کہ مجھے کچھ زیادہ رقم ملے گی اور قرض لینے والے کی بھی قرض لیتے وقت کوئی نیت نہ تھی کہ واپس زیادہ دوں گا ، اب اس میں شرعی حکم کیا ہے کیا وہ اوپر والا ایک ہزار روپیہ رکھنا جائز ہو گا؟

121
122

سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں

سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟

122
123

روٹیاں بنانے والوں اور ہوٹل والوں کی ایک ڈیل کا حکم

سوال: ہم روٹیاں بنا کر سالن فروخت کرنے والوں کو دیتے ہیں کہ وہ ہماری روٹیاں اپنے سالن کے ساتھ بیچ دیں اور فی روٹی پانچ روپے خود رکھ لیں۔ وہ 20 روپے کی روٹی فروخت کرتے ہیں اور پانچ روپے خود رکھ لیتے ہیں۔ کیا ہمارا اس طرح کاروبار کرنا شرعا جائز ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اگر روٹیاں دوکان بند ہونے تک فروخت نہ ہو سکیں تو وہ کس کی ملکیت میں کہلائیں گی؟ اگر دوکاندار شام کو روٹیاں دوکان میں بھول گیا جس کی وجہ سے روٹیاں خراب ہوگئیں تو شرعاً یہ کس کا نقصان ہوگا؟ نوٹ: سائل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چاہے تمام روٹیاں بکیں یا نہ بکیں، سالن فروخت کرنے والے شام تک ہمیں تمام روٹیوں کی قیمت فی روٹی 15 روپے کے حساب سے دے دیتے ہیں۔

123
125

دو سجدوں کے درمیان کتنی دیر بیٹھنا ضروری ہے؟

جواب: 209،مطبوعہ بیروت) حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:” قوله: ”والرفع من الركوع“ عطف على الاطمئنان فهو واجب قال فی الشرح ومقتضى الدليل وجوب الط...

125
126

بینک اکاؤنٹ سے بل جمع کرنے اور رقم ٹرانسفر کرنے کے چارجز لینا کیسا؟

سوال: میں اپنے بینک اکاؤنٹ کی ایپلیکیشن سے لوگوں کے آن لائن پانی، بجلی، گیس وغیرہ کے بل ادا کرتا ہوں،اوران کےپیسے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرتاہوں۔اس کام کے عوض ہزار روپے پر 20 روپے سروس چارجز کے طور پر لیتا ہوں۔کیا یہ کام جائز ہے؟

126
127

قرض لینے کی وجہ سے کم پیسوں میں کام کرنا سود ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ میرے والد صاحب کے پاس ٹریکٹر ہے،وہ دوسروں کی زمین میں ہل وغیرہ چلانے کاکام کرتے ہیں۔فی ایکڑ 2000 روپے مختص ریٹ ہے۔میرے والد صاحب کے کزن ہیں،ان کے پاس 20 ایکڑ زمین ہے،وہ کہتے ہیں کہ آپ ہم سے تین لاکھ روپے قرض لے لیں،جس کی ادائیگی آپ بعد میں ہمیں کر دینا،لیکن اس قرض کے بدلے آپ ہماری زمین میں ٹریکٹر چلانے کے ہم سے 1000 روپے لیں۔اب سوال یہ ہےکہ میرےوالد صاحب کاتین لاکھ قرض لینے کے بدلے ان سے زمین میں کام کی اجرت 2000 کی بجائے 1000 لینا کیسا ؟

127
128

بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟

جواب: 20 ، جلد 3، صفحہ 1157 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی ) تنبیہ!ہمارے معاشرے میں چند برائیاں ایسی راسخ ہوگئی ہیں کہ لوگوں کی ان کی طرف توجہ ہی نہیں ہے کہ یہ...

128
129

چلتے کاروبار میں شرکت کا ایک جائز طریقہ

سوال: میں کاسمیٹک اور انڈر گارمنٹس کی دوکان پر تقریباً 20 سال سے جاب کررہا ہوں، اب میں اس دوکان میں مالک کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا چاہتا ہوں، فی الوقت دوکان میں16 لاکھ روپے مالیت کا مال موجود ہے۔ اب میں مزید 04 لاکھ روپے نقد ملا کر شریک ہونا چاہتا ہوں، کام ہم دونوں پارٹنر کریں گے لیکن میں زیادہ کام کروں گااور نفع دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا۔براہ کرم اس چلتے کاروبار میں شرکت کا جائز طریقہ ارشاد فرمادیجیئے ۔

129
130

تشہد میں التحیات کے بعد مشہور دعا کے علاوہ کوئی اور دعائے ماثورہ پڑھنا

جواب: 20۔21، حدیث 939، مطبوعہ:کوئٹہ) مقامِ دعا کی وضاحت کرتے ہوئے علامہ علی قاری رحمۃ اللہ علیہ ”یدعو فی الصلاۃ“ کے تحت فرماتے ہیں:”ای آخرھا قبل السلام ...

130