
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
جواب: پانی کے ذریعے غسل دینے کی اجازت ہے اور نہ ہی تیمم کرانے کی، تو حکم شرع یہ ہے کہ دفنانے کے بعد اس کی قبر پر فوری نماز جنازہ ادا کرلی جائے ، اگر اتنی ت...
ٹینکی میں مرا ہوا کوا ملے ، تو پہلے کی نمازوں کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ایک دن عصر کی نماز کے بعد نمازیوں نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ہمیں وضوکرتے ہوئے پانی سے بدبو محسوس ہوتی ہے، لہٰذاپانی کی ٹینکی چیک کی جائے۔ جب لوگوں نے ٹینکی دیکھی ، تو اس میں ایک کوا مرا ہوا پایا گیا، جس کے بال اور پر بکھر چکے تھے اور یہ کوا ٹینکی میں کب گرا، کسی کو بھی معلوم نہیں ہے ، تو اب وہاں کے نمازیوں نے اس پانی سے جو نماز یں ادا کی ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟
فرض غسل کرکےنماز پڑھ لی ،اب ناک میں پانی ڈالنے میں شک ہوا ،تو حکم
سوال: زید پرغسل فرض تھا ،اس نے غسل کرکے نماز فجر ادا کرلی ،نماز ادا کرنے کے بعد اسے شک ہوا کہ معلوم نہیں ، ناک میں پانی ڈالا تھا یا نہیں۔کوئی غالب رائے بھی نہیں بن رہی ،ایسی صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہے؟
حاملہ عورت کے پستان سے بغیر کسی درد کے نکلنے والے صاف پانی کا حکم
سوال: ایک حاملہ عورت کے حمل کا آخری مہینا ہے ، اس عورت کے پستان سے کبھی کبھار بغیر کسی بیماری اور درد کے صاف پانی آرہا ہے تو کیا یہ پانی ناپاک ہوگا؟ کیا اس پانی کے نکلنے کے بعد پاک کیے بغیر وہ عورت نماز پڑھ سکتی ہے یا پھر اسے نماز سے پہلے غسل کرنا ہوگا؟
سُترہ ایک انگل موٹا ہونا لازم ہے ؟نیزپردے یا باریک شیشے کے ذریعے سُترہ ہو جائےگا؟
سوال: نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے جو سترہ رکھتے ہیں، کیا اس کا ایک انگلی کے برابر موٹا ہونا ضروری ہے یا صرف مستحب ہے ؟یعنی اگر کسی نمازی کے سامنے ایک انگلی سے بھی باریک چھڑی نصب کی گئی ہویا اوپر سے زمین تک لٹکتا ہوا کپڑے کا پردہ ہو یا ایک انگلی سے باریک شیشہ ہو جیسا کہ عام طور پر مساجد وغیرہ میں ہوتا ہے،تو کیاان صورتوں میں سترہ ہو جائے گا؟اورنمازی کے آگے سے گزرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں ؟ بحرالرائق میں ہے: ’’اختلفوا فی مقدار غلظھا ففی الھدایۃ وینبغی أن تکون فی غلظ الاصبع لأن ما دونہ لا یبدو للناظر وکان مستندہ ما رواہ الحاکم مرفوعا استتروا فی صلاتکم ولو بسھم ویشکل علیہ ما رواہ الحاکم عن أبی ھریرۃ مرفوعا یجزیٔ من الستر قدر مؤخرۃ الرحل ولو بدقۃ شعرۃ ولھذا جعل بیان الغلظ فی البدائع قولا ضعیفا وأنہ لا اعتبار بالعرض وظاھرہ أنہ المذھب‘‘ ترجمہ:سترے کی موٹائی کی مقدار میں اختلاف ہے ،ہدایہ میں ہے کہ ایک انگلی کے برابر موٹا ہو، کیونکہ اس سے کم ہونے کی صورت میں دیکھنے والے کو ظا ہر نہیں ہوگا اور اور ان کا استناد اس مرفوع حدیث سے ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا کہ نماز میں سترہ رکھو ،اگرچہ تیر کے ساتھ۔ اس پر اس روایت سے اشکال ہوتا ہے ،جو امام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ سے مرفوعا روایت کی کہ سترے کے لیے کجاوے کی پچھلی لکڑی کافی ہے،اگرچہ وہ بال برابر باریک ہو ، اسی وجہ سے موٹائی کے بیان کو صاحب بدائع نے ضعیف قول قرار دیا اور کہا کہ چوڑائی کا اعتبار نہیں ہے ، اور بظاہر یہی مذہب ہے ۔(بحر، جلد2، صفحہ18)اس عبارت سے تو یہی لگتا ہے کہ موٹائی ہونا ضروری نہیں۔
کیا مستعمل پانی سے میت کو غسل دیا جاسکتا ہے؟
سوال: کیا مستعمل پانی سے میت کو غسل دیا جاسکتا ہے؟
گوبر والے گملے سے پانی نکل کر بہے تو پاک ہے یا ناپاک ؟
سوال: گھروں میں موجود پودوں کے گملے میں زیادہ مٹی ہے اور تھوڑی مقدار میں گوبر، اب اس گملے میں پانی ڈالا اور پانی گملے سے نکل کر بہنے لگا تو یہ پانی پاک ہے یا ناپاک ؟
جواب: پانی تھا ،پھر جب اس نے سلام پھیرا ،تو برتن ٹوٹ کر پانی ضائع ہو گیا، تو اب تیمم صحیح ہونے کی شرط یعنی پانی سے عجز اگرچہ پائی گئی، لیکن نماز کے بعد یہ ...
جانور مر جائے تو اسے دفن کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: اگر گھر کے پالتو جانور جیسے بلی وغیرہ مر جائیں تو کیا ان کی تدفین ضروری ہے؟ یا پانی وغیرہ میں بھی ڈال سکتے ہیں؟
آنکھ سے نکلنے والے پانی کے متعلق تفصیل
سوال: اگر آنکھوں میں الرجی ہو جس وجہ سے آنکھوں سے پانی آئے تو کیا وہ پانی ناپاک ہو گا؟ اور اگر آنکھوں میں کوئی مسئلہ نہیں مگر زکام ہے ، چھینکیں آنے کی وجہ سے آنکھوں سے پانی نکل پڑتا ہے تو اس کا کیا حکم ہو گا ؟