
آیت سجدہ لکھنے سے سجدہ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں تعویذات دیتاہوں ،ایک تعویذ ایسا ہے جس میں آیاتِ سجدہ لکھی جاتی ہیں ۔ کیا اس تعویذ میں آیاتِ سجدہ لکھنے سے مجھ پر سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہوگا؟
میت کے قریب قرآن پاک کی تلاوت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میّت کو غسل دینے سے پہلے اس کے پاس کھڑے ہوکر تلاوت کرنا کیسا؟
پرندوں یا جانوروں کیلئے گوشت چھت پرڈالنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھروں میں جانوروں کے لیے گوشت وغیرہ منگوایا جاتا ہے اور پھر گھر کے اوپری حصے میں صدقے کی نیت سے جانوروں کے لیے رکھ دیا جاتا ہے کیا ایسا کرنا درست ہے ؟
رشتہ دار کی پرانی قبر میں تدفین کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگرقریبی قبرستان میں جہاں پر پہلے سے عزیز واقارب دفن ہیں،وہاں مزید مردہ دفن کرنے کی جگہ نہ ہو،بلکہ آبادی سے دور جو قبرستان ہے، اس میں جگہ موجود ہو، تو کیا ایسا کرنا ، جائز ہے کہ قریبی قبرستان میں کسی عزیز کی کافی پُرانی قبر کو کھود کر کسی عزیز یا اجبنی کو اس میں دفن کر دیا جائے ؟
ولیمہ بڑے پیمانے پر نہ کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگر کسی شخص کی اتنی استطاعت نہ ہو کہ وہ باقاعدہ وسیع پیمانے پر ولیمہ کرے،لہذا وہ شب زفاف کے بعد گھر میں ہی کھانا پکا کرسسرال کے کچھ افراد کو بلا کر دعوتِ ولیمہ کرلے، تو کیا اس کا ولیمہ ہوجائے گا؟ رہنمائی فرمادیں۔
بچے کو گھٹی دینے کا طریقہ اور شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچّے کی پیدائش کے بعد اسے گُھٹی دینے کا طریقہ کیا ہے نیز اس موقع پہ کون کون سے اعمال کرنے چاہئیں؟
امتحانات کے عملے کو کھلانے پلانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ Examination Staff کو اس لئے کھانا کھلانا اور تحفہ دینا تاکہ وہ ہمارے طَلَبہ کو چیٹنگ (نقل) کرنے دیں۔ یہ کیسا ہے؟ سائلہ :بنتِ نواز(خوشاب)
سالگرہ منانے اور کیک کاٹنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شَرْعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سالگرہ منانا اور اس میں کیک کاٹنا شرعی طور پر کیسا ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔(سائل:تصورحسین)
زندہ مچھلی کے ٹکڑے کرنے اور اسے کھانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے بیچنے کے لیے ایک بڑے سے ٹب میں بہت سی مچھلیاں رکھی ہوتی ہیں، کوئی بھی گاہک آتا ہے، تو ان کے سامنے زندہ مچھلی پکڑ کر تول کر قیمت طے کر کے اس کے پیس(ٹکڑے)بنانا شروع کر دیتا ہے، جبکہ مچھلی ابھی زندہ ہوتی ہے، تو کیا اس طرح کرنے سے مچھلی حلال رہتی ہے؟
نابالغ بچے کی خرید و فروخت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عام طور پر نابالغ چھوٹے بچے دکانوں سے کھانے پینے کی چیزیں خریدتے ہیں تو کیا نابالغ بچوں کا یہ چیزیں خریدنا درست ہے؟