
لاعلاج اور ناقابل برداشت تکلیف دہ بیماری کی وجہ سے مریض کو موت کا انجیکشن لگانا کیسا؟
جواب: پرانسان کوقتل کرنے کی ایک صورت ہے۔ مریض کے اہل خانہ اورڈاکٹر بہترسے بہترعلاج کریں اور تکلیف کم کرنے کی کوشش کریں اور جہاں تک فی الحال کوئی علاج نہ مل...
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
سوال: ہم چالیس روزہ قاری کورس کروارہے ہیں ،اس کے لیے ہم مصحف شریف کی اس طرح کتابت کرواتے ہیں کہ اوپرقرآن پاک کااصل متن رسم عثمانی کے اندازمیں ہی تحریرہوتا ہے اس کے نیچے ہرلفظ کے ہجے لکھے جاتے ہیں مثلاذلک الکتب لاریب فیہ۔لکھنے کے بعداس کے ہرحرف کے نیچے یوں تحریرہوتاہے:ذالک لکتاب،لاریب،فیہ۔اوریہ اس لیے ہے تاکہ سیکھنے سکھانے میں آسانی رہے شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیااس طرح تحریرکرکے ہم پرنٹ نکلواسکتے ہیں ؟سائل :قاری محمدوسیم (مصطفی آباد،لاہور)
مدرسہ کے بچّوں کا وقف کے قرآنِ پاک پر لکھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مدرسہ میں دیئے گئے وقف کے قرآنِ پاک جب حفظ و ناظرہ کے لئے بچوں کو پڑھنے کے لئے دیئے جاتے ہیں تو بچے پہچان کے لئے قرآنِ پاک پر نام لکھ لیتے ہیں اور اغلاط یاد رکھنے کے لئے نشان بھی لگا لیتے ہیں تو وقف کے قرآنِ پاک میں ذاتی تصرف جائز ہے یا نہیں؟
پوسٹ وائرل نہ کرنے پروعید سنانا
سوال: ایک پوسٹ وائرل کی جا رہی ہے کہ جس میں قرآن پاک کے مختلف نسخوں کی پکچر دکھائی گئی ہے اور ان میں ایک کے اندر لفظی اغلاط ہیں، جس پر گول دائرے کا نشان لگایا گیا ہے اور دوسرے پر درست کا نشان لگا ہے، اُس پر درست کا نشان لگایا ہوا ہے۔اور پوسٹ بنانے والے نے لکھا ہے کہ جو اسے شیئر نہ کرے، وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔ایسا لکھنا کیسا ہے؟
پوسٹرز پر قرآنی آیات مختلف ڈیزائن میں لکھنا کیسا؟
سوال: کمپیوٹر پر محافل وغیرہ کے لئے مختلف پوسٹر بنائے جاتے ہیں ، کیا ان میں قرآنی آیات کو مختلف ڈیزائن میں لکھ سکتے ہیں؟
آذان سے پہلے یا بعد درود و سلام پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے ۔بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور جب انہیں کہا جائے کہ شریعت کی طرف سے منع نہیں ،اس وجہ سے یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں،تو آگے سے کہتے ہیں کہ اگر ہر جگہ اسی کو دلیل بناؤ گے ،تو پھرنمازمیں سجدے دو کیوں کرتے ہو؟زیادہ سے منع تو نہیں کیا گیا ،لہذا سجدے بھی زیادہ کیا کرو تاکہ تمہیں ثواب زیادہ ملے۔اس وجہ سے گاؤں کے کافی لوگ پریشان ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا درست نہیں ۔براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے۔
عورت کا مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا رہائش گاہ میں؟
جواب: پر زائرین کے لیے ہوٹل حدودِ حرم میں واقع ہوتے ہیں اور ایک نیکی پرایک لاکھ نیکیوں کا ثواب اور ایک گناہ پر ایک لاکھ گناہوں کا وبال مسجد حرام کے ساتھ خاص...
مسجد میں اسکول ٹیوشن پڑھانے کا حکم
جواب: اللہ تعالی کے لئے خاص ہے تو وہ عبادت کے علاوہ کام کا محل نہیں ،اور یہ جو کاتب لوگ ،مسجد میں بیٹھ کر لکھتے ہیں اور بچے ان کے پاس جمع ہوتے ہیں اور شور و...
قرض ختم ہونےپر اضافی قسط بطور فنڈ لینا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم ایسے فلاحی ادارے سے قرض لے سکتے ہیں، جو قرض ختم ہونے پر ایک اضافی قسط بطور فنڈ لیتے ہوں، اور وہ اس اضافی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کرتے ہوں، تو کیا وہاں سے قرض لینا جائز ہے؟ سائل:ساجد قریشی (شمس آباد، راولپنڈی)
گیارہویں شریف میں ختم قادریہ کے پرچے پڑھنا کیسا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گیارہویں شریف میں جو ختمِ قادریہ کے پرچے پڑھے جاتے ہیں، تو کیا ان پرچوں کا پڑھنا جائز ہے اور اس میں فارسی اشعار بھی ہوتے ہیں، تو ان کے پڑھنے کے متعلق حکم کیا ہے؟