
ایک حدیث پاک میں خضاب لگانے کا ذکر ہے اور ایک میں ممانعت، ان کی وضاحت
سوال: یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے ، پس تم ان کی مخالفت کرو ( یعنی خضاب لگایا کرو ) “اس حدیث پاک میں خضاب لگانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کہیں کہیں لکھا ہوتا ہے کہ خضاب لگانا ناجائز ہے ۔اس کے متعلق شرعی رہنمائی فرمادیجئے!
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص کے پاس نصاب کی مقدار رقم ہو ،اوردرمیانِ سال وہ نصاب سے کم ہو جائے ،لیکن پھر اسکو کچھ رقم مل جائے جس کی وجہ سے نصاب مکمل ہوجائے ،تو ایسا شخص سال پورا ہونے پر زکوٰۃ ادا کرے گا یا نہیں ،کیونکہ بعد میں ملنے والے مال پر ابھی سال مکمل ہی نہیں ہو ا،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (عمر حیات،کوٹلی ستیاں ،آزاد کشمیر)
سوال: اگر مسافر مقیم کے پیچھے چار رکعت والی نماز پڑھ رہا تھا اور کسی وجہ سے اُس کی نماز فاسد ہوگئی ،تو ایسا شخص اب اپنی نماز کیسے ادا کرے گا ،کیا چار رکعتیں ادا کرے گا یا دو ہی ؟برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ میری عزیزہ کو طلاق ہوئی۔ اس کے پاس دو طرح کا سامان تھا۔ ایک وہ سامان (فرنیچر، کپڑے، زیورات وغیرہ) جو اس کے والدین نے دیا اور دوسرا وہ سامان (کپڑے، زیورات وغیرہ) جو شوہر اور اس کے والدین نے دیا۔ شرعی رہنمائی فرمائیں! اس صورت میں کونسا سامان عورت کا ہے اور کونسا شوہر کاہے؟ سائل:غلام دستگیر (خانقاہ چوک،مرکزالاولیالاہور)
سوال: ایک سنی صحیح العقیدہ کاشت کےلیے قادیانی سے اس کی زمین ٹھیکے پر لیتا ہے جبکہ یہ سنی ان کے کسی پروگرام و تقریبات میں نہیں جاتا اور نہ ہی عقائد کے لحاظ سے کوئی سمجھوتہ کرتا ہے ،اپنی روزی کماتا ہے اور ٹھیکے کے پیسے اس کو دیتا ہے ،اس کے علاوہ وہ اس سے کوئی بات نہیں کرتا اور اس کو کافر جانتا ہے ،شرعی رہنمائی درکار ہے کہ کیا وہ قادیانی سے کاشت کےلیے اس کی زمین ٹھیکے پر لے سکتا ہے یا نہیں ؟
دورانِ طواف یادداشت کے لئے دَھات کا چھلّا پہننا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ طواف کے لئے ایک قسم کی دھات کا چھلّا ملتا ہے جس کے ساتھ دانوں والی تسبیح لٹک رہی ہوتی ہے اسے یادداشت کے لئے انگلی میں ڈالتے ہیں اور پھر ہر چکّر پر ایک دانہ شمارکرتے جاتے ہیں۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کا چھلّا انگلی میں ڈالنا شرعا جائزہے یانہیں؟ اور جو چھلّا پہننا گناہ ہےیہ اس میں شمار ہوگا یا نہیں ؟
مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ؟
سوال: بعض مساجد میں یہ دیکھاگیا ہے کہ نمازکے لیے باہرسےآنے والےلوگ پہلے سے مسجدمیں جمع نمازیوں کوجوجماعت کے انتظارمیں بیٹھے ہوتے ہیں،ان کوبلندآوازسے سلام کرتے ہیں ،اس وقت بعض لوگ قرآن پاک پڑھ رہے ہوتےہیں،بعض دیگرذکرواذکارمیں مشغول ہوتے ہیں ۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ اس موقع پرسلام کرناچاہیے یانہیں ؟نیزاگرکسی نے سلام کر دیاتو کیاوہاں موجودلوگوں پرجواب دیناواجب ہے؟
کان میں دودھ ڈالنے سے حرمتِ رضاعت ثابت نہیں ہوتی
سوال: میری نانی اماں نے میرے ماموں کے بیٹے کے کان میں،اس کی بیماری کی وجہ سے دودھ ڈالا تھا، اور اسی ماموں کی ایک دوسری بیٹی ہے،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ میرا نکاح اس ماموں کی بیٹی سے جائز ہے یا نہیں کیونکہ اگردیکھاجائے تواس صورت میں ماموں کی وہ بیٹی پھر رشتے میں میری خالہ بن گئی؟
سوال: کیا عمرہ کرنا سنت مؤکدہ ہے؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
سوال: بچی کا نام کومل رکھ سکتے ہیں یا نہیں اور اس نام کے معنی کیا ہیں؟ اور اس کے علاوہ کون سا نام رکھنا درست ہے؟ شرعی رہنمائی فرمائیں۔