
مسبوق کی ایک رکعت باقی تھی مگر بھول کر امام کے ساتھ پھیردیا تو حکم
سوال: حضرت میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹنے کے بعد شامل ہوا، جب امام صاحب کی چار رکعت ہوئی تو میری تین ہوئی تھیں۔ امام صاحب نےجب پہلاسلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولے سے ایک طرف امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دیا اور امام صاحب کے دوسری طرف سلام پھیرنے پرمجھے یاد آگیا اور میں اپنی باقی رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
کاغذ پر لکھا ہوا فارمولابیچنے کا حکم
سوال: میرا ہیئر آئل (Hair Oil) کا کارخانہ ہے ، اگر کوئی شخص مجھ سے ہیئر آئل(Hair Oil) بنانے کا فارمولا(Formula) خریدے تو میرا اسے بیچنا شرعاً کیسا ہے؟ یہ خریداری بذریعہ صفحات ہوگی یعنی ایک پیپر ہوگا جس پر یہ فارمولا لکھا ہوا ہوگا؟
اللہ تعالی پر لفظِ"چیز"کا اطلاق کرنا کیسا؟
سوال: اللہ پاک چیز ہے ایسا کہنا کیسا اور اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو اس پر کیا حکم ہوگا؟
دورانِ بیان خلافِ ترتیب آیات پڑھنا
سوال: کئی بار تقریر یا اسباق میں اپنے مستدل کے ثبوت میں آیات قرآنی یوں بیان کی جاتی ہیں کہ وہ خلاف ترتیب ہوتی ہیں مثلاً کسی مقررنے کلام ِخداوندی کی شان بیان کرتے ہوئے یہ دو آیات تلاوت کیں، پہلے: ” وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ قِیْلًا “ ۔۔ اور اس کے فوراً بعد:”وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِیْثًا “ تلاوت کی، یہ دونوں سورہ نساء کی آیات ہیں مگر پہلی آیت 122 نمبر ہے جبکہ دوسری کا نمبر 87 ہے۔کیا دورانِ بیان ان دونوں آیتوں کا متصلا ًبلا فصل ترتیب سے نہ پڑھنا ترکِ واجب اور گناہ ہوگا؟
بیماری کی وجہ سے سجدے میں گھٹنوں سے پہلے ہاتھ رکھنا
سوال: سجدے میں جاتے ہوئےاگر ہاتھ زمین پر پہلے رکھ لیے جائیں، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟کیونکہ ایک مریضہ ہیں وہ اگر گھٹنے پہلے رکھ لیں، تو کمر اور ٹانگوں میں کھنچاؤپڑتا ہے اور سانس پھول جاتا ہے ،جس سے سخت آزمائش کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لئے کیا حکم ہوگا؟
بچوں کو زہر دینے کی قسم کھائی، تو اس قسم اوراس کے کفارے کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن نے شوہر سے لڑائی کے وقت میں غصے میں بولا کہ خدا کی قسم میں کسی دن دونوں بچوں کو زہر دے دوں گی،تو کیا یہ قسم منعقد ہوگئی؟اس کا کفارہ دینا ہوگا؟
نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکلتے ہوئے محسوس ہونا
سوال: پیشاب کے بعداکثر اوقات مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے پیشاب کا قطرہ نکلنے والا ہےاور کچھ لمحوں کے بعد جب میں دیکھتا ہوں تو بالکل چھوٹا سا تنکے کے برابر قطرہ نکلا ہوتا ہے ،اگر وضو کر کے ایسا محسوس ہو اور دیکھوں تو تنکے کے برابر قطرہ نکلا ہو تو کیا وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟ بعض اوقات نماز کے دوران بھی اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
قرض واپس نہ کرنے کی قسم کھائی پھر واپس کردیا تو حکم
سوال: مجھ پر کسی شخص کی کچھ رقم قرض ہے، اگر میں اس سے کہتا ہوں کہ قرآن کی قسم میں تیری رقم واپس نہیں دوں گا یا قسم کے الفاظ کہے بغیرصرف قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں تیری رقم نہیں دوں گا اور بعد میں وہ رقم دے دوں تو کیا قسم ٹوٹ جائے گی اور اس کا کیا کفارہ ہوگا؟
روزے کی حالت میں غلطی سے ناک میں دوائی ڈال لی تو حکم
سوال: میں نے غلطی سے روزہ کی حالت میں ناک میں دوائی ڈال لی یعنی مجھے یہ معلوم تھا کہ میں روزہ سے ہوں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
چکناہٹ لگے ہاتھ ناپاک ہوجائیں، تو پاک کیسے کئے جائیں ؟
سوال: اگر ہاتھوں پر چکناہٹ لگی ہو، مثلاً تیل اور اس ہاتھ پر استنجا کرتے وقت یا بچے کی صفائی کرتے ہوئے نجاست لگ جائے، تو ایسے ہاتھوں کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہو گا اور اگر وہ ہاتھ پانی سے دھونے کے بعد کپڑوں کو لگا لئے جائیں، جبکہ چکناہٹ موجود ہو، تو کپڑوں تو کیا حکم ہوگا؟