
رکوع میں دیر سے ملنے والے مقتدی کی نماز کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب التحیات مکمل کر کے تیسری رکعت کے قیام میں کھڑے ہو گئے اور تین تسبیح(یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے) کی مقدار رُک کر رکوع میں چلے گئے ، ایک مقتدی نے التحیات مکمل نہیں کی تھی ، وہ التحیات مکمل کر کے امام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد کھڑا ہوا اور ایک تسبیح(یعنی ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے) کی مقدار رُک کر رکوع میں امام صاحب سے ملا ، کیا اس کی نماز ہو گئی ؟
ہیٹر اور چولہے کے سامنے نماز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گیس والے ہیٹر کے سامنے نماز کا حکم ؟ نیز ہیٹر کے ساتھ چولہے بھی استعمال کیے جاتے ہیں ، ان کے سامنے نماز کا کیا حکم ہے ؟
پندرہ شعبان کا روزہ اور اس رات عبادت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا اور رات کو عبادت کرنا حدیث سے ثابت ہے؟
سیونگ اکاؤنٹ کے نفع کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید حصولِ رزقِ حلال کے لئے جائز کاروبار کرتا ہے، لیکن مختلف لوگ ناحق اس سے رقم کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور زید کو مجبوراً رقم دینا پڑتی ہے، جس کی وجہ سے زید کا یہ ذہن بنا کہ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا لیا جائے اور نفع میں ملنے والی رقم ایسے لوگوں کو دے کر جان چھڑا لی جائے، تو مذکورہ صورت میں کیا یہ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے؟ نیز نفع میں ملنے والی رقم کسی کارِخیر میں بِلا نیّتِ ثواب دینا جائز ہے؟
رَدِّی کاغذات کی خرید و فروخت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع ِمَتین اس مسئلے کے بارے میں کہ اُردو یا اور زَبان میں لکھے ہوئے کاغذ یا اخبارات کی دکانداروں کے ہاتھ خرید وفروخت کرنا اور اس سے مُنافع حاصل کرنا کیسا ہے؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف کرنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اپنے واش روم میں ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرف بغداد شریف ہے، اگر منع ہے تو پھر اس کا رخ کس طرف رکھا جائے؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر آتش بازی کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر راکٹ بم (آتش بازی کاسامان)استعمال کر سکتے ہیں؟
بے وضو یا قبلہ سے منہ پھیر کر سجدہ شکر ادا کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بے وضو سجدۂ شکر کیا جا سکتا ہے؟
غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر مکان لینا کیسا ؟
جواب: دین کا معاملہ مختلف ہے ۔ ہدایہ میں ہے: ”لَا رِبوٰا بَیْنَ الْمُسْلِمِ وَالْحَرْبِی“ ترجمہ: مسلمان اور حربی کافر کے درمیان سود نہیں ہوتا۔ (ہدایہ آخرین،...
عورت کا اجنبی ڈاکٹر کے ساتھ خلوت اختیار کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے (U.k) میں عموماً اس طرح ہوتا ہے کہ خاتون اکیلی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے اور کئی مرتبہ ڈاکٹر اور عورت کے درمیان خَلْوَت (تنہائی) والی صورت پائی جاتی ہے تو اس طرح کی صورتِ حا ل میں کوئی عورت کسی مرد پیشہ وَر ڈاکٹر کے پاس جا سکتی ہے ؟