سرچ کریں

Displaying 1351 to 1360 out of 1718 results

1351

خرگوش کھانے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ خرگوش کھانا حلال ہے یا نہیں؟

1351
1352

انگوٹھی پر تعویذ ، نادِ علی یا دیگر متبرک کلمات لکھواکر پہننا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ انگوٹھی پر تعویذ ، نادِ علی یا دیگر متبرک کلمات لکھوا کر اسے پہنتے ہیں تاکہ بیماری وغیرہ سے حفاظت رہے ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس طرح کی انگوٹھی پہننا جائز ہےیا نہیں؟سائل : محمد عدنان(کراچی)

1352
1353

رمضان میں عورت کے مخصوص ایام کا ایک اہم مسئلہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ 02 رمضان کو عورت کو عادت کے مطابق حیض آیا اور عادت کے مطابق 07 رمضان کو ختم بھی ہوگیا پھر دوبارہ 14 رمضان کو خون آ گیا تو کیا یہ حیض شمار ہوگا؟ اور اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟

1353
1354

اورادو وظائف میں مصروف شخص کو سلام کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم مسجد میں بیٹھ کر وظائف پڑھ رہے ہوتے ہیں یا ذکر کررہے ہوتے ہیں تو کوئی آکر سلام کرتا ہے ، کیا ہم پر اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہوتا ہے؟ سائل : حافظ ارسلان(محمد علی سوسائٹی کراچی)

1354
1355

مقتدی سے واجب ترک ہو جائے تو سجدہ سہو کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مقتدی سے امام کی اقتدامیں بھولے سے کوئی واجب چھوٹ جائے ،جبکہ امام سےکوئی واجب نہ چھوٹا ہو، تو اب وہ مقتدی سجدہ سہو کس طرح کرے گا؟ اس کا طریقہ ارشاد فرمادیں۔

1355
1356

عدت والی عورت کا حمل ساقط ہوگیا تو وہ کیا کرے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے ماموں کا انتقال ہوگیا ہے ، انتقال کے وقت ان کی بیوی حاملہ تھی۔ انتقال کے بیس دن بعد حمل ساقط ہوگیا۔ اب سوال یہ ہے کہ عدت مکمل ہوگئی ہے یا چار ماہ دس دن مکمل کرنے ہوں گے؟ نوٹ : ساقط ہونے والے حمل کےاعضاء بن چکے تھے۔

1356
1357

تنہا نفل پڑھنے والے کیلئے بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں رات کوسونے سے پہلے صلوٰۃ التوبہ پڑھتا ہوں۔کیا اس میں بلند آوازسے قراءت کر سکتا ہوں؟یہ نوافل میں تنہا پڑھتا ہوں۔

1357
1358

کیا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام نے مٹی کے علاوہ برتن استعمال فرمائے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے مٹی کے برتنوں کے علاوہ پیتل یا اور کوئی برتن استعمال فرمائے یا نہیں؟

1358
1359

جس کی پانچ نمازیں اور وتر قضا ہو گئے وہ صاحب ترتیب رہے گا یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی پانچ نمازیں اور وتر قضا ہو گئے ہوں، تو اسے صاحب ترتیب کہا جائےگایانہیں ؟کیاعشاء کے فرض ووترکودوالگ الگ نمازیں شمارکریں گے یادونوں کو ملا کرایک ہی نمازشمارکی جائے گی ؟نیزاگریہ دونوں مل کرایک ہی نماز ہے،تویہ وضاحت فرمائیں کہ قضانمازوں میں جب وترکوالگ سے قضاکرنے کاحکم ہے،توترتیب ساقط ہونے میں اس کااعتبارکیوں نہیں کیاگیا؟

1359
1360

جانوروں کو آپس میں لڑانا ، اس کا تماشا دیکھنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مختلف تہواروں پر میلے لگتے ہیں ،جس میں جانوروں کو لڑایا جاتا ہے اور بعض اوقات جانور مر بھی جاتے ہیں،اس کے متعلق کیا حکم ہے ، یہ جائز ہے یا نہیں؟

1360