
کیا اللہ کے نبی نفع پہنچا سکتے ہیں؟
جواب: دینا کسی زمانے، چیز اور لینے والے کے ساتھ خاص نہیں بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے میں سے ہر زمانے میں ، جو چیز، جسے جو چاہیں عطا فرتے ہیں۔ ...
مسجد میں عورتوں کابا جماعت نماز پڑھنا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورتیں جمعہ و عیدین کی نمازیں، اور پانچ وقت کی فرض نمازیں اور تراویح کی نماز مسجد میں مردوں کی جماعت کے ساتھ ادا کر سکتی ہیں ؟ نیز مردوں کی جماعت کے بعد مسجد میں اپنی الگ جماعت کرا سکتی ہیں یا نہیں؟ سائل:محمد عثمان عزیز عطاری(گریڈ اسٹیشن، کہوٹہ،راولپنڈی)
مسجد کے قرآن پاک کو لے کر اس کی جگہ دوسرا رکھ دینا کیسا ؟
سوال: مسجد نبوی شریف میں قرآن پاک رکھ کر اس کی جگہ پہلے سے رکھا ہوا قرآن لے لینا کیسا اور اسطرح کرلیا ہو اور قرآن پاس موجود ہو تو کیا اسے مسجد شریف میں رکھنا ہوگا ؟
سلام میں پہل کرنے کا زیادہ ثواب ہے یا جواب دینے کا ؟
سوال: سلام میں پہل کرنے کا ثواب زیادہ ہے یا جواب دینےکا؟ کیونکہ سلام کرنا تو سنت ہے ،لیکن جواب دینا واجب ہے ۔ اس اعتبار سے جواب دینا افضل ہونا چاہیے۔
دراز ایپ پر ریویو بڑھانے کے لیے پروڈکٹ رینکنگ کروانے کا حکم؟
سوال: دراز ایپ(DARAZ APP)پر بیچنے کے لیے جب ہم کوئی پروڈکٹ لگاتے ہیں، تو وہ آخری صفحےپر، یا یوں کہیے کہ ہزار وں یا لاکھوں پروڈکٹ کے درمیان کہیں ہوتی ہے ، جب اس چیز کے بارے میں کوئی سرچ کرتا ہے،تو ہماری چیز ابتدائی لسٹ میں کسٹمر کے سامنے ظاہر نہیں ہوتی ، اور کسٹمر عموماً شروع میں ظاہر ہونے والی ہی 10 ،15 میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیتا ہے ، یوں ہماری چیز فروخت نہیں ہوتی اور اس کے اوپر ریویوز نہیں ملتے،لہٰذا ہم نئے سیلرزاپنی پروڈکٹ کو شروع میں لانے کےلیے پروڈکٹ رینکنگ PRODUCT RANKING کرواتے ہیں، پروڈکٹ رینکنگ کا ایک طریقہ TVVRO: ہے، اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ایک ہی شخص کے مثلاً:50اکاؤنٹس ہوتے ہیں، ہم ا سے ایک پروڈکٹ سیل کرتے ہیں، اسی شرط کے ساتھ کہ آپ نےا چھی رائے دینی ہے،نیز اس سے ہم یہ بھی طے کرتے ہیں کہ آپ اپنے باقی 50 اکاؤنٹس سے بھی اچھی رائے دیں اور ہر اکاؤنٹ پر رائے دینے کی قیمت طے ہو جاتی ہے، مگر دیگر اکاؤنٹس سے وہ ہم سے کوئی چیز خریدتا نہیں، لیکن ریویو دینے کے لیے پہلے خریداری ہونا چونکہ ضروری ہوتا ہے ،اس لیے پہلے یہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس سے ہمیں خریداری کا آرڈر دے، ہم اس کے آرڈر کے مطابق اس چیز کا بیچناظاہر کریں، تو وہ ریویو دے سکے گا یعنی دیگراکاؤنٹس سے کوئی خریداری نہیں ہوئی، مگر ریویوزدینے کے لیے اس میں خریدو فروخت کی ظاہری صورت کو اپنانا پڑتا ہے، جبکہ حقیقت میں ان اکاؤنٹس سےنہ ہم اس کو کوئی چیز دیتے ہیں، نہ ہی وہ ہمیں ان کے بدلے کوئی قیمت ادا کرتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ اپنی پروڈکٹ پہلے پیج پر لانے کے لیے اور ریویوز بڑھانے کےلیے مذکورہ طریقہ کار(پروڈکٹ رینکنگ) اختیار کرنا اور ان کو پیسے دینا شرعاً جائز ہے یا ناجائز؟
کاروباری شراکت میں ناجائز شرائط لگانا کیسا؟
جواب: مسجد میں ایک وقت کی نماز کو نہ آوے اور نہ آنے کا کوئی قابلِ اطمینان عذر بھی نہ ہوتو اس کو مسجد میں ایک لوٹا رکھنا پڑے گا۔ یہ حکم شرعی سے ناجائز تو نہی...
مسجد کے چندے سے افطاری کا اہتمام کرنا
سوال: رمضان کے مہینے میں افطار کے وقت نمازی مساجد میں آتے ہیں تو کیا مسجد کے فنڈ سے ان کی افطاری کا اہتمام کر سکتے ہیں؟
مسجد میں بیت اللہ اور مسجد نبوی کی تصاویر لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں محراب کے دائیں بائیں بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی کی تصویر ٹائلوں پر تیار کروا کر لگوانا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟ فرش سے چھت تک کا بیت اللہ شریف کا ماڈل تعمیراتی کمیٹی نے مسجد کے فنڈ سے تیار کروایا، اب اس کا قد آدم سے اونچا لگوانا ممکن نہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ اسے بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: خواجہ محمد سعید (کامونکی)
قبلہ سمت سے کتنا پھریں گے تو نماز فاسد ہوگی؟
جواب: مسجد ہے، نہ کہ عین قبلہ۔۔۔ہاں حتی الوسع اصابت عین سے قرب مستحب۔ اس بارے میں ملتقط و حلیہ وغیرہما کے نصوص بعونہ تعالیٰ آگے آتے ہیں اور خیریہ میں فرمایا...
گھر میں ایک سے زیادہ مسجد بیت بنانا
سوال: کیا گھر میں ایک سے زیادہ مسجد بیت بنا سکتے ہیں یا نہیں؟