سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 106 results

11

مرحوم کی منت مانے ہوئے اعتکاف کا فدیہ دینے کا حکم ؟

سوال: ایک شخص نےرمضان کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی منت مانی ، لیکن کسی عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کیا، یہاں تک کہ منت پوری کیے بغیر اس شخص کا انتقال ہو گیا اور بوقتِ انتقال اس کی ادائیگی وغیرہ کی کوئی وصیت بھی نہیں کی، تو کیا اس کے بالغ ورثاء اپنی ذاتی رقم سےاس شخص کی طرف سے نماز، روزہ کی طرح اس منتِ اعتکاف کا فدیہ بھی ادا کرسکتے ہیں؟

11
12

میّت کے ترکہ سے گزشتہ سالوں کی زکوۃ ادا کرنا

سوال: ابھی کچھ عرصہ قبل میری بیوی کا انتقال ہوا ہے، اس نے اپنی فرض زکوٰۃ ادا نہیں کی تھی۔معلوم یہ کرنا ہے کہ مرحومہ کے چھوڑے ہوئے زیورات اور سامان سے زکوٰۃ نکالنے کے بعد پھر ترکہ تقسیم کیا جائے گا یا پھر اس کی کیا صورت بنے گی؟ جبکہ مرحومہ بیوی نے زکوٰۃ ادا کرنے کی وصیت بھی نہیں کی تھی۔

12
13

فدیہ دینے کے بعد طاقت لوٹ آئی مگر روزہ نہ رکھا اور انتقال ہوگیا، تو اب کیا حکم ہے؟

سوال: ہندہ نے زندگی میں ہی اپنے قضا روزوں کا فدیہ دے دیا، لیکن ہندہ کی نیت یہ تھی کہ اگر میں صحت یاب ہوگئی تو میں ان روزوں کی قضا کرلوں گی۔ پھر جب وہ صحت یاب ہوئی تو اس نے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا نہیں کی یہاں تک کہ اس کا انتقال ہوگیا۔ اورفدیہ دینے کی کوئی وصیت بھی نہیں کی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ہندہ نے پہلے جو روزوں کا فدیہ دیا تھا کیا وہ فدیہ ان روزوں کی طرف سے شمار ہوجائے گا؟ یا پھر ہندہ کے ورثاء نئے سرے سے ان روزوں کا فدیہ ادا کریں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائلہ: فائزہ (via،میل)

13
14

حج فرض ہونے کے بعد مال نہ رہے تو حج کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: وصیت کرنا اس عورت پر واجب ہوگا۔ واضح رہے کہ حجِ بدل کروانے میں اس کی تمام شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔ ہدایہ میں ہے:”یعتبر المراۃ ان یکون لھا محرم...

14
15

بیوہ کی عِدّت اورغیر شرعی وصیت پر عمل کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بڑی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے انہوں نے اپنی زندگی ہی میں میری بہن کو یہ وصیت کی تھی کہ فقط چالیسویں تک عِدَّت کرنا، اب میری بہن اور گھر کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ چالیسویں تک ہی عدت ہوگی کیونکہ شوہر نے اس کی وصیت کر دی تھی مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا شوہر کی اس وصیت پر عمل کیا جائے گا یا نہیں؟ اور جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے اس کی عدت کتنی ہوتی ہے؟نوٹ:عورت حمل سے نہیں ہے۔ سائل:محمد ہاشم(پاپوش نگر،باب المدینہ کراچی)

15
16

وارث کے لیے وصیت کا حکم

سوال: کیا یہ وصیت کر سکتے ہیں کہ میری یہ چیز میرے مرنے کے بعد میرے فلاں بچے کی ہے تو کیا اسی کے مطابق عمل ہو گا؟

16
17

جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے

جواب: وصیت کرنا واجب ہے،بغیر وصیت کیے فوت ہو گیا ، تو گنہگار ہوگا ۔ کپڑے بغیر عذرایک دن تک پہنے ہوں تودم واجب ہے، اس کے بدلے کوئی دوسری چیز دینا جائز نہیں...

17
18

صاحبِ نصاب شخص کا مرحوم کی طرف سے قربانی کرنے سے متعلق ایک اہم مسئلہ ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک آدمی جو صاحب نصاب ہےجس پر قربانی واجب ہے ،اس نے ایک سال تو اپنی طرف سے قربانی کی، لیکن پھر آنے والے سالوں میں صاحب نصاب ہونے کے باوجود اس طرح کرتا رہا کہ پہلے ایک سال ایک بکرے کی اپنی مرحومہ والدہ کی طرف سے اور اس سے اگلے سال ایک بکرے کی اپنے مرحوم والد صاحب کی طرف سےقربانی کی ،ان مرحو مین کی وصیت کےبغیراو ر اپنی طرف سے نہ کی ،تو کیا یہ قربانی اِس کی اپنی طرف سے ادا ہوئی یا نہیں ؟

18
19

کسی دوسرے کی قبرمیں تدفین کی وصیت

سوال: عام طور پر بيٹا اپنے باپ کی اور بيٹی اپنی ماں كى قبر ميں دفن ہونے کى وصيت كرتے ہيں ، ان کا اس طرح کی وصیت کرنا کیسا ہے؟

19
20

وراثت میں حصہ شریعت کے حساب سے ہوگا یا مورث کی وصیت کے حساب سے

سوال: ہم دو بھائی اور دو بہنیں ہیں والد صاحب نے وصیت کی تھی کہ جائیداد میں ہم دونوں بھائیوں اور دونوں بہنوں کا حصہ برابر ہوگا، والد صاحب کےانتقال کے بعد بھائی کہتے ہیں کہ حصہ شریعت کے حساب سے ہوگا ،جبکہ بہنوں کا کہنا کہ حصہ وصیت کے مطابق ہی ہوگا، اس صورت میں ہمارے لئے کیا حکم ہے؟

20