
قراءت کرتے ہوئے حافظ صاحب بھول گئے اور کچھ دیر سوچا ، تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: نمازِ تراویح پڑھاتے ہوئے حافظ صاحب کو متشابہ لگ جائے اور جس مقام سے وہ قراءت کر رہے ہوں، وہ مقام بھول جائیں اوررُک کر سوچنے لگیں کہ آگے کیا ہے اور اس سوچنے میں کچھ دیر ہوجائے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ نماز میں عورتیں بھی مردوں کی طرح سجدہ کریں گی ، کیونکہ حدیثِ پاک میں سجدے میں اعتدال کا حکم دیا گیا اور کتے کے بیٹھنے کی طرح کلائیاں بچھانے سے منع کیا گیا ہے ، کیا زید کا کہنا درست ہے ؟ اور عورتوں کے سجدہ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟ براہِ کرم تفصیل سے بیان فرمائیں ۔
شادی کی دعوت میں عقیقہ اور وکیل کے ذریعے نکاح کی اجازت لینا
سوال: (1)کیاشادی کی دعوت میں عقیقہ کرسکتےہیں؟ (2)نکاح پڑھانےوالےقاضی صاحب اگرلڑکی کےپاس جاکرنکاح کی اجازت نہ لیں بلکہ دولوگوں کووکیل بناکر اجازت لینےکےلیےبھیج دیں،اورنکاح پڑھادیں تونکاح ہوجائےگا؟
رکوع میں امام کے ساتھ شامل ہوتے وقت ہاتھ باندھیں کہ نہیں ؟
جواب: صاحب رکوع میں اتنا وقت لگاتے ہیں کہ وہ ثنا یعنی سبحانک اللھم پڑھ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو سکتا ہے ، تو تکبیرِ تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھ کر ثنا ...
اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو چھونے سے انزال ہوجائے، تو روزے کا حکم
سوال: ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت سے مغلوب ہوکر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہوگیا۔ ان دونوں مرد و عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
دورانِ عبادت ریاکاری کے خیالات آئیں، تو کیا کرنا چاہیے؟
سوال: اگر کوئی شخص خلوت میں کسی نیکی کا عادی ہو (مثلاً نعت سن کر روتا ہو یا دعا میں روتا ہو) تو اب اگر وہ کسی ایسی جگہ ہو کہ جہاں لوگ اسے دیکھ رہے ہوں، اور وہ اپنے معمول کے مطابق اس نیک کو عمل کو بجالائے جس پر اس کے دل میں یہ خیالات آئیں کہ فلاں مجھے دیکھ رہا ہے، وہ مجھے نیک سمجھے گا۔ تو کیا ان خیالات کا آنا بھی ریاکاری میں شمار ہوگا؟ نیز ریاکاری کے خیالات آنے کی صورت میں شریعت کی کیا تعلیمات ہیں؟ کیا ان خیالات کی وجہ سے نیکی کو ترک کردینا چاہیے یا پھر اس نیکی کو بجا لانا چاہیے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائلہ: بنت علی
جو شخص امام کو پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں پائے تو نماز میں کیسے شامل ہو؟
سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام صاحب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں ہوں تو اس شخص کو پہلی رکعت تو نہیں ملی ، جس کی وہ قضا امام کے سلام کے بعد کرے گا ، سوال یہ ہے کہ کیا دوسرے سجدے میں امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ، اگر شامل ہوگیا تو جو ایک سجدہ رہ گیا ہے وہ سجدہ بھی اس کو کرنا ہوگا یا ایک سجدہ کرکے امام صاحب کے ساتھ کھڑا ہوجائے ؟
نماز کا وقت کم ہو تو کیا صاحب ترتیب پچھلی قضا پڑھے گا ؟
سوال: زید صاحب ترتیب (جس پر وتر کے علاوہ چھ نمازوں کی قضا لازم نہ ہو)کی نمازِ فجر قضا ہوئی، اب ظہر کی نماز میں اتنا کم وقت رہ گیا ہے کہ زید اگر نمازِ فجرپڑھتا ہے تو اس کی ظہر کی نماز بھی قضا ہوجائے گی، اس صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہو گا ؟
سجدہ یا رکوع میں جاتے وقت پائجامہ چڑھانا
سوال: سجدہ یا رکوع میں جاتے وقت پائجامہ دونوں ہاتھوں سے کھینچ کر جانا کیسا ؟ اور اگر کوئی امام صاحب ایسا کرتے ہوں ،تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ؟