سرچ کریں

Displaying 1361 to 1370 out of 4185 results

1361

چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟

سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟

1361
1362

تنہا نفل پڑھنے والے کیلئے بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم

جواب: وقت بلند آواز سے قراءت کر سکتے ہیں، جبکہ بلند آواز سے قراءت کرنے کی وجہ سے گھر کے افراد کو تکلیف نہ پہنچتی ہو۔ محیط برہانی میں ہے:”أما نوافل الليل ...

1362
1363

مغرب کی نماز وقت ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ادا کرنا

سوال: دعوت اسلامی کی نماز ٹائم ایپلی کیشن (App Prayer Time) میں نماز مغرب کا وقت ایک گھنٹے سے زائد ہوتا ہے جبکہ ہم نے بڑوں سے سنا ہے کہ مغرب کا وقت بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔کیا ہم ایپ میں دئیے گئے وقت کے اندر (مثلاً: وقت ختم ہونے میں 5 منٹ ہوں تو) نماز پڑھ لیں تو نماز ادا ہو جائے گی؟

1363
1364

بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟

جواب: کسی وارث کو وراثت سے محروم کرے گا،قیامت کے دن اسے جنت کی میراث سے محروم کر دیا جائے گا۔جو شخص دوسرے کی ایک بالشت زمین بھی ناحق لے گا،قیامت کے دن اتنے ...

1364
1365

قرض دی ہوئی رقم کی زکاۃ کیسے ادا کی جائے ؟

سوال: قرض کی رقم کا خُمس (یعنی پانچواں حصہ)ملنے پر زکوة واجب الادا ہوتی ہے یا نصاب کا خمس ملنے پر؟ مثلاً:زکاۃ کا نصاب 80 ہزار روپے ہو،لیکن کسی کے پاس 60 ہزارروپےنقد موجود ہیں اور20 ہزارروپےاس نے کسی کوقرض دیا ہوا ہے۔اس صورت میں سال پورا ہونے پر تو 60 ہزار روپے کی رقم تو فوراً ادا ہوگی،لیکن 20 ہزار روپے جو قرض دئیے ہوئے ہیں ،ان میں سے کتنی رقم واپس ملنے پر زکاۃ واجب ہوگی؟

1365
1366

کیا فجر کی اذان کے بعد تہجد ادا کر سکتے ہیں؟

جواب: وقت شروع ہو جائے، تو تہجد کا وقت ختم ہو جاتا ہے، اور عموماً اذان ،نمازِ فجر کا وقت داخل ہونے کے بعد کہی جاتی ہے، لہٰذا اذانِ فجر کے بعد تہجد کی نماز ن...

1366
1367

لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح

جواب: کسی اور مشروب کے لئے استعمال کرنے سے بھی شراب پینے کا شبہ ہو سکتا تھا، لہذا منع فرما دیا ، تا کہ مشابہت کی صورت نہ بنے۔ (2) ان برتنوں میں شراب...

1367
1368

عمرہ میں بالوں کی تقصیر مدینہ جا کر کی، تو کیا حکم ہے؟

جواب: کسی مقام پر کی ،تو اس صورت میں اس پر دم لازم ہوگا۔ پوچھی گئی صورت میں اس اسلامی بہن پر لازم تھا کہ وہ عمرہ کرنے کے بعد تقصیر حدودِ حرم میں ہی کرتی،جب ...

1368
1370

این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم

سوال: ایک کمپنی ہے این جی آر ( NGR) کے نام سے ۔ کمپنی کہتی ہے کہ ہم سولر انرجی بناتے ہیں اور سیل کرتے ہیں اور جو نفع ہوتا ہے اپنے شرکاء کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔ آپ اپنے پیسے ہماری کمپنی میں انویسٹ کریں اور منافع کمائیں۔ انویسٹ کر نے کے لیے کمپنی نےمختلف پیکج بنائے ہیں اور انویسٹ کے حساب سے نفع کی مقدار پہلے سے طے ہوتی ہے ۔ مثلا: چار ہزار والے پیکج میں آپ پہلے چار ہزار روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے جمع کروائیں گے، پھر چار ہزار والا پینل ایپ میں جا کر ایکٹِو(Active) کریں گے ۔ اس کے بعد آپ کو نفع ملنا شروع ہو جائے گا۔اس پیکج کا نفع روزانہ86.40 روپے ملے گا۔ نفع ایک ہفتے تک ملتا رہے گا ۔ اس کے بعد آپ کی انویسٹ کی ہوئی رقم اور منافع دونوں آپ نکال سکتے ہیں اور چاہیں تو دوبارہ پینل ایکٹو کر کے مزید انویسٹ کر دیں۔ایک بندہ ایک سے زیادہ پینل بھی ایکٹو کر سکتا ہے۔ نفع ایپلی کیشن میں ہر دو گھنٹے بعد شو ہوتا ہے، جسے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم ایک بار ایپلی کیشن کھول کر وصول کرنا ہوتا ہے ، اگر نہ کیا جائے تو نفع واپس چلا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ اپنے ذریعے سے پانچ ممبر بناتے ہیں جو کمپنی میں انویسٹ بھی کر دیں، تو آپ کو تین ہزار روپے کمپنی کی طرف سے بونس ملے گا اور ممبر جتنی رقم انویسٹ کریں گے ،اس کا کچھ فیصد حصہ آپ کو کمیشن کے طور پر بھی ملے گا۔وہ ممبر جب مزید ممبر بنائیں گے، تو بھی آپ کو کچھ نہ کچھ کمیشن ملے گا۔ ممبر بنانے کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ کا لیول اَپ (UP)ہو جائے گا، پانچ ممبرز پر پہلا لیول، دس پر دوسرا ، بیس پر تیسرا ، اسی طرح آگے تک چلتا رہے گا۔لیول جتنا بڑا ہوگا اتنی زیادہ رقم انویسٹ کر سکتے ہیں، یعنی بڑے لیول کا پینل لے سکتے ہیں جس میں زیادہ نفع ملتا ہے ۔ نوٹ: معلومات کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ کوئی نہیں ہے، صرف ایپلی کیشن ہےاور اس پر بھی اکاؤنٹ بنانے کے لیے VPNآن کرنا پڑتا ہے۔اور اس کے طریقہ کار کے متعلق معلومات زیادہ تر ان لوگوں سے ہی ملتی ہے، جو اس میں انویسٹ کر رہے ہیں۔ کمپنی کا پاکستان میں کوئی آفس نہیں ہے، ہاں بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں آفس ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہے، گوگل میپ پر بھی اسلام آباد کے کسی علاقے میں آفس شو نہیں ہوتا۔

1370