
خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ زید کے پاس کچھ رقم موجود ہے، جو اس نے گھر کی تعمیرات میں استعمال کرنے کےلیے رکھی ہوئی ہے، لیکن فی الحال تعمیرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تقریباً ایک سال کے بعد تعمیرات شروع کرے گا۔ وہ چاہتا ہے کہ سیمنٹ بیچنے والےشخص سےبیسٹ وےکمپنی کے بلیک سیمنٹ کی موجودہ ریٹ475روپے کے حساب سے پچاس کلووالی130بوریاں 61750روپے کے بدلے خریدلے، لیکن سیمنٹ کی وصولی بیچنے والے کی دکان سے ایک سال بعدچنددنوں کے وقفے سے تھوڑی تھوڑی کرکے اٹھائے، سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبارسے یہ سودا کس طرح درست ہوگا؟
کیا راستوں میں یا دُکان و ہوٹل وغیرہ کے سامنے اسٹال لگانا ، جائز ہے ؟
جواب: شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جو چیز اجارے پر دی جا رہی ہے، وہ بندے کی ملکیت میں ہو،جب کہ مذکورہ بالا صورت میں وہ جگہ ان کی ملکیت میں ہی نہیں، لہذا ان...
کیا احرام باندھے بغیر میقات سے گزر سکتے ہیں؟
سوال: ہماری کچھ دنوں بعد حج کے لئے روانگی ہے ، ہم پہلے مدینہ پاک جائیں گے ، پھر وہاں سے حج کے قریب مکہ شریف آئیں گے ، تو اس کے لئے حج منسٹری والوں کی طرف سے یہ میسج آیا ہے کہ “ آپ کی حج پرواز جدہ جائے گی ، پھر وہاں سے بس کے ذریعے مدینہ منورہ جائیں گے ، مدینہ میں قیام کے بعد آپ سنتِ نبوی کی روشنی میں احرام باندھ کر مکہ مکرمہ کے لئے بذریعہ بس روانہ ہوں گے ، لہٰذا جدہ کے سفر کے لئے آپ احرام نہ باندھیں “ ، معلوم یہ کرنا ہے کہ جدہ تو میقات کے اندر ہے ، تو کیا ہم میقات سے احرام کے بغیر گزر سکتے ہیں؟سائل : محمد عدنان عطّاری (کہوٹہ ، راولپنڈی)
حج کی قربانی مکہ میں کرنا کیسا ؟
سوال: اگرحاجی دس ذوالحجہ کو حج کی قربانی کا جانور مقام مِنیٰ کے بجائے مکہ مکرمہ میں ذبح کرے توکیا اس کی قربانی اداہوجائے گی یا اسےدوبارہ قربانی کاجانورذبح کرنا ہوگا ؟
پلاٹ کی خرید و فروخت کی چند صورتیں اور احکام؟
جواب: شرائط کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : ” أن يكون المبيع معلوما“ ترجمہ:(بیع صحیح ہونے کی شرائط میں سے یہ ہے کہ مبیع معلوم ہو ۔ (عالمگیری،ج3،ص3، مطبوعہ پشاور...
مسافر قربانی کرنے کے بعد ایامِ قربانی میں ہی مقیم ہوگیا ، تو کیا دوبارہ قربانی کرے گا ؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص مسافر تھا ، پھر بھی اس نے قربانی کر لی، لیکن ایامِ قربانی کے اندر ہی وہ شخص مقیم ہو گیا اور اس میں قربانی کے وجوب کی دیگر شرائط بھی پائی جا رہی ہوں، تو کیا اب اس پر دوبارہ سے قربانی واجب ہو گی؟
مسجد کے چندے سے کمیٹی ڈالنے کا حکم
جواب: شرائط کے ساتھ وقف کے لیے قرض لینے کی اجازت عطا فرمائی ہے ۔ وقف کے لیے قرض لینے میں قاضی یا قاضی کی غیر موجودگی میں متولی کی اجازت ضروری ہےاور دوسرا یہ...
منی کے قیام کے بغیر ڈائریکٹ عرفات جانا
سوال: ہم جب ریاض سے حج کے لیے جاتےہیں تو ہم 8 تاریخ کی رات کو حرم پہنچتے ہیں۔ ہمیں عمرہ کرتے اور سعی کرتے صبح ہو جاتی ہے۔ اب کیا ہم احرام کھول کر حلق کروا کر دوبارہ حج کا احرام باندھ کر منی کے لیے چلے جائیں۔ کیا یوں ہم حج تمتع کر سکتے ہیں؟کیایونہی ہم 9 کو عمرہ کر کے سیدھا عرفات جا سکتے ہیں؟
میت کی طرف سے نفلی حج کرنے کی نیت کا طریقہ
سوال: میں نے فرض حج کرلیا ہے، اب میں اپنی مرحوم والدہ کی طرف سے نفلی حج کرنا چاہتی ہوں، تو اس صورت میں مجھے احرام باندھتے وقت کیا نیت کرنی ہوگی؟ نیز طواف ،قربانی وغیرہ میں کیا نیت کی جائے گی؟
جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔