سرچ کریں

Displaying 171 to 180 out of 6280 results

171

مسبوق کی بقیہ نماز نیز جائے نماز کا کنارہ موڑنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) اگر کسی نمازی کوچار ر کعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟ (2) بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد جائے نماز کا آخری کنارہ موڑ دیتے ہیں ،کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟ سائل: محمد شعیب(گلستان جوہر، کراچی)

171
172

وتر کی پہلی یا دوسری رکعت میں بھولے سے دعائے قنوت پڑھنے کا حکم

سوال: اگر کوئی نمازی بھولے سے نمازِ وتر کی پہلی یا دوسری رکعت میں قراءت کے بعد رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھ لے، تو اب کیا اسے تیسری رکعت میں پھر سے دعائے قنوت پڑھنا ہوگی؟ نیز کیا سجدہ سہو بھی کرنا ہوگا؟

172
173

قعدۂ اولیٰ بھولنے والے امام کوکب لقمہ دیا جائے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ اگر امام چار رکعت والی نماز میں دوسری رکعت پرنہ بیٹھا اور سیدھا کھڑا ہو گیا اب کسی نے لقمہ دیا اورامام نے اس کا لقمہ قبول کر لیاتو کیا حکم ہوگا؟اسی طرح اگر پورا سیدھا کھڑا نہ ہوا ہو بلکہ کھڑے ہونے کے قریب ہو یا بیٹھنے کے قریب ہو تو اب لقمہ دینے اور قبول کرنے کا کیا حکم ہوگا؟ سائل :سید ذیشان (گلشن خیر محمد،حیدر آباد)

173
174

حاملہ عورت کا کرسی پربیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: حاملہ عورت کو زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں دشواری ہو تو کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟

174
175

تراویح کی جگہ قضا نمازیں پڑھنا

سوال: جس کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں باقی ہوں وہ تراویح پڑھے گا یا اس کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے؟

175
176

مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مریض بیٹھ کر نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو لیٹ کر نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟

176
177

جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی، اس نے کفر کیا۔حدیث پاک کی وضاحت

سوال: کیا یہ حدیث ہے؟’’جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی ، تحقیق اس نے کفر کیا۔‘‘ اگر یہ حدیث ہے، تو اس میں کفرسے کیا مراد ہے ؟

177
178

بھاری لباس کی وجہ سے دلہن کا بیٹھ کر نماز پڑھنا

سوال: کیا دلہن کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے کیونکہ اس نے میک اپ کیا ہوتا ہے اور پھر شادی کا لباس جو اس نے پہنا ہوتا ہے وہ کافی بھاری ہوتا ہے، اگر اس صورت میں سجدہ وغیرہ ادا کرتے ہوئے بے حد مشکل ہوتی ہے؟

178
179

تراویح میں امام بھول جائے ، تو کیا فوراً لقمہ دے سکتے ہیں ؟

سوال: نمازِ تراویح وغیرہ میں امام بھول جائے یا اٹک جائے ،تو کیا سامع یا مقتدی کو فورا لقمہ دینا چاہیے یا کچھ انتظار کرنا چاہیے؟

179
180

تحری کرکے پڑھی گئی نماز کو کیا بعد میں دہرانا بھی ہوگا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایسی کسی جگہ ہو کہ جہاں قبلے کی سمت اسے معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی وہاں قابلِ اعتماد لوگ موجود ہوں کہ جن سے قبلہ کی سمت کا پتہ چل سکے۔ تو ایسی صورت حال میں جہاں اس کا دل جمے کہ اس طرف قبلہ ہوگا اس سمت وہ رخ کرکے نماز ادا کرلے تو کیا اس کی وہ نماز درست ادا ہوگی یا پھر گھر جاکر اسے وہ نماز لوٹانا ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

180