
کیا زائد (انگلی نما) لٹکتے گوشت کو ہاتھ سے جدا کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ہے،جس کی عمر تقریبا سات سال ہے ،اس کے دائیں ہاتھ کی چھنگلیا کے ساتھ پیدائشی طورپرانگلی نماگوشت لٹکا ہوا ہے ،جس کے اندر ہڈی نہیں ،اور اس کی وجہ سے اسے لکھنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گھر کے افراد نے یہ مشورہ کیا کہ اس کو جدا کروا دیا جائے ،اس حوالے سے چند ڈاکٹر وں سے بات چیت کی تو ان سب کایہی کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے اس زائد (انگلی نما)گوشت کوبا آسانی جدا کیا جا سکتا ہے ، مذکورہ تفصیل کے بعد یہ ارشاد فرمائیں کہ شرعی طور پر اس زائد گوشت کو جدا کرنا کیسا؟ سائل:محمد سلطان عطاری(ضلع ہری)
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (01)حضرت مولاعلی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کیاسیدہیں یاعلوی ؟ (02)خواجہ حسن بصر ی رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں یانہیں؟ سائل:محمدعاشق(بادامی باغ،لاہور)
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آنے کے حوالے سے مکمل ضابطہ کیا ہے؟
بطورِ سزا ،مالی جرمانا لینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدکابیٹاایک مدرسہ میں پڑھتاہے اس مدرسے کاقانون ہے کہ جوبچہ لیٹ ہوگایاچھٹی کرے گااُس سے سزاکے طورپرمالی جرمانہ وصول کیاجائے گا۔سزاکے طورپرمالی جرمانہ کرناجائزہے یانہیں ؟ سائل:محمدعمران (داتانگر،بادامی باغ،مرکزالاولیاء،لاہور)
کیا سوتیلی والدہ کی بہن سے نکاح کرنا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ محمدارشاد نے صغرہ بی بی سے نکاح کیا،ان کے ہاں ایک بیٹاہواجس کانام محمد نواب ہے ۔پھرمحمدارشادنے صغرہ کوطلاق دیدی ،اورزینب سے نکاح کیا۔اب محمدارشاداپنے بیٹے محمدنواب کانکاح اپنی زوجہ زینب کی بہن سے کرنا چاہتاہے ،کیا محمدنواب کانکاح اپنی سوتیلی والدہ( زینب ) کی بہن سے کرناجائزہے ؟ سائل:محبوب احمد(متعلم جامعہ ہجویرہ داتادربار،لاہور)
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک بیٹاجوکہ مجھے تکلیف دیتا اور میری بے عزتی کرتا ہے ۔ اب وہ میری زندگی میں ہی میری جائداد میں اپنے وراثت کے حصہ کا مطالبہ کر رہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اسے مطالبہ کا حق ہے یا نہیں؟ سائل :محمد سلیم انصاری (قائد آباد ، لیاقت کالونی ، حیدرآباد )
کیا فرضوں کی تیسری ،چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہیں ملانی ہوتی اگر کسی نے بھول کر فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملا لی تو سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟ سائل :محمد تصور عطاری (ٹنڈو جام)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت مروجہ کانچ کی چوڑیاں پہن سکتی ہے؟ سائل: محمد سعید (صدر، باب المدینہ کراچی)
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے رمضان کے روزے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ پاکستان سے دو عورتیں جوشادی شدہ ہیں اور وہ عمرے پر جانا چاہتی ہیں ان کے ساتھ ان کاکوئی مَحْرَم نہیں ہے۔ کیا وہ کسی ایسے گروپ کے ساتھ جس میں بہت سے غیر مرد اور عورتیں ہوں ان کے ساتھ عمرہ کرنے جاسکتی ہیں؟ سائل: محمد علی رضا (مانوالہ،پنجاب)