سرچ کریں

Displaying 1731 to 1740 out of 2628 results

1731

اسکول انتظامیہ کا وین والے سے کمیشن لینے کا شرعی حکم

سوال: : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اسکول والے گاڑی والے سے فی اسٹوڈنٹ کے حساب سے ماہانہ کمیشن لیتے ہیں کہ جتنے بچے ان کے اسکول سے اٹھائیں گے فی اسٹوڈنٹ اتنے روپے اسکول والوں کو دینے ہوں گے۔کیا ان کا گاڑی والے سے یہ کمیشن لینا جائز ہے؟

1731
1732

عورت طواف کے بعد کے نوافل کہاں پڑھے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ طواف کے بعد مقامِ ابراہیم کے پاس دو نفل پڑھنا مستحب ہے ، کیا عورتوں کے لئے بھی یہی حکم ہے یا عورتیں یہ دو نفل کسی اور مقام پر ادا کریں؟

1732
1733

شوہر کا بیوی کو قبر میں اتارنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دِین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ شوہر کا اپنی بیوی کو قبر میں اتارنا جائز نہیں ، کیا واقعی یہ بات دُرست ہے؟ راہنمائی فرما دیں۔

1733
1734

روزے میں ایک دو قطرے آنسو منہ میں چلے گئے تو؟

جواب: بارے میں ہے۔(درمختار معہ رد المحتار ، جلد 3 ، صفحہ 434 ، مطبوعہ کوئٹہ ) اور یہی مفہوم بہارِشریعت کی عبارت سے بھی ظاہر ہے ، جس کی تفصیل ووضاحت ی...

1734
1735

سجدۂِ تعظیمی کرنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سجدۂ تعظیمی کی شرعی حیثیت کیاہے؟شرعاًجائزہے یانہیں؟قرآن و سنّت کی روشنی میں بیان فرمائیں۔

1735
1736

بغیر اطلاع نوکری چھوڑنے پرایک ماہ کی تنخواہ کاٹنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی ادارے یا کمپنی میں یہ شرط ہوکہ نوکری چھوڑنے کی صورت میں آپ پر لازم ہے کہ ایک ماہ پہلے بتانا ہوگا ورنہ آپ کی ایک ماہ کی سیلری کاٹ لی جائے گی تو اس کا کیا حکم ہے اورایسی شرط پر اجارہ کرناکیسا ہے؟

1736
1737

مل والوں کا گندم کی بوری میں مٹی کنکر کے نام پر پیسے کاٹنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ باہر سے جب گندم آتی ہے تو اس میں کنکربھی ہوتے ہیں مٹی بھی ہوتی ہےتو مل والے ایک اندازے سے گندم والے کے دو کلووزن کے پیسے کاٹ لیتے ہیں جسے کاٹ کا نام دیا جاتا ہےمثلاً 100 کلو کی بوری تیس روپے فی کلو کے حساب تین ہزار روپے کی بنی تو اس میں کاٹ کرکے اسے اٹھانوے کلو شمار کرتے اور دو کلو مٹی کنکر کے نام سے کاٹ لیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

1737
1738

کیا حاملہ عورت پر روزہ رکھنا فرض ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حاملہ عورت پر روزہ رکھنا ضروری نہیں ، اس سے روزہ معاف ہے ، کیا یہی حکمِ شرع ہے ؟

1738
1739

خلع میں حق مہر سے زائد مال لینے کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ زیدکی بیو ی ہندہ بلااجازتِ شرعی زیدسے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے زید چاہتا ہے کہ ہندہ کو خلع دینے کے بدلے شادی میں کئے گئے خرچ کو ہندہ سے لے ، زید کا یہ لینا درست ہے یانہیں؟ جبکہ یہ خرچ اس کو دیئے ہوئے حق مہر سے زائد ہے اور زید کی طرف سے ہندہ پر زیادتی نہیں ہے۔

1739
1740

مخصوص دکانداروں کو مال بیچنے کی شرط لگانا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک سیلز مین ہے جو اپنی رقم سے کمپنی سے مال خریدتا ہے ، کمپنی کا ملازم نہیں ہے ، کمپنی مال بیچنے میں یہ شرط لگاتی ہے کہ آپ کا یہ روٹ ہے یعنی مخصوص دکانداروں کو مال بیچنے کی شرط لگاتی ہے۔ کیا یہ بیع جائز ہے ؟اور زید ان مخصوص دکانداروں کے علاوہ کسی کو وہ مال بیچ سکتا ہے یا نہیں؟

1740