
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے بینک سے مکان یا فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم ادھار لی ہے اور ہر ماہ ایک مخصوص رقم قرض کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتا ہے ، اب اگر اس شخص کے پاس نصاب یا نصاب سے زیادہ رقم ہے ، لیکن جو قرضہ اس نے لیا ہے، وہ اس نصاب سے کئی گنا زیادہ ہے جو کئی سالوں میں ادا ہوگا ، تو کیا ہر سال اس شخص کے اوپر زکوٰۃ لازم ہوگی ؟
مکان بنانے کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟
سوال: زید کےپاس صرف روپیہ ہے لیکن وہ روپیہ زید مکان بنانے کے لئے جمع کرہا ہے، کیونکہ زید کا اپنا ذاتی مکان نہیں ہے۔ اس صورت میں اس رقم کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: احمد(via،میل)
بینک کے زکوۃ کاٹنے سے زکوۃ ادا ہوگی یا نہیں؟
سوال: پاکستان میں بینک میں رکھی گئی رقم کی بینک والے جو زکوۃ کاٹتے ہیں، کیا ایسے زکوۃ ادا ہو جاتی ہے؟
قرض دی ہوئی رقم کی زکاۃ کیسے ادا کی جائے ؟
سوال: قرض کی رقم کا خُمس (یعنی پانچواں حصہ)ملنے پر زکوة واجب الادا ہوتی ہے یا نصاب کا خمس ملنے پر؟ مثلاً:زکاۃ کا نصاب 80 ہزار روپے ہو،لیکن کسی کے پاس 60 ہزارروپےنقد موجود ہیں اور20 ہزارروپےاس نے کسی کوقرض دیا ہوا ہے۔اس صورت میں سال پورا ہونے پر تو 60 ہزار روپے کی رقم تو فوراً ادا ہوگی،لیکن 20 ہزار روپے جو قرض دئیے ہوئے ہیں ،ان میں سے کتنی رقم واپس ملنے پر زکاۃ واجب ہوگی؟
بھائی کوعلاج کے لئے ایڈوانس میں عشر دینا
سوال: میرے بھائی کو علاج کے لئے رقم درکار تھی، میرا بھائی شرعی فقیر ہے، میں نے اس کو ایڈوانس عشر کی مد میں کچھ رقم دے دی ، جبکہ ابھی فصل تیار نہیں ہوئی ، کیا میں اس طرح عشر کی نیت سے اس کو رقم دے سکتا ہوں ؟ نیز کیا اس کو یہ بتانا ضروری ہوگا کہ یہ عشر کی رقم ہے یا صرف نیت کافی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے پاس کچھ رقم ہے اور وہ اسامہ کو جانور خرید کے دینا چاہتا ہے ، اسامہ ان جانوروں کو پالے گا اوروہ جانور قربانی پہ فروخت کیے جائیں گے۔ جو منافع ہوگا وہ دونوں آپس میں برابر تقسیم کریں گے ،اس طریقے سے شرکت کرنا کیسا ہے؟اگر ناجائز ہے، تو اس کا درست طریقہ ارشاد فرمادیں۔ نوٹ: جانور ابھی تک نہیں خریدے ۔
امانت رکھوانے والے کا انتقال ہوجائے تو اس امانت کا کیا کیا جائے؟
سوال: ہماری ایک خاتون رشتے دار نےہمارے پاس تین ہزار روپے بطورِ امانت رکھوائے تھے، لیکن یہ رقم واپس لینے سے پہلے اس خاتون کا انتقال ہوگیا اور وہ رقم ہمارے پاس ویسے ہی موجود ہے،معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ہم اس رقم کو صدقہ کر سکتے ہیں یا وہ رقم ان کے گھر والوں کو دینی ہوگی؟
عشر کی رقم سے قبرستان کے لئے جگہ خریدنے کا حکم
سوال: کیا عشر کی رقم سے قبرستان کے لئے جگہ خرید سکتے ہیں؟
ہینڈ رائٹنگ(Hand writing) والی کمپنی (company) کے ذریعے ارننگ کرنے کا حکم
جواب: رقم دینی پڑتی ہے اور اس رقم کے مقابلے میں قابلِ معاوضہ کوئی چیز بھی نہیں ہوتی،بلکہ دینے والے کا مقصد اپنا کام نکالنا ہوتا ہے،کہ وہ اس کے بدلے میں اپن...