
سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟
سوال: سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جہری قراءت کرنی چاہیے کیونکہ بخاری شریف میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :"جهر النبي صلى الله عليه وسلم في صلاة الخسوف بقراءته" ترجمہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خسوف میں جہری قراءت فرمائی ۔(صحیح البخاری ، کتاب الصلوۃ ، باب الجھر بالقراءۃ الخ ، ج1، ص145، کراچی) آپ درست رہنمائی فرمادیں۔
CBD آئل ( چرس کے پتوں کاآئل ) استعمال کرنا کیسا ہے؟
سوال: CBD آئل( پنجابی میں اسے چرس کے پتوں کا آئل بھی کہاجاتا ہے ) کینسر کے مریض جو کیمو تھراپی کرواتے ہیں ،تو اس کے بہت نقصانات ہوتے ہیں جیسے بالوں کا جھڑ جانا ، جسم میں تلخی کا لگ جانا،جسم میں کمزوری کا ہوجانا ،تو اب اگر کینسر کا مریض یہ آئل استعمال کرتا ہے ،تو اس کو کافی آرام ملتا ہے ،یہ چونکہ آئل فارم میں ہے،تو اس سے اس طرح کانشہ نہیں آتا ،امریکہ وغیرہ میں دیکھا گیا ہے کہ اس سے مریضوں کو کافی فائدہ ہوا ہے ،تو کیا اس آئل کا استعمال جائز ہے ؟
عیادت کرتے وقت پڑھی جانے والی ایک دعا
جواب: مریض کی عیادت کرے کہ جس کی موت کا وقت ابھی نہ آیا ہو، تو (عیادت کرنے والا) سات مرتبہ یہ کہے أَسْئَلُ اللہَ الْعَظِيْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ اَن...
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی کون سی نازل ہوئی؟
سوال: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی کے متعلق دریافت کرنا ہے کہ وہ کون سی آیات پر مشتمل تھی ؟کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم سے اس طرح کی کوئی حدیث پاک منقول نہیں ہے، جس میں بیان کیا گیا ہو کہ پہلی وحی کن آیات پر مشتمل تھی۔اس لیے ہماری شرعی طور پر رہنمائی کی جائے کہ ان لوگوں کی بات درست ہے یا نہیں؟ اگر درست نہ ہو، تو جس حدیث مبارک میں پہلی وحی کی آیات کریمہ کا بیان ہو، وہ بھی بتا دی جائے۔
نماز میں سورہ فاتحہ کے بجائے دوسری سورت شروع کر دی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے کوئی اور سورت شروع کردی ،پھریاد آیا،تو اب کیا حکم ہے ؟
دینی محفل اور اجتماع میں شرکت کرنے کی منت ماننا
جواب: مریض کی عیادت کرنے کی منت مانناشرعا درست نہیں۔(الفتاوی الھندیۃ، جلد1،باب النذر،صفحہ229، دار الکتب العلمیہ،بیروت) ردالمحتار علی الدر المختار میں ہ...
صاحبِ ترتیب نے قضا نہ پڑھی اور اگلی نماز شروع کردی تو کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب شخص کی فجر قضا ہو گئی، صاحبِ ترتیب شخص، ظہر کی نماز الگ سے پڑھ رہا تھا، دورانِ نماز ابھی ایک رکعت ہی پڑھی تھی کہ یاد آیا کہ فجر کی قضا نماز ابھی تک باقی ہے۔ پوچھنا یہ ہے صاحبِ ترتیب شخص جو ظہر کی نماز پڑھ رہا ہے، ظہر کی نماز پوری کرے یا نماز توڑ دے؟ ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
وطن کی اقسام اور ان کے احکام؟ وطن سکنٰی کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟
سوال: زید اپنے شہر گوجرانوالہ سے اولاً مریدکے جائے گا جو کہ شرعی سفر نہیں بنتا ، مریدکے شہر میں صرف دو دن رہے گا، پھر وہاں سے آگے کراچی کے لیے روانہ ہوگا،پھر کراچی میں 15 دن سے زیادہ قیام کرے گا، پھر وہاں سے ڈائریکٹ گوجرانوالہ اپنے وطن اصلی میں آئے گا اور راستے میں مریدکے بھی آئے گا ،مگر واپسی پر اس کو مریدکے میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید جیسے ہی مریدکے میں شرعی سفر کی نیت کر لے گا ،تو اسی وقت مسافر ہو جائے گا کہ مریدکے اس کا وطن اصلی نہیں یا سفر کے ارادے سے جب مریدکے شہر کی آبادی سے باہر نکلے گا، تب سے نماز قصر کرنی شروع کرے گا ؟ اورواپسی میں جب مریدکے سے گزرے گا، تو مریدکے کی آبادی میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟
فیکٹری میں بہت زیادہ شور والی جگہ پر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: میں لوم فیکٹری میں کام کرتا ہوں۔ نماز کے وقت وہیں سائیڈ پر ایک جگہ ہے، جہاں ملازم نماز پڑھ لیتے ہیں، مگر وہاں بہت زیادہ شور ہوتا ہے۔ کیا ایسی جگہ نماز پڑھنا درست ہے؟
مریض کا علاج کروانے کے لیے گردہ(Kidney) بیچنے کی شرعی حیثیت
سوال: گھر کے بیمار فرد کا علاج کروانے کے لئے پیسے نہ ہوں اور مریض شدید تکلیف میں ہو تو کیا ہم اس کے علاج کے لئے اپنا گردہ(Kidney) بیچ سکتے ہیں؟