
سنتِ غیر مؤکدہ کو سنت مؤکدہ کے طریقہ پر پڑھنا
سوال: اگر کوئی شخص لاعلمی کی بنا پر سنت غیر مؤکدہ کو سنتِ مؤکدہ کے طریقے پر پڑھتا رہا ہواور چار رکعت والی نفل نماز بھی اسی طرح پڑھتا رہا ہو تو اس پر کیا حکم ہے؟ کیا اس کی یہ نمازیں ادا ہوگئیں یا نہیں؟
تراویح میں ایک ساتھ 20 رکعت کی نیت کرنا
سوال: تراویح میں ہر دو رکعت کی نیت الگ الگ کریں گے یا ایک ساتھ بیس کی ؟
ہر رکعت میں الگ الگ آیت ملانا فرض ہے یا ایک ہی آیت پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: فاتحہ کے بعد سورت ملانا ہوتی ہے تو کیا ہر رکعت میں الگ آیت ملانا فرض ہے یا ایک ہی بار بار پڑھ سکتے ہیں؟
غلط لقمہ دینے والے کی نماز کا حکم
سوال: چار رکعت والی نماز میں امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا ،تو ایک مقتدی نے یہ سمجھ کر کہ امام پانچویں کے لیے کھڑا ہو رہا ہے لقمہ دے دیا ،لیکن امام نے نہیں لیا ،کیا لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئی ؟
نفل نماز کی پہلی رکعت بیٹھ کر اور دوسری کھڑے ہوکر پڑھنا کیسا؟
سوال: زید نے نفل کی ایک رکعت بیٹھ کر پڑھی اور دوسری رکعت میں بھولے سے کھڑا ہو گیا، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
کیا فرضوں کی تیسری ،چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہیں ملانی ہوتی اگر کسی نے بھول کر فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملا لی تو سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟ سائل :محمد تصور عطاری (ٹنڈو جام)
مسافر امام چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دے، بعض مقتدی مقیم اور بعض مسافرتھے تو۔۔؟
سوال: ایک مسافر امام نے چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دی اور سجدۂ سہو بھی نہیں کیا ،مقتدیوں میں بعض لوگ مقیم تھے اور بعض مسافر، کیا مقیم اور مسافرتمام مقتدیوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟
سوال: سِرّی نماز کی پہلی رکعت کے بعدکسی رکعت کے قیام میں شامل ہونے والا ثنا کب پڑھےگاکیا اسی وقت پڑھ سکتا ہے؟یا بقیہ نماز کی ادائیگی کرتے وقت پڑھے گا، اسی طرح جو شخص جہری نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں جماعت کے ساتھ شامل ہو، اس کے لئے ثنا پڑھنے کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
مسافر امام نے بھول سے ظہر کی نماز پوری پڑھادی تو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ امام مسافر ہےاورمقتدی مقیم ہیں، امام نے بھولے سے نماز ظہر چار رکعتیں پڑھا دیں، اور دوسری رکعت کے بعد قعدہ بھی کیا، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا،نماز کے بعد مسافر امام کو یاد آیا کہ میں نے چار پڑھا دی،حالانکہ میں مسافر ہوں،نماز کا کیا حکم ہو گا؟
سوال: اگر کسی کے ذمہ بہت ساری قضا نمازیں ہوں اور وہ ان کو تھوڑا تھوڑا کر کے ادا کر رہا ہے، تو کیا عشاء کے وتر کی تین رکعت نماز جس طرح پڑھنے کا طریقہ ہے، ویسے ہی پڑھنے سے وتر ادا ہوں گے یا پھر تین رکعت پڑھنے کے بعد پھر ایک رکعت ملا کر چار رکعت پڑھنا ضروری ہے؟ براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں۔