سرچ کریں

Displaying 2031 to 2040 out of 2454 results

2031

چیز بیچنے کے بعد سیلر کا قیمت میں کمی کرنا کیسا ؟

سوال: میں نے عبد الرحمٰن کو 91 لاکھ روپےکی دکان بیچی ۔ 30 لاکھ روپے عبد الرحمٰن نے کیش دیے ، باقی 61 لاکھ روپے کے متعلق طے یہ پایا کہ عبد الرحمٰن تین مہینے میں ادا کرے گا۔ لیکن تین مہینے بعد عبد الرحمٰن سے 61 لاکھ روپے نہ ہوسکے جس پراس نے سودا کینسل کرنے کا کہا ۔ میں نے سودا کینسل کرنے سے منع کردیا، جس پر عبد الرحمٰن نے دکان خریدنے کے لیےپارٹی تلاش کرنا شروع کردی اور ساتھ ہی مجھےبھی کہا کہ آپ بھی پارٹی تلاش کریں۔ میں نے بھی پارٹی تلاش کرنا شروع کردی ، سب سے زیادہ پیسے جو پارٹی دے رہی تھی وہ 76 لاکھ روپے ہیں،عبد الرحمٰن وہ دکان اس پارٹی کو بیچنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی مجھے کہہ رہا ہے کہ آپ مجھے پانچ لاکھ روپے کی رعایت دے دیں تاکہ میرا نقصان کچھ کم ہوجائے ۔میرے لیے اس صورت میں اسے رعایت دیناکیسا ہے ؟

2031
2032

پیشگی اجرت دینے کی شرط پر اجرت میں ڈسکاؤنٹ دینے کا حکم

سوال: ہم کپڑے پر امبرائڈری(Embroidery) کرواتے ہیں ۔امبرائڈری (Embroidery) کے ریٹ کام کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں مثلاً کسی امبرائڈری (Embroidery) کے ریٹ تین سو روپے ہیں اور کسی کے تین سو تیس روپے یا اس سے کم زیادہ ۔ امبرائڈری(Embroidery) کر کے دینے والے افراد ہمیں یہ آفر دیتے ہیں کہ اگرآپ ہمیں امبرائڈری (Embroidery) کے پیسے ایڈوانس(Advance) دیں گے تو ہم آپ کو ریٹ میں دس فیصد رعایت(Discount) دے دیں گے، ہمارا ان سے رعایت لینے کا کیا حکم ہے؟سائل :یاسر معیاری(موتن داس مارکیٹ،ایم جناح روڈ،کراچی)

2032
2033

شوہر کا زکوٰۃ لے کر اپنی بیوی کی زکوٰۃ ادا کرنا

سوال: ایک شخص خود شرعی فقیر اور مقروض ہے۔ کچھ سالوں پہلے اس کی بیوی پر زکوۃ دینا لازم تھی۔ کسی وجوہات یا کم علمی کی وجہ سے وہ دے نہ سکی۔ اب کیا اس کے شوہر کو کوئی زکوٰۃ دے اور وہ زکوٰۃ لے کر مالک ہونے کے بعد اپنی بیوی کو وہ رقم دے کہ تم اس سے اپنی سابقہ سالوں کی زکوۃ ادا کردو تو یہ ٹھیک ہوگا؟ کیونکہ وہ خود شرعی فقیر ہے اور وہ شخص زکوٰۃ مانگتا بھی نہیں بلکہ نامناسب سمجھتا ہے کہ کوئی اسے زکوۃ دے، لیکن اگر کوئی دے دے، تو لے بھی لے گا۔ کیا اسے اگر کوئی زکوۃ دے ،تو یہ لے کر مالک بننے کے بعد بیوی کا وکیل یا کفیل ہونے کی حیثیت سے اس کی زکوۃ میں وہ رقم ادا کرسکتا ہے؟

2033
2034

تیسرے حیض میں عدت کب مکمل ہوگی؟

سوال: طلاق کی عدت تین حیض ہے، اگر عورت کی عادت سات دن ہو، تو تیسرے حیض میں ساتویں دن خون بند ہونے پر عدت ختم ہوجائے گی یا دس دن مکمل کرنے ہوں گے؟

2034
2035

دہ در دہ حوض کی گہرائی کے متعلق تفصیل

سوال: دہ در دہ حوض کی لمبائی چوڑائی دس دس ہاتھ ہوتی ہے، تو اس کی گہرائی کتنی ہو گی؟ جیسے بچوں کے swimming pool ہوتے ہیں ان کی گہرائی زیادہ نہیں ہوتی۔ بچہ اگر کھڑا ہو تو اس کی کمر تک آتی ہے۔ تو ایسے swimming pool کا کیا حکم ہو گا؟ کیا وہ دہ در دہ میں آئے گا؟ اس کی گہرائی جاننی تھی۔

2035
2036

مسافر امام چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دے، بعض مقتدی مقیم اور بعض مسافرتھے تو۔۔؟

سوال: ایک مسافر امام نے چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دی اور سجدۂ سہو بھی نہیں کیا ،مقتدیوں میں بعض لوگ مقیم تھے اور بعض مسافر، کیا مقیم اور مسافرتمام مقتدیوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟

2036
2037

آدھی کلائی تک چڑھی ہوئی آستینیں نماز کے دوران نیچے کرنے کا حکم

سوال: نماز کے دوران کف، ہاف کلائی تک فولڈ تھے، ایک رکعت پڑھنے کےبعد سیدھے کیے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

2037
2038

بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر اس کی زکوٰۃ اداکرنا

جواب: کم مقدا ر والی چیز کا شوہر کی اجازت کے بغیر صدقہ جائز نہیں ہے تو کھانے کا جوکہ افضل ہے ،اس کا صدقہ کیسے جائز ہے ۔(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصاب...

2038
2039

کیا حقہ کا پانی ناپاک ہوتا ہے؟

جواب: کم تھا کہ مثلاً ایک یا دونوں پاؤں دھونے سے رہ گئے اور حقّے میں پانی ہے جس سے وہ کمی پُوری ہوسکتی ہے تو اس صورت میں تیمم جائز نہ ہوگا۔“(فتاوی رضویہ،جلد...

2039