
کیا اسلام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ؟
سوال: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات میں اَفراد پر شدید پابندیاں ہیں، اسی وجہ سے آج ہمارا ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں کہ کیا واقعی اسلام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے یا وجہ کچھ اور ہے؟
کیا مسلمان میت صدقہ و خیرات کرکے ایصال ثواب کرنے والے کو جانتی ہے؟
سوال: ہم نے یہ سُن رکھا تھا کہ جب مسلمان میت کے لیے اس كے گھر والے یا دوسرےلوگ دُعا و استغفار،صدقہ و خیرات اور قراءتِ قرآن وغیرہ کی صورت میں ایصال ثواب کرتے ہیں ،تو اس کو یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ کس نے اس کے لیے یہ ایصال ِثواب کیا ہے،جبکہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ ایصالِ ثواب تو درست ہے، لیکن اس بات کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے کہ میت کو بھی علم ہوجاتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ یہ بات درست ہے یا نہیں؟اور اگر ہے، تو کہاں سے ثابت ہے ؟برائے کرم تشفی بخش جواب عطا فرمائیں۔
سیکولرز کا میثاقِ مدینہ کو سیکولر ریاست قرار دینا درست ہے؟
جواب: ہمارے معبودوں کو بُرا نہ کہیں۔قرآنی آیات شرک و مشرکین کی مذمت پر موجود ہیں اور خود حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی غیر مسلموں سے بیزاری ثابت ہے کہ ان سے ...
کیا رمضان میں شوہر، بیوی کے ساتھ ہم بستری نہیں کرسکتا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا رمضان میں شوہر بیوی کے ساتھ ہم بستری نہیں کرسکتا؟ اگر ہم بستری کرے گا، تو کیا اسے گناہ ہوگا؟؟اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
مردانہ لاکٹ یا انگوٹھی آن لائن بیچنا
سوال: ہم آن لائن سیلنگ کا کام کرتے ہیں، بعض لوگ ہم سے جینٹس کے لئے بنے ہوئے آرٹیفیشل لاکٹ یا رنگ خریدتے ہیں جن پر اپنا نام بھی لکھواتے ہیں، ہمیں یہ معلوم ہے کہ مرد کے لئے ان کا پہننا جائز نہیں ، تو اگر ہم یہ چیزیں ان کو بیچیں گے تو ہم بھی گناہ گار ہوں گے؟
مسافت سفر 92 کلو میٹر ہونے پر دلائل اور تین میل والی حدیث کا جواب
سوال: زید کا کہن اہے کہ نماز قصر کرنے کے لیے 92 کلومیٹر پر کوئی حدیث نہیں ہے، بلکہ احادیث میں توتین میل کا ذکرآتاہے۔ چنانچہ وہ اپنے مؤقف پردرج ذیل روایات بیان کرتاہے: (الف)صحیح مسلم میں ہے :"عن يحيى بن يزيد الهنائي، قال: سألت أنس بن مالك، عن قصر الصلاة، فقال:كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم إذا خرج مسيرة ثلاثة أميال، أو ثلاثة فراسخ ، شعبة الشاك ، صلى ركعتين"ترجمہ:یحییٰ بن یزیدہنائی نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہسے نماز میں قصرکے متعلق سوال کیا، تو فرمایا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تین میل کی مسافت کے لیے تشریف لے جاتے یا تین فرسخ کی مسافت کے لیے (شعبہ کو شک ہوا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعات ادافرماتے۔ (ب)سنن ابی داؤدمیں ہے:"عن منصور الكلبي، أن دحية بن خليفة خرج من قرية من دمشق مرة إلى قدر قرية عقبةمن الفسطاط، وذلك ثلاثة أميال في رمضان،ثم إنه أفطر۔۔الحدیث"ترجمہ: منصور الکلبی سے مروی ہے کہ دحیہ بن خلیفہ ایک مرتبہ دمشق کی بستی سے فسطاط کی بستی عقبہ کی مقدار کے برابر مسافت پرتشریف لے گئے ، اور رمضان میں یہ تین میل کا سفر تھا توانہوں نے افطارکیا۔۔الحدیث۔ (ج)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے :"حدثنا هشيم، عن أبي هارون، عن أبي سعيد : أن النبي صلى اللہ عليه وسلم كان إذا سافر فرسخا قصر الصلاة"ترجمہ:ہشیم نے ہمیں ابوہارون سے،انہوں نے ابوسعیدسے روایت بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمجب ایک فرسخ سفرفرماتے ،تونمازمیں قصرفرماتے۔ (د)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے : "عن ابن عمر، قال:تقصر الصلاة في مسيرة ثلاثة أميال" ترجمہ:حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سےمروی ہے، فرمایا:تین میل کی مسافت میں نمازمیں قصرکی جائے گی ۔ (ہ)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: "عن اللجلاج، قال: كنا نسافر مع عمر رضي اللہ عنه ثلاثة أميال، فيتجوز في الصلاة، ويفطر"ترجمہ:لجلاج سے مروی ہے کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تین میل کاسفرکرتے تھے، تونمازمیں قصرکرتے تھے اور افطار کرتے تھے۔ (و)مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: "عن البراء، أن علياخرج إلى النخیلة فصلى بها الظهر والعصر ركعتين، ثم رجع من يومه فقال: أردت أن أعلمكم سنة نبيكم " ترجمہ: حضرت براء سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نخیلہ کی طرف تشریف لے گئے تو ظہر و عصر دو رکعات ادا کیں ،پھر اسی دن واپس لوٹے، تو فرمایا: میں نے چاہا کہ تمہیں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سکھاؤں ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ : (1)کیازید کامذکورہ بالااحادیث سے کیاجانے والااستدلال درست ہے؟ (2)نیزہمارامؤقف جو92کلومیٹرکاہے ،اس پرکیادلائل ہیں ؟
شہر کی جس طرف سے جارہا ہے، اس سمت کی آبادی سے نکل جانا ضروری ہے؟
جواب: ہم معنی الفاظ میں اسی ضرور ی شرط کا بیان ہوتا ہے ،لہذااسی وقت سے اس کے سفر کی ابتدا مانی جائے گی ۔ علامہ عبد اللہ بن محمود الموصلی حنفی رحمۃ اللہ ...
سورۂ طہ کی آیت نمبر 131 میں اللہ نے کس سے خطاب فرمایا ؟
سوال: سورۂ طہ کی آیت نمبر 131 میں فرمایا گیا:” وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ “یعنی جو ہم نے کفار کو فائدہ اٹھانے کے لئے مال دیا ہے، اس پر نگاہ نہ ڈالنا۔ آیت کے اس حصہ سے کیا مراد ہے جبکہ رشک کرنے کی شرعاً اجازت ہے؟
ہیوی ڈپازٹ کی رقم نصاب سے مائنس ہوگی
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نےہیوی ڈپازٹ پر روم دیا ہےتو ہیوی ڈپازٹ کے وہ پیسے تین ،چار لاکھ ہم نے خرچ کئےتو جب ہم اپنی رقم کی زکوۃ نکالیں گے تو ہیوی ڈپازٹ کی رقم مائنس کرکے زکوۃ ادا کرنی ہے یا اسی کو ملا کرکیونکہ ہیوی ڈپازٹ کی رقم تو ہم نے اس شخص کو واپس کرنی ہے ؟
منی کے قیام کے بغیر ڈائریکٹ عرفات جانا
سوال: ہم جب ریاض سے حج کے لیے جاتےہیں تو ہم 8 تاریخ کی رات کو حرم پہنچتے ہیں۔ ہمیں عمرہ کرتے اور سعی کرتے صبح ہو جاتی ہے۔ اب کیا ہم احرام کھول کر حلق کروا کر دوبارہ حج کا احرام باندھ کر منی کے لیے چلے جائیں۔ کیا یوں ہم حج تمتع کر سکتے ہیں؟کیایونہی ہم 9 کو عمرہ کر کے سیدھا عرفات جا سکتے ہیں؟