
کیا جماعت کے دوران سنت قبلیہ پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیانمازِ فجرکی طرح بقیہ نمازوں کی جماعت کے دوران سنتِ قبلیہ پڑھ سکتے ہیں جبکہ معلوم ہوکہ پڑھ کرجماعت سے مل جاؤں گا؟سائل:محمدطیب عطاری(فیصل آباد)
ثنا پڑھنے میں تاخیر کردی اور امام نے بلند آواز سے قراءت شروع کردی
سوال: مقتدی ثنا پڑھنا بھول جائے یا تھوڑی تاخیر کرے یہاں تک کہ امام صاحب نے بلند آواز سے قراءت شروع کردی، تو کیا اب مقتدی ثنا پڑھ سکتا ہے؟ یہ بھی بتا دیجئے کہ جب امام اللہ اکبر کہے، تو مقتدی کو بھی تکبیرات کہنی ہوں گی؟
میت کو دفن کرنے کے بعد 40 قدم پر دعاکرنا
سوال: لوگوں سے سنا ہے کہ میت کی تدفین کے بعد واپس لوٹتے ہوئے 40 قدم چلنے پر میت کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ چالیس قدم واپسی پر قبرمیں نکیرین سوالاتِ قبر کے لیے آ چکے ہوتے ہیں، لہذا اُس وقت میت کے لیے دعا کرنے سے میت کو جوابات میں آسانی رہتی ہے۔ اِس کی کیا اصل ہے؟ نیز اگر کوئی شخص جل یا ڈوب کر مر جائے اور اُس کی تدفین کی صورت نہ ہو، تو اُس کے لیے چالیس قدم پر دعا مانگنے کا کیا طریقہ ہو گا؟یعنی پوچھنے کامقصدیہ ہے کہ جوڈوب گیایااسے درندےکھاگئے، تواسے تودفنایانہیں گیا، تو کیااس کے پاس فرشتے نہیں آتے؟ کیونکہ وہاں توچالیس قدم چلنے کاکوئی وجودنہیں ہوتا۔
عورت کے لیے کفارے کے روزے رکھنے کا مسئلہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک عورت نے چھ شوال سے کفارے کے روزے شروع کیے، ان روزوں کو رکھ رہی تھی کہ شوال کے مہینے ہی میں حیض آگیا، سات دن حیض رہا ،ان ایام میں روزے نہ رکھے، حیض ختم ہونے کے اگلے دن سے پھر روزے رکھنا شروع کردیئے، ذیقعدہ کے مہینےمیں بھی سات دن حیض کا خون آیا،ان ایام میں روزے نہ رکھے، ان ایام کے ختم ہوجانے کے بعد پھر سے روزے رکھنا شروع کردیئے، لیکن ابھی کفارے کے روزے مکمل نہ ہوئے تھے کہ ذی الحج کے وہ ایام شروع ہوگئے جن میں روزے رکھنا ممنوع ہے،ان ممنوع ایام میں روزے نہ رکھے ،ممنوع ایام کے بعد پھر سے روزے رکھے اور ساٹھ روزے مکمل کردیئے۔کیا اس عورت کا یہ کفارہ کافی ہے یا نئے سرے سے روزے رکھنے ہوں گے؟
غیر موکدہ سنتیں پڑھتے ہوئے جماعت کھڑی ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرمسجدمیں سنت غیرموکدہ جیسے عصریاعشاکی قبلیہ چاررکعت سنتیں پڑھ رہے ہوں اوروہاں پرعصریاعشا کی جماعت قائم ہوجائے، تویہ سنتیں چار کی بجائے دوپڑھ کرجماعت میں شامل ہوسکتے ہیں یانہیں ؟
قادیانیوں کی مصنوعات (Products) خریدنے کا حکم
سوال: مسلمانوں کا قادیانیوں کےساتھ خرید وفروخت کرنا اور ان کی مصنوعات (Products)خریدنا اور استعمال کرنا کیسا؟
غسل کے بعد جسم پر جمےہوئے میل کا علم ہوا، تو پہلے والے غسل و نمازوں کا حکم
سوال: بعض دفعہ بغل یا جسم کے کسی اور حصہ پر جسم کے میل کی تہ جمی ہوئی ہوتی ہے ، انسان کی توجہ نہیں جاتی ، اس کو ہٹائے بغیر ہی وہ فرض غسل کرلیتا ہے ،اس کے بعد نمازیں وغیرہ بھی ادا کرتا رہتا ہے ،بعد میں اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جسم پر فلاں جگہ غسل سے پہلے سے ہی میل جما ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں اس کا پہلے کیا ہوا غسل ادا ہوا یا نہیں ؟ اس نے جو نمازیں پڑھیں ، وہ ادا ہوئیں یا نہیں ؟ نیز اب جب اس کو علم ہوگیا ہے ،تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
فجر کی سنتیں اذان سے پہلے ادا کرنا کیسا ؟
سوال: میں نے فجر سے پہلی کی دو سنتیں شروع کیں یہ سمجھ کر کہ اذان ہوچکی ہے لیکن ابھی سنتیں پڑھ رہا تھا کہ اذان شروع ہوگئی، کیا اس صورت میں وہ سنتیں ہو گئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
ظہر و عصر کی جماعت میں تاخیر سے شامل ہونے والے کا ثنا پڑھنا
سوال: امام کے قراءت شروع کرنےکےبعدجوشخص جماعت میں شامل ہو،وہ ثنانہیں پڑھ سکتا،کہ امام کی قراءت سننا ضروری ہے،اس پرسوال یہ ہےکہ سری نمازمثلاًظہر،عصرمیں امام آہستہ قراءت کرتاہے،توکیااس صورت میں تاخیرسےجماعت میں شامل ہونےوالاثناپڑھ سکتاہے؟
کیا مخصوص ایام میں عورت غسل کر سکتی ہے ؟
سوال: ہمارے یہاں کےدیہی علاقوں میں خواتین میں یہ بات عام ہے کہ عورت مخصوص ایام میں نہیں نہا سکتی۔اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟