
کپڑے کے مختلف حصوں میں درہم سے زیادہ نجاست لگی ہوتو نماز کا حکم
سوال: مسئلہ کچھ یوں ہےکہ کپڑے کے سوٹ کی ایک جگہ پرایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے اور کپڑے کی ایک دوسری جگہ پر بھی ایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے ، لیکن دونوں کا مجموعہ ایک درہم سے زیادہ بنتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں کپڑوں پر ایک درہم سے کم ہی نجاست لگی ہوئی سمجھی جائے گی یا ایک درہم سے زیادہ سمجھی جائے گی؟اور نماز پڑھنے کے لیے دوسرے پاک کپڑے بھی موجود ہیں۔شرعی رہنمائی فرما دیں۔
حدیث آگے پہنچانے کی فضیلت اور اس کی وضاحت
سوال: ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اللہ پاک اس شخص کو تر و تازہ رکھے جو حدیث سنے،اسے یاد رکھے اور اسے آگے پہنچائے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس حدیث پاک کی شرح کیا ہے؟اور یہ بشارت دنیا میں حاصل ہو گی یا آخرت میں؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
رمضان میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے یا گھر میں تہجد کے وقت ؟
سوال: رمضان المبارک میں وتر کی جماعت ہوتی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ عشاء کی نماز باجماعت پڑھنے والے شخص کے لیے وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے یا تہجد کے وقت پڑھنا افضل ہے۔شرعی رہنمائی فرما دیں۔
اس نظریے سے گھر میں دیے جلانا کہ بزرگوں کی آمد ہوگی
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ جمعرات کوگھروں میں دیے جلاتے ہیں ،جبکہ اس کی حاجت و ضرورت نہیں ہوتی،محض اس وجہ سے جلائے جاتے ہیں کہ بزرگوں کی آمد ہو گی ،وغیرہ وغیرہ ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ان کی کیا حیثیت ہے ؟
میت کو دفنانے کے بجائے زمین پر کمرہ بنا کر اس میں رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص فوت ہوا،تواسے زمین کے اوپرہی پکی جگہ پررکھ کراس کےاردگرداینٹوں سے چاروں طرف چھوٹاساکمرہ نمابنادیاگیا۔قبرکھودکراس کے اندردفن نہیں کیاگیا،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیاایساکرنا شرعادرست ہے ؟
اپنی واجب قربانی کرنے کے بجائے والد یا کسی اور کی طرف سے نفلی قربانی کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص جو صاحب روزگار اور صاحب نصاب ہے ،اس پر قربانی بھی واجب ہے ،جبکہ اس کے والد صاحب بزرگ ہیں، جو گھر پر فری ہوتے ہیں اور صاحب نصاب نہ ہونے کی وجہ سے قربانی بھی لازم نہیں ہے،لیکن وہ شخص اپنی قربانی کرنے کے بجائے والد صاحب کی اجازت سے ان کی طرف سے کرتے ہیں کہ یہ گھر کے بڑے ہیں ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ وہ شخص والد صاحب کی طرف سے قربانی کرنے سے بری الذمہ ہو جائے گا ؟
صرف سات تولہ سوناہو ،تو زکوۃ لازم ہونے کا حکم
سوال: میرے پاس صرف سات تولے سونا ہے ،جس پر سال بھی گزر چکا ہے ، اس کےعلاوہ کچھ نہیں ہے، شرعی رہنمائی فرمائیے کہ کیا مجھ پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ؟
لاٹری کے کارڈ اور کوپن کی خرید و فروخت
سوال: (1)بعض دکاندار ايك خاص قسم كی لاٹری بیچتے ہیں جس کی تفصیل یہ ہے کہ اس میں ایک کارڈ کئی کوپنز پر مشتمل ہوتا ہے ، گاہک ایک کوپن کو سکریچ کرنے کے پانچ روپے ادا کرتا ہے ، بسا اوقات تو مخصوص مقدار میں اس کے زائد پیسے نکل آتے ہیں جو دکاندار نے اپنی طرف سے ادا کرنے ہوتے ہیں اور بسا اوقات کوپن بالکل خالی ہوتا ہے اور گاہک کے پیسے دکاندار کے پاس چلے جاتے ہیں ، ایک کارڈ کے تمام کوپنز جب بک جائیں تو آخر پر دکاندار کو تقریبا ًایک سو پچاس روپے کا نفع ہوتا ہے اور جن کے کوپن خالی نکلے ہوتے ہیں ان کے پیسے ضائع چلے جاتے ہیں اب شرعی رہنمائی فرما دی جائے کیا ایسی لاٹری کا رکھنا اور بیچنا جائز ہے ؟ (2) اگر ایسی لاٹری بیچنا ناجائز ہے تو جو دکان دار ایسی لاٹری بیچتا رہا ، یا جن لوگوں نے ایسی لاٹری کو خریدا ان کےلئے کیا حکم ہو گا ؟
پہلے سے موجود قبر کو کھول کر اس میں دوسرا شخص دفن کرنا
سوال: ایک نابالغ بچہ جس کی عمر تقریبا 7 سال کی تھی ، انتقال کر گیااور اس کو قبرستان میں دفنا دیا گیا۔اب اس بچے کے کسی قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوا ہے،تو اس کے رشتہ دار اس نابالغ بچے کی قبر کو کھود کر اس میں میت کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح نابالغ بچے کی قبر کھود کراس میں دوسری میت کو دفن کر سکتے ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔