
کیا کھڑے کو پڑا پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز میں فرقنا بکم البحر کو فرقن بکم البحراسی طرح وٰ عدنا کو وٰعدن ،فانجینٰکم کو فانجینَکم پڑھے تو کیا اس کی نماز فاسد ہو جائے گی یا نہیں؟
جماعت ترک کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے کہ ایسا شخص جو جماعت سے نماز نہیں پڑھتا ،لیکن کبھی کبھی وہ مسجد میں نماز بھی پڑھاتا ہے ،تو ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ سائل:کلیم عطار(ڈھوک کھبہ،راولپنڈی )
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز اشراق کی فضیلت کیا ہے؟ اور اس کا وقت کون سا ہے؟ سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد اشراق کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل:محمد لطیف(علامہ اقبال کالونی، راولپنڈی کینٹ)
نماز عصر کی ادائیگی کے دوران وقت مغرب شروع ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نمازِ عصر کی ایک رکعت ہی ادا کی تھی کہ مغرب کا وقت شروع ہو گیا ، باقی نماز مغرب کے وقت میں ادا کی تو کیا مذکورہ طریقے پر ادا کی گئی نماز ہو گئی یا نہیں ہوئی؟ سائل:محمد جمیل (کراچی)
ایسی جگہ نماز جمعہ پڑھنا کیسا جہاں نماز جمعہ کے لیے عام اجازت نہ ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم ایک ادارےمیں ملازم ہیں، وہاں انتہائی سخت سیکورٹی ہوتی ہے، ہمارے ادارے کے اندر ہی مسجد موجود ہے جس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، لیکن وہاں ادارے کے افراد کے علاوہ باہر سے کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں، تو کیا وہاں ہم جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل:وسیم احمد (سکھوال، فتح جنگ، اٹک)
نمازی کا چہرہ قبلے سے کتنا پھرا ہوا ہوتو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی کا چہرہ قبلہ سے کتنا پھرا ہوا ہو تو نماز ہو جائے گی یعنی کتنے ڈگری کے اند ر نماز ہو جاتی ہے نیز قضائے حاجت میں قبلہ سے کتنا مڑکر بیٹھنا چاہیے ؟اسی طرح پاؤں پھلانے میں بھی اتنے درجے سے باہر رکھنے ہوں گے یا کچھ اور حکم ہے ؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)
سرخی (Lip Stick) لگانا اور اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سوال: کیا عورت کو سُرخی(Lip stick) لگانا جائز ہے،اور اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: وضو کرنے کے بعد ناخنوں پر ناخن پالش لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ (2) اصلی سونے کا زیور ہونے کے باوجود آرٹیفیشل جیولری پہن کر عورت اگر نماز پڑھے تو نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
نماز میں ہاتھوں سے قمیص یا شلوار صحیح کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع ِمتین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ دوران نماز، سجدے میں جاتے ہوئے اور سجدہ سے قیام کی طرف اٹھتے وقت دونوں یا ایک ہاتھ سے قمیص یا شلوار صحیح کرتے ہیں۔ اُن کا یہ عمل کرنا کیسا ہے؟بیان فرمادیں۔ سائل :قارئین کرام (ماہنامہ فیضان مدینہ )
فرض نمار کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگر کسی نے چار رکعت والی فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورتِ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملالی تو کیا حکم ہے؟ اور کیا سورت ملانے کی وجہ سے سجدۂ سہو لازم ہوگا ؟