
جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: مسجد ضيقا،متقارب السقف،فاذا عرقوا تاذى بعضهم برائحة بعض، خصوصا فی بلادهم التی فی غاية من الحرارة،فندبهم عليه الصلاة والسلام الى الاغتسال بلفظ الوجوب،ل...
دوران ِ اعتکاف جنازہ پڑھانے کیلئے جانے کاحکم
سوال: میں ایک مسجد میں امامت کرتا ہوں ، ہمارے علاقے میں جب کوئی شخص فوت ہوجاتا ہے ، تو اس کا جنازہ بھی میں ہی پڑھاتا ہوں ، عمومی طور پر میرے علاوہ کوئی اور جنازہ پڑھانے کے لیے نہیں ہوتا۔ اب میرا ارادہ سنت اعتکاف میں بیٹھنے کا ہے ، لیکن علاقے والے کہہ رہے ہیں کہ اگر دوران اعتکاف کوئی شخص فوت ہو گیا ، تو پھر اس کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ لہٰذا آپ اعتکاف میں نہ بیٹھیں ، کیونکہ نماز جنازہ کےلیے مسجد کے باہر الگ سے ایک میدان ہے اور یہ میدان نہ تو عین مسجد ہے اور نہ ہی فنائے مسجد۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوران اعتکاف میں جنازہ پڑھانے کے لیے باہر جا سکتا ہوں یا نہیں؟
سوال: کیا مسجد میں میٹنگ کر سکتے ہیں؟ ہمارے یہاں مسجد میں میٹنگ ہوتی ہے اور پھر امام صاحب کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہو گا ؟
مسجد سے کسی اور کے جوتے پہن کر گھر آگیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟
سوال: دو افراد کہ جن کی عمر میں کچھ فرق تھا۔ وہ دونوں نماز پڑھنے مسجد گئے۔ اِتفاقاً دونوں کی سلیپر (Slipper) ایک جیسی تھی ، لیکن عمر میں فرق کی وجہ سے ایک چھوٹی اور دوسری اُس سے کچھ بڑی تھی۔ نماز پڑھنے کے بعد ایک شخص بے توجہی میں دوسرے کی چپل لے کر چلا گیا۔ جب دوسرا شخص چپل پہن کر گھر جانے لگا، تو اُسے وہ سلیپر کچھ چھوٹی محسوس ہوئی۔ گھر پہنچنے پر اُسے سمجھ آگئی کہ یہ دوسرے کی چپل ہے۔ اُس کے گھر والوں نے اسے کہا کہ آپ اگلی نماز میں یہ چپل لے کر چلے جانا، وہ دوسرا شخص آئے گا، تو اُسے اس کی چپل دے کر اپنی لے لینا۔ کافی دن گزر گئے، لیکن کوئی سلیپر چینج (Change)کرنےنہیں آیا اور اب لگتا بھی نہیں کہ وہ آئے گا، لہذا اب اس سلیپر کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟
خطبہ کے دوران خطیب کا لوگوں کی گردنیں پھلانگنے سے منع کرنا کیسا؟
سوال: میں ایک جامع مسجد کا امام ہوں،کبھی کبھار خطبہ دیتے وقت چند لوگ مسجد میں داخل ہوتے ہیں اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئےآگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ جگہ بھی نہیں ہوتی اور وہ صفوں کے درمیان بیٹھ جاتے ہیں، ان کے اس فعل سے کئی لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور خطبہ ادا کرنے اورسننے میں بھی تکلیف ہوتی ہے،اس وجہ سےبعض اوقات میں خطبہ کے دوران ہی ایسے اشخاص کو ٹوک دیتا ہوں کہ آگے نہ آئیں جہاں ہیں ،وہیں بیٹھ جائیں ۔ پوچھنا یہ ہےکہ کیا خطبہ کے دوران خطیب کواس طرح روکنے ٹوکنے کی اجازت ہے اور اس کی وجہ سےخطبہ دوبارہ سے تو نہیں پڑھنا پڑے گا ؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خطبہ نماز کی طرح ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
ناپاک شخص اگر مسجد چلا جائے تو اب اس گناہ کا ازالہ کیسے کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص ناپاکی کی حالت میں مسجد چلا گیا تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اس گناہ کا ازالہ وہ کیسے کرے؟
جس شخص پر غسل فرض ہو کیا وہ فنائے مسجد میں جاسکتا ہے؟
سوال: جس پر غسل فرض ہو کیا وہ فنائے مسجد میں جاسکتا ہے؟
مسجد میں غسل فرض ہوجائے تو چادر بچھا کر مسجد سے نکلنے کی حقیقت
سوال: کچھ لوگ اس طرح مسئلہ بتاتے ہیں کہ مسجد میں سوئے ہوئے شخص پر غسل فرض ہو گیا تو وہ اپنی چادر کےدو کونے ہاتھ میں پکڑے دوسرے دو کونوں پر اپنے پاؤں رکھے اس طرح چلتے ہوئے مسجد سے باہر جائے۔اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیجئے کہ یہ شرعاً درست ہے یا منگھڑت ہے۔
سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں افطاری کر تا ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟