
سید لقب ہے یا نسب نیز سید کون ہوتا ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ شروع سے ہمارے ہاں یہ بات سمجھی جاتی رہی ہے کہ سیّد وہ شخص ہے ،جو سیّدۃ النساء حضرت سیّدہ پاک فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے صاحبزادوں حضرت امام حسن یا امام حسین رضی اللہ عنہما کی نسل سے ہو،لیکن آجکل یہ بات سننے میں آئی ہے کہ قریشی اورہاشمی خاندان کےبعض لوگوں نے اپنے آپ کو سیّد کہلوانا اور اپنے ناموں کی ابتدا میں سیّد لکھنا شروع کر دیا ہے،ان لوگوں کا دعوی ہے کہ سیّد کوئی نسب نہیں،بلکہ ایک لقب ہے،جو کسی بھی خاندان کے عالم و فاضل اور مفتی کے لیے بولنا جائز ہے، خاندانِ نبوت کا نسب ہاشمی قریشی ہے،سیّد نہیں۔کیا ان لوگوں کا یہ نظریہ درست ہے؟
دن کے نوافل میں امام قراءت بلند آواز سے کرےگا یا آہستہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ دن کے نوافل مثلاًاشراق وچاشت کی نمازیں جماعت سے پڑھی جائیں ، توان میں امام جہری قراءت کرےگایاسرّی؟اگرسرّی قراء ت واجب ہے ، توامام نےاگرجہری کرلی ، توکیاحکم ہے؟ سائل:کاشف(5-C/2،نارتھ کراچی)
صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟
جواب: امام کی دونوں جانب صف برابر رکھیں،کیونکہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’تم امام کو درمیان میں رکھو۔‘‘اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک مقت...
فرض نمازتنہا پڑھنے والے کے ساتھ نماز میں شامل ہونے کا طریقہ
سوال: ہمارے یہاں چھوٹی مسجد ہے اور اس طرح کی صورت حال پیش آتی رہتی ہے کہ نمازی نہیں ہوتے اورامام صاحب تنہا نماز پڑھتے ہیں۔امام صاحب کے نماز شروع کرنے کے بعد اگر کوئی شخص آتا ہے ، تو وہ کس طرح امام صاحب کے ساتھ نماز میں شامل ہو اور اگر نمازی شامل ہو، تو پھر امام صاحب وہیں سے بقیہ قراءت اور باقی نماز کی تمام تکبیرات بلند آواز سے کہیں گے یا کیا صورت اختیار کریں گے؟
امام کی غیبت کرنے والے کا اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا
سوال: ایک شخص مسجد کے امام صاحب کی غیبت کرتا ہے، تواس غیبت کرنے والے شخص کی ان امام صاحب کی اقتداء میں نماز ہوگی یا نہیں کہ وہ کیسے اس کے پیچھے نمازپڑھ رہا ہے حالانکہ وہ اس کی غیبت کرتا پھرتا ہے؟
مونچھیں بالکل صاف کروانے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: امام طحاوی نے شرح الآثار میں فرمایا کہ مونچھیں کاٹنا اچھا ہے اور اس کا کم کرنا اتنا ہے کہ اوپر والا ہونٹ واضح ہو جائے۔فرمایا کہ مونڈنا سنت ہے اور یہ ...
سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟
مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم
سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟
اعتکاف میں بیٹھنے کا صحیح وقت کون سا ہے ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح
جواب: امام اعظم ابو حنیفہ ، امام مالک ، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل ) رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کا اکیسویں کی شب کو اعتکاف میں شامل کرنے پر اجماع ہے کہ...
کونڈوں کی نیاز حضرت امیر معاویہ رضی اللّٰہ عنہ کے لیے ہے یا امام جعفر صادق رضی اللّٰہ عنہ کے لیے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کونڈوں کا ختم شریف حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے لیے ہے یا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے ؟کیا یہ ختم دلانا ، جائز ہے ؟بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ 22 رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا ہے،حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا نہیں ہوا ،کونڈوں کا ختم دلانا بدمذہبوں کاطریقہ ہے ۔ یعنی وہ اس کے ذریعے حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کے وصال کی خوشی مناتے ہیں ، لہٰذا ہمیں اس سے بچنا چاہيے کہ ان سے مشابہت نہ ہو۔جبکہ سنی بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ کونڈوں کا ختم دلانا ، جائز ہے۔ اب آپ رہنمائی فرمادیں کہ صحیح کیا ہے ؟