
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔
مسلسل 12 دن روزے رکھنے کی منت مانی اور درمیان میں روزہ چھوڑ دیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: شروع سے روزے رکھنا لازم ہو گا ، کیونکہ لگاتار کی شرط کو روزوں کی وجہ سے ذکر کیا گیا ہے ، تو شرط بعینہٖ لگاتار روزے رکھنا ہوئی ، لہٰذا (لگاتار روزے رکھ...
غیر مسلم پر قرآنی سورت پڑھ کر دم کرنا
سوال: کیا کسی غیر مسلم پر کوئی سورت پڑھ کر دم کر سکتے ہیں؟
قعدۂ اخیرہ میں شامل ہونے والا شخص اپنی بقیہ رکعتیں کس طرح مکمل کرےگا ؟
جواب: سورت کے ساتھ پڑھے اس میں قعدہ نہیں کرے گا پھر اس کے بعد ایک اور رکعت سورۂ فاتحہ پڑھ کر ادا کرے۔ اوراگر دو رکعتیں نکلی ہوں تو امام کے سلام پ...
کیا نماز میں سجدہ تلاوت کر کے قیام میں کچھ آیات پڑھنا ضروری ہیں ؟
جواب: سورت کی آیات باقی ہوں تو ان میں سے کچھ آیات کی تلاوت کے بعد اور اگر وہ سورت ختم ہو گئی ہو تو اگلی سورت کی کچھ آیات کی تلاوت کے بعد رکوع و سجدہ کریں...
فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سونے کا حکم
جواب: شروع ہونے سے طلوعِ آفتاب کے درمیان مخلوقات کا رزق تقسیم فرماتا ہے۔ (شُعَب الایمان، جلد 04، صفحہ 181، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ، بیروت) صدرالشریعہ ...
چار رکعتی نفلوں میں پہلا قعدہ فرض ہے یا واجب نیز بھول جانے کی صورت میں نماز کا حکم
جواب: شروع کیا، چاہے وہ سنت ہو یا اس کے علاوہ دوسری نماز ہو اور دوسری رکعت کے آخر میں قعدہ نہیں کیا، یعنی قعدہ اولی ترک کردیا ،تو اس کی یہ نماز امام محمد او...
مسبوق کی رہ جانے والی نماز کا طریقہ
جواب: سورت کے ساتھ اداکرے،دورکعتی نمازہوتوتشہدوغیرہ مکمل کرکے سلام پھیردے ،تین یاچاررکعتی فرض نمازہوتوتشہدکے بعدکھڑاہوکرصرف فاتحہ پڑھ کررکوع وغیرہ کرکے رکعت...
وتر کی تیسری رکعت میں سوره فاتحہ پڑھنے کے بعدرکوع کردیاتویاد آنے پر واپس لوٹنے کا حکم
جواب: سورت پڑھے بغیر ہی رکوع کرلیا تھا لہذا لوٹنے کا ہی حکم تھا، رکوع سے لوٹے اور سورت پڑھ کر دعائے قنوت بھی پڑھ لی اور رکوع بھی کرلیا تو سجدہ سہو کے ساتھ ...
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
جواب: شروع نہ ہوا ہو )یہ نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ،ناجائز و گناہ ہے ،لہٰذا اگر کسی نے شروع کردی ،تو اس پر لازم ہوگا کہ نماز کو توڑ کر دوبارہ مباح وقت می...