
کسی دوسرے ملک میں عقیقہ کروانااورعقیقے کے گوشت کی تقسیم کاری
سوال: (1)اگر کوئی بندہ پیرس میں ہواور وہ پاکستان میں عقیقہ کرنا چاہےتوکیا وہ پاکستان میں کسی کو کہہ کر عقیقے کا بکرا ذبح کرواسکتاہے ؟ (2)اور عقیقے کے جانور کے گوشت کو تقسیم کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟
روزہ دار کے حلق میں مچھرچلا جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: روزے کی حالت میں سانس لینے سے مچھر ناک کے ذریعے حلق میں چلا گیا اور اب باہر بھی نہیں آرہا تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟
وقت کی تنگی کے باعث پیشاب وغیرہ کی شدت کے ساتھ پڑھی گئی نماز واجب الاعادہ ہوگی؟
سوال: دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب "اسلامی بہنوں کی نماز "کے صفحہ نمبر 119 اور 120 پر مذکور ہے: ”(مکروہِ تحریمی نمبر 4 تا 6) پیشاب /پاخانہ/ ریح کی شدت ہونا ۔ اگر نماز شروع کرنے سے پہلے ہی شدت ہو تو وقت میں وسعت ہونے کی صورت میں نماز شروع کرنا ہی ممنوع و گناہ ہے ۔ہاں اگر ایسا ہے کہ فراغت اور وضو کے بعد نماز کا وقت ختم ہو جائے گا تو نماز پڑھ لیجئے ۔“ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ وقت کی تنگی کے سبب جب اس حالت میں نماز ادا کر لی جائے تو کیا اس نماز کا اعادہ بھی واجب ہوگا؟
رکوع میں سجدوں کی تسبیحات پڑھنا اور تسمیع و تحمید نہ کہنا
سوال: اگر رکوع میں رکوع کی تسبیح پڑھنے کے بجائے بے خیالی میں سجدہ کی تسبیح پڑھ دی اور پھر رکوع سے اٹھتے ہوئے تسمیع وتحمید بھی نہیں کہا اور تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں چلے گئے تو نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا سجدہ سہو سے نماز ہو جائےگی یا نماز کو لوٹانا ہوگا؟
حج تمتع والا 8 ذوالحجہ کو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟
سوال: حج تمتع کرنے والا،عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے،توکیا اب اسے 8 ذو الحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہوگا؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیاکریں گے؟کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کرچکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔
بریڈ فورڈ سے پاکستان کے لئےنکلا تو نماز میں قصر کب سے شروع کرے گا ؟
سوال: مجھے بریڈ فورڈ سے پاکستان کا سفر کرنا ہے، کیااس صورت میں بریڈ فورڈ سے ملی ہوئی آبادی سے نکلتے ہی مسافر کہلاؤں گایعنی اب جو بھی نماز آئے گی اس میں قصر کرنی ہوگی یا جب مکمل 92 کلو میٹر سفر ہوجائے اس وقت مسافر کہلاؤں گا اور اسی وقت سے نماز میں قصر کا حکم ہوگا؟
سوال: اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے ڈانس تو عبادت ہے، تو اس کا کیا حکم ہوگا؟
جس شخص کو ڈرین پائپ لگا ہو، اس کے وضو کا حکم
سوال: کسی کا آپریشن ہوا اور اسے ڈرین پائپ لگا دیا گیا جس سے خون اور پیشاب مسلسل نکل رہا ہے ، ایسے مریض کے لئے وضو کا کیا حکم ہوگا؟
چند سال پہلے دورانِ عمرہ خوشبو لگالی تھی تو اب کیا کرے ؟
جواب: فرض اس کو قلیل بھی مان لیا جائے تو قلیل خوشبو بھی حالتِ احرام میں جب پورے عضو پر لگا لی جائے ، تو دَم لازم آتا ہے۔ ( الفتاوى الهندیۃ ، 1 / 241 ، بہارِ...