
کیا مرغ جنات کو دیکھ کر اذان دیتا ہے ؟
سوال: کیا مرغ جنات کو دیکھ کر آواز نکالتا ہے؟
12 ماہ کا مدنی قافلہ کرنے والوں کے سفر سے متعلق مختلف احکام
سوال: (1)بارہ ماہ میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کا سفر گھر سے شمار ہوگایا تربیت گاہ سے؟ اس دوران یعنی گھر سے تربیت گاہ تک جو نمازیں پڑھیں گے ان کی قصر ہوگی یا نہیں؟ (2)تربیت گاہ سے جب مدنی قافلے سفر کرتے ہیں، تو عموماً 12دن کے لئے سفر ہوتا ہے اوراگر 30دن کا قافلہ ہو،توبھی ایک شہر میں 15دن قیام نہیں ہوتا،اس صورت میں نماز قصر ہوگی یامکمل؟ (3)12ماہ والے اسلامی بھائی مدنی مرکز کے پابند ہوتے ہیں، خود سے قیام کی نیت نہیں کر سکتے ،مدنی مرکز جب چاہے سفر پر روانہ فرمادے ،اس صورت میں نمازیں پڑھنے کے حوالے سے ان کے لیے کیا حکم ہے؟
ہاتھ کی زائد انگلی کٹوا سکتے ہیں ؟
سوال: میری بیٹی 23 سال کی ہے۔ پیدائشی طور پر اُس کے بائیں ہاتھ کی چھ انگلیاں ہیں۔ چھٹی انگلی، چھنگلیا کے ساتھ اور دیگر انگلیوں کے سائز کے برابر ہی ہے۔ یہ انگلی حرکت نہیں کرتی، بلکہ ہڈی کی طرح بس اَکڑی ہی رہتی ہے۔اِس انگلی کے ہونے کی وجہ سے میری بیٹی آٹا وغیرہ نہیں گوندھ سکتی، نیز اِس کے علاوہ ہاتھ سے ہونے والے دیگر کام بھی درست انداز میں نہیں کر پاتی، کیونکہ اِس انگلی کی وجہ سے اُس کے ہاتھ کی ”گرفت“ٹھیک نہیں ہے۔ اب عنقریب اُس کی شادی ہے، جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔ ڈاکٹرز اِس کا علاج صرف سرجری ہی بتاتے ہیں کہ اگر آپریشن کے ذریعے اِسے ختم کر دیا جائے ،تو ہاتھ کی گرفت ٹھیک ہو جائے گی۔ ہمیں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں کہ کیا ہم اضافی انگلی کٹوا سکتےہیں؟
بلڈ ڈونیٹ کرنے اور باڈی پارٹ ڈونیٹ کرنے میں حکم کافرق
سوال: بلڈ ڈونیٹ کر سکتے ہیں لیکن باڈی پارٹ ڈونیٹ نہیں کر سکتے ، اس کی کیا وجہ ہے ، دونوں میں کیا فرق ہے؟
قربانی کا گوشت زمین میں دبانا کیسا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں سات لوگ قربانی کی گائے میں شریک ہوتے ہیں اورقربانی کر کے اس کا گوشت زمین میں دبا دیتے ہیں تو کیا وہ گوشت کھانا چاہیے یا دبا سکتے ہیں ؟
زنا یا ریپ کیسِز کے اصل ذمہ دار کون؟ - دار الافتاء اہلسنت
سوال: جب ہمارے یہاں کوئی ریپ کیس ہوتا ہے اور علمائے کرام اس کی مذمت کے ساتھ ساتھ اس کے اسباب پر بات کرتے ہیں ، تو لبرل لوگ علماء پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات لبرل اصولوں کے بھی منافی ہیں۔کیا لبرل لوگوں کی یہ بات درست ہے؟
نماز کے دوران پسینہ صاف کرنے کا حکم
سوال: اگر دورانِ نماز پیشانی یا چہرے پر پسینہ آئے، تو اپنے بازو کو منہ پر پھیر کر پسینہ صاف کر سکتے ہیں؟
والدین کی مرضی کے بغیر شادی کرنے پر والدین کا لڑکی سے تعلق ختم کرنا
سوال: اگر عورت والدین کی مرضی کے بغیر شادی کر لے تو والدین اس کے لیے گھر کے دروازے بند کر دیتے ہیں یہاں تک کہ مرنے کے بعد منہ دیکھنے سے بھی منع کر دیتے ہیں۔ کیا والدین کا ایسا کرنا درست ہے؟
باڑے کی بھینسوں پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: ہمارا بھینسوں کا باڑہ ہے جس میں پچاس بھینسیں ہیں۔ ان بھینسوں کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ہم ان کو چارہ خرید کر ہی کھلاتے ہیں ۔
چلتے کاروبار میں شرکت کا ایک جائز طریقہ
سوال: میں کاسمیٹک اور انڈر گارمنٹس کی دوکان پر تقریباً 20 سال سے جاب کررہا ہوں، اب میں اس دوکان میں مالک کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا چاہتا ہوں، فی الوقت دوکان میں16 لاکھ روپے مالیت کا مال موجود ہے۔ اب میں مزید 04 لاکھ روپے نقد ملا کر شریک ہونا چاہتا ہوں، کام ہم دونوں پارٹنر کریں گے لیکن میں زیادہ کام کروں گااور نفع دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا۔براہ کرم اس چلتے کاروبار میں شرکت کا جائز طریقہ ارشاد فرمادیجیئے ۔