سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 2905 results

141

مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے

سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟

141
142

نمازی سورۃ الفاتحہ کےبعد سورت ملانا بھول جائے اور نماز پوری کرلے، تو نماز کا حکم

سوال: تین یا چار رکعات والی فرض نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں نمازی سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور یونہی نماز پوری کرلے تو کیا اسے وہ نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی؟

142
143

چار رکعت والے فرضوں کے پہلے قعدے میں درودِ پاک پڑھ لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ چار رکعت فرض نماز پڑھتے ہوئے قعدہ اولیٰ میں نمازی نے التحیات کے بعد درودِ پاک اور دعا بھی پڑھ لی اور پھر تیسری رکعت کےلیے کھڑا ہو گیا، آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور یونہی نماز مکمل کر لی، تو اب اُس کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟

143
144

امام صاحب کا فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھنا کیسا؟

جواب: چار رکعتی فرضوں کی دوسری دو رکعتوں میں یا مغرب کی تیسری رکعت میں التحیات پڑھ لی،تو مطلقاً سجدہ سہو لازم نہیں آئے گا،کیونکہ نمازی کو ان رکعات میں کوئی ...

144
145

قضا نماز میں تخفیف کا حکم و طریقہ

سوال: قضاء نمازوں میں تخفیف بیان کی گئی ہے، کیا وہ تخفیف ہر رکعت میں کرنی ہے؟ مثلاً: اگر ظہر کی قضا کر رہے ہیں، تو جو چار فرائض پڑھنے ہیں، اس کی چاروں رکعات میں تخفیف کی جائے گی؟

145
146

چاررکعت والی نمازمیں تیسری رکعت پر بیٹھنے کے بعد اٹھنا

سوال: اگر کوئی چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت پر بھولے سے بیٹھ جائے لیکن ابھی صرف لفظ”التحیات “پڑھا ہو اور یاد آجانے پر کھڑا ہوجائے تو اس صورت میں سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنا ہوگی؟

146
147

جمعہ والے دن زوال کے بعد جمعہ ادا کیے بغیر سفر کے لیے نکلنا گناہ ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حید ر آباد زید کا وطن اصلی ہے، لیکن کراچی میں وہ گورنمنٹ ملازم ہے، نوکری کے سلسلے میں وہ تین چار دن کراچی اور تین چار دن حیدر آباد رہتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ ایسے شخص پر جمعہ فرض ہے یا نہیں؟ نیز بقیہ فرائض کو وہ حیدر آباد یا کراچی میں قصر کیساتھ ادا کرے گا یا پھر دونوں جگہوں پر پوری نمازیں ادا کرے گا؟

147
148

ناجائز کام کے لیے شرعی سفر کرنے والے پر بھی سفر کے اَحکام ہوں گے ؟

جواب: چار رکعت والے فرض کو دو پڑھناواجب ہے کہ اس کے حق میں دو ہی رکعتیں پوری نماز ہے ، لہٰذا اگرکوئی شخص معاذ اللہ عزوجل کسی ناجائز کام کے ارادے سے شرعی سفر...

148
149

ظہر کی سنت قبلیہ کے دوران جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا کریں ؟

سوال: ظہر کی چار رکعت سنتِ مؤکدہ پڑھ رہے ہوں اسی دوران جماعت قائم ہو جائے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نماز جاری رکھیں یا سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہو جائیں؟

149
150

فرضوں کے پہلے قعدے میں دوبارہ کتنا تشہد پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے ؟

جواب: چار رکعتی فرض نماز کےقعدہ اولی میں تشہد پڑھنے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہونا واجب ہے، اگر ایک رکن کی مقدار تاخیر کی تو سجدہ سہو...

150