
سوال: زید کو یہ معلوم ہے کہ فلاں مہینے کی فلاں تاریخوں کی 10 نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب زید ان نمازوں کی ادائیگی میں دن معین کرنے کے بجائے یوں نیت کرتا ہے کہ میری سب سے پہلی فلاں نماز جو قضا ہوئی ہے ،اسے ادا کرتا ہوں، تو کیا اس صورت میں زید کی وہ قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی؟رہنمائی فرمائیں۔
داڑھی مونڈنے والے نائی کے گھر کھانا، کھانا کیسا؟
سوال: نائی جوکہ داڑھی مونڈنے کا بھی کام کرتا ہو ایسے کے گھر کھانا پینا کیسا ؟
سوال: میرے گھر کی دیوار پر بہت سے کوے آ کے بیٹھ جاتے ہیں اور میں ان کو کھانا ڈال دیتی ہوں، کسی نے کہا کہ انھیں کھانا نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ یہ انسان کو گالی دیتا ہے، تو اس بارے میں رہنمائی کریں کہ کیا کوے کو کھانا نہیں ڈال سکتے ؟
خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟
سوال: امام صاحب نے نماز فجرکی پہلی رکعت میں 29 ویں پارے سے سورہ قلم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں اٹھائیسویں پارے سے تلاوت شروع کردی اور پوری ایک آیت پڑھ دی کہ پیچھے سے ایک مقتدی نے بلند آواز سے ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ“پڑھتے ہوئے امام کو لقمہ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ نماز میں الٹا قرآن نہیں پڑھ سکتے، امام صاحب نے اس کا لقمہ قبول کرلیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا چھبڑی میں کھانا کھانا رزق کی تنگی کے اسباب میں سے ہے؟
حرام گوشت کا شوربہ کھانے کا حکم
جواب: کھانا جائز نہیں کیونکہ تحقیق یہ ہے کہ جب گوشت وغیرہ کو آگ پر پکایا جاتاہے ،توآگ اس کی صعوبت یعنی سختی کو زائل کر کے اس کے سوراخوں کو کھول دیتی ہے اورس...
جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیاگھونگا (snails)کھانا حلال ہے؟ کچھ مسلمان گھونگا پکاکر کھاتے ہیں گھونگے کا سوپ بناتے ہیں۔
غیر مسلم کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا مثلاً دال سبزی کھانے کا حکم
سوال: کیا غیر مسلم کےہاتھ کا بنا ہوا کھانا دال سبزی وغیرہ خرید کر کھایا جا سکتا ہے؟
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
سوال: (1)اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ اور قراءت سے عاجِز ہو، تو کیا عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں تکبیرِ تحریمہ یا قراءت کرنے سے نماز درست ہو جائے گی؟ (2)کیا قراءت اور تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر اذکار ِ نماز کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں، خواہ عجز ہو یا نہ ہو ؟ (3)کیا ”تلبیہ“ کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھا جا سکتا ہے؟