
زکوٰۃ کے پیسوں سے فقیر شرعی کا قرض ادا کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی ہے ۔ اس شخص کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے وغیرہ دیں ، تو وہ خود خرچ کر لیتا ہے ، کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض بھی نہیں دیتا ، جس وجہ سے وہ لوگ اس کے بچوں اور گھروالوں کو پریشان کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زکوٰۃ کے پیسوں سے اس شخص کا کرایہ اور قرض ادا کر دیا کریں ، تاکہ وہ لوگ بچوں کو پریشان نہ کیا کریں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ (1)کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس شخص کی طرف سے اپنی زکوٰۃ کے پیسے جواُس شخص کو دینے ہیں ، کرائے کی مد میں ڈائریکٹ مالک مکان اور قرض خواہوں کو دے دیا کریں ؟ (2)یا وہ شخص مجھے اجازت دے دے کہ میں اُس کی طرف سے زکوٰۃ کے پیسوں سے مالک مکان کو کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض ادا کر دیا کروں ؟ جس سے اُس کے ذمے سے کرایہ اور قرض بھی اتر جائے اور میری زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے ۔ دونوں میں سے جو طریقہ بھی شرعاً جائز ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ :سائل نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص شرعی فقیر ہے یعنی اُس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت جتنا سونا، چاندی، روپیہ پیسہ، مالِ تجارت اور حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہیں ہے ۔ نیز وہ ہاشمی بھی نہیں ہے ۔
کرامات اولیاء کی شرعی حیثیت و حقیقت
جواب: پر قرآن وسنت اور اسلاف کی کتب سے کثیر دلائل موجود ہیں ۔ ضروریات مذہب اہلسنت میں سے ہے ، جو کرامات اولیاء کا انکار کرے ، وہ بدمذہب وگمراہ ہے ۔ کچھ دلا...
عورت کا محرم کے بغیر عورتوں کے ساتھ فرض حج کے لئے جانا
سوال: اگر کسی عورت پر حج فرض ہو، لیکن اس کے کسی محرم پر فرض نہیں ، تو کیا یہ عورت اپنے محلے کی قابلِ اعتماد عورتوں کے ساتھ حج پر جا سکتی ہے ؟ جبکہ ان محلے والی عورتوں کے ساتھ ان کے محارم بھی جا رہے ہیں ؟
فرض ہونے سے پہلے حج کرنا، پھر مالدار ہونے پر شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: کسی عاقل بالغ آزاد شخص نے حج فرض ہونے سے قبل حج ادا کیا پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس پر حج فرض ہو گیا، تو کیا وہ دوبارہ حج ادا کرے گا؟ یا وہ پہلا حج کافی ہے؟
فلموں،ڈراموں اور گانوں کی سی ڈیز بیچنے سے متعلق چند احکام؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ فلموں، ڈراموں اورگانوں کی سی ڈیز فروخت کرناکیساہے؟ اوردوکان پرمذکورہ سی ڈیز فروخت کرنے پراجارہ کرناکیساہے؟اوراس کام پرجوتنخواہ ملی وہ حلال ہے یاحرام؟اگرمالکِ دوکان تنخواہ کسی اورحلال مال سے دے،دوکان کی آمدنی سے نہ دے ،تووہ تنخواہ لینا شرعاکیساہے ؟
جواب: پر کثیر دلائل موجود ہیں، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: اللہ عزوجل قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے : ﴿ وَعَدَ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ وَ عَ...
کیا سودی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟
جواب: پر قبضہ کرلینے سے خبیث ملکیت حاصل ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ سودی رقم مالک ہی کو لوٹانا ضروری نہیں ہوتا، بلکہ کسی بھی طریقے سے، خواہ مالک کو وہ رقم لوٹا...
قرآن مجید کی تلاوت کے وقت نام محمد پر انگوٹھے چومنا اور درود شریف پڑھنا
سوال: کیا قرآن مجید کی تلاوت سننے کے دوران نامِ محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) آنے کی صورت میں انگوٹھے چوم سکتے ہیں؟ نیز سورہ احزاب کی آیت نمبر 40(مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ) کی تلاوت کے وقت لفظ محمد پر درود شریف پڑھ سکتے ہیں؟
بیٹی کو وراثت سے حصہ نہ دینا کیسا؟
جواب: پر قابض ہیں، ان پر فرض ہے کہ ہندہ کاجو حصہ بنتا ہے مالکانہ حقوق کے ساتھ اس کے سپرد کردیں کہ غیر کی ملک میں اس کی اجازت کے بغیر تصرف کرنا حرام ہے۔ نیز ...
کیا بڑے جانور (گائے، اونٹ) میں بچے کا عقیقہ ہوسکتا ہے ؟
سوال: بڑے جانور مثلا: گائے، اونٹ سے عقیقہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ زید ایک بد مذہب شخص ہے جو کہ یہ کہتا ہے کہ بڑے جانور سے عقیقہ نہیں ہو سکتا،کیونکہ کسی ضعیف حدیث سے بھی بڑےجانور کو عقیقے کے طور پر کرنا ثابت نہیں اور نہ ہی کسی صحابی نے بڑےجانور کو عقیقے میں ذبح کیا ہے ۔برائے مہربانی اس پر کوئی حدیث ہے تو بیان فرما دیجئے ۔