سرچ کریں

Displaying 151 to 160 out of 410 results

151

بھیک مانگ کر صدقہ کرنے کی منت ماننے کا حکم

سوال: ایک عورت نے منت مانی کہ اگر میرے ہاں کوئی اولاد ہوئی ، تو میں بہتر(72)لوگوں سے بھیک مانگ کر نیاز کروں گی ، پھر اس کو اللہ پاک نے بیٹے سے نوازا اور اب وہ لوگوں سے پیسے مانگ رہی ہے ۔ اس کےبھیک مانگنے اور اسے بھیک دینے کا شرعی حکم کیا ہے؟

151
152

دس سال بعد منت پوری ہو، تو کیا اسے بھی پورا کرنا واجب ہے ؟

سوال: منتِ شرعی آج مانی اور پوری دس سال بعد ہوئی، تو پھر بھی منت پوری کرنا واجب ہو گی؟

152
153

قرآن پاک مسجد میں رکھنے کی منت ماننا کیسا؟

سوال: ایک شخص نے منت مانی کہ میری مراد پوری ہو تو میں قرآن پاک خرید کر مسجد میں رکھوں گا اب اس مسجد میں پہلے سے بہت قرآن پاک رکھے ہوئے ہیں تو کیا اتنی رقم کسی اور چیز میں صرف کر سکتے ہیں ؟

153
154

منت کے نوافل کے پہلے قعدہ میں درود پاک و دعا پڑھنا بھول گئے تو حکم

سوال: اگر کسی شخص نے منت والے چار اکھٹے نوافل پڑھے اور دوسری رکعت میں بیٹھ کر صرف تشہد پڑھی درودشریف و دعا پڑھنا بھول گیا اور تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا، تو نماز کا کیا حکم ہے؟ دوبارہ لوٹائے گا یا نماز ہوجائے گی؟

154
155

منت کے اعتکاف کےاحکام

سوال: اگر کسی نے رمضان میں تین دن کے اعتکاف کی منت مانی، تو کیا اب جو پابندیاں دس دن والے اعتکاف میں ہوتی ہیں، وہ ان تین دن میں بھی ہوں گی یا نہیں ؟ یا پھر یہ نفلی اعتکاف کی طرح ہوگا ؟

155
157

روزہ ٹوٹنے کی دو صورتوں کی عِلّت

سوال: فیضان ِرمضان میں یہ مسئلہ ہے کہ سحری کا نوالہ منہ میں تھا کہ صبح طلوع ہوگئی یا بھول کر کھا رہا تھا، نوالہ منہ میں تھا کہ یاد آگیا اور نگل لیا تو دونوں صورتوں میں کفارہ واجب، مگر جب منہ سے نکال کر پھر کھایا ہو تو صرف قضا واجب ہوگی کفارہ نہیں۔ اس مسئلہ کے حوالہ سے یہ ارشاد فرمائیے کہ منہ سے نکالے بغیر نگل لیا تو کفارہ واجب ہے اور منہ سے نکال کر پھر کھایا تو صرف قضا ہے کفارہ نہیں،حکم میں فرق کیوں ہے؟

157
158

کفارے کے روزوں میں60 دنوں کا اعتبار ہے یا چاند کے دو مہینوں کا؟

سوال: ماہِ رمضان کا روزہ بلاعذرشرعی جان بوجھ کر توڑنے کی وجہ سے جس شخص پر دیگرشرائط کی موجودگی میں کفارہ لازم ہوا اور وہ لگاتار دوماہ کے روزے رکھ کر کفارہ اداکررہاہو،تو کیااسے ساٹھ دن کے روزے رکھنالازم ہے ؟یاچاند کامہینا29دن کا ہونے سے کفارے کے دن کم ہوجائیں گے ؟

158
159

احرام میں ممنوع کام کے ارتکاب سے نابالغ پر کفارہ ہوگا یا نہیں؟

سوال: جس طرح بالغ افراد پر حالتِ احرام میں، ممنوعات ِاحرام کاموں کے ارتکاب سے کفارہ وغیرہ لازم ہوتا ہے تو کیا اسی طرح نابالغ بچوں پر بھی احرام کے کسی ممنوع کام کے ارتکاب سے کوئی کفارہ وغیرہ لازم ہوگا یا نہیں؟

159
160

قسم کا کفارہ لازم ہونے پر صاحبِ نصاب نہ ہوں تو روزے رکھنا کیسا ؟

سوال: اگر کسی اسلامی بہن نے قسم کا کفارہ دینا ہو کیا اس کا صاحب نصاب ہونا ضروری ہے؟ اگر اس کے پاس نہ ضرورت سے زیادہ کپڑے ہوں اور نہ ہی زیادہ پیسے ہوں صرف سونا ہو ایک تولہ سے بھی کم تو کیا وہ پے در پے روزے رکھ سکتی ہے یا مساکین کو کھانا ہی کھلانا ہوگا ؟نیز اگر وہ اس سونے کو شرعی اصول کے مطابق اپنی بہن کی ملکیت میں دے دے تو کیا وہ اس کو استعمال کر سکے گی بہن کی اجازت سے؟ اب اس کو کفارے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

160